فائل فوٹو۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ میں زراعت، صحت، انفرااسٹرکچر، ڈیجیٹلائزیشن اور فلاحی منصوبوں سمیت بڑے ترقیاتی کام کیے۔

انھوں نے کہا دو لاکھ سولر یونٹس کی تقسیم، 168,000 کسانوں میں ہاری کارڈز، 196 نئی سڑکوں کی تعمیر اور 14 لاکھ مریضوں کا این آئی سی وی ڈی میں علاج کیا گیا۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ایک سال مکمل ہونے پر تفصیلی میڈیا بریفنگ دی اور کہا کہ ہماری حکومت کی تمام کامیابیاں بھٹو خاندان کے وژن اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کا نتیجہ ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ 2022 کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے ایک لاکھ 68 ہزار ہاری کارڈ تقسیم کیے گئے، وزیر اعلیٰ کے مطابق اس سال 196 نئی سڑکوں کی تعمیر مکمل کی گئی، جن پر 54 ارب روپے خرچ ہوئے۔

وزیراعلی نے کہا کہ سندھ حکومت نے دو لاکھ سولر یونٹس تقسیم کیے، جبکہ مزید تین لاکھ یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔ کراچی کی مختلف سرکاری عمارتوں سمیت 24 سرکاری دفاتر کو سولرائز کیا گیا۔

صحت کے میدان میں جناح اسپتال، ڈاؤ یونیورسٹی، ایس آئی یو ٹی اور انڈس اسپتال کے ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں کام کیا جا رہا ہے، جبکہ این آئی سی وی ڈی میں 14 لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا۔

حکومت سندھ کی کارکردگی پر سید مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کا مانیٹرنگ سسٹم قائم کر دیا گیا ہے اور 110 نئی ریسکیو گاڑیاں شامل کی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کےلیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

حکومت کا قیدیوں کے بچوں کو بہت بڑی سہولت دینے کا اعلان

سندھ حکومت نے سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے پرائمری سے یونیورسٹی تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں سینٹرل جیل کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ اور وزیر جیل خانہ جات حسن علی زرداری نے بھی شرکت کی۔پروگرام انچارج پروفیسر معراج کے مطابق سندھ حکومت پیغام پاکستان پروگرام کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری سے یونیورسٹیوں تک مفت تعلیم دے گی۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے 3 ہزار سے زائد بچوں کے لیٹر کی تیاری کا عمل جاری ہے، جنہیں مفت تعلیم دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا کہ اونر شپ ریاست سے شروع ہوتی ہے، ریاست ماں کی طرح ہے، بچوں کی خدمت کرنا جس کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ درد انسان کو انسان بنانے میں مدد کرتا ہے، قیدیوں کے بچوں کو بچانا ہے انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی
  • وزیراعلیٰ سندھ کا رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان
  • حکومت کا قیدیوں کے بچوں کو بہت بڑی سہولت دینے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک سالہ حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کردی
  • مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی
  • شدید علالت کا شکار اشرف طائی کو حکومت سندھ کی جانب سے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش
  • پی ٹی آئی کی اپنی بدترین کارکردگی کا اعتراف، خیبرپختون خوا کو حقیقی عوامی حکومت ملنی چاہیے، امیر مقام