2025-02-23@04:46:18 GMT
تلاش کی گنتی: 608
«سکھ برادری»:
(نئی خبر)
سکھر: ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ سائنسی مقابلوں کے اسٹال کا دورہ کر رہے ہیں
سکھر(نمائندہ جسارت )ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے رواں سال امتحانات میں نقل کے رجحان کی روک تھام کے لیے بھرپور مہم چلانے اور ضلع بھر کے 743 اسکولوں میں سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ نقل ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے ناسور ہے اس کی روک تھام کے سلسلے میں ضلع کے ہر اسکول میں جاکر طلبااور والدین کو قائل کریں گے کہ وہ نقل کو روکنے میں مدد کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں سکھر ضلع کے ستائیس سے زائد گرلز و بوائز اسکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان منعقدہ سائنسی مقابلے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے...
سکھر (نمائندہ جسارت) میاں آدم محمد شاہ کَلہوڑو کا 426 واں سالانہ عرس 23 تا 25 فروری 2025ء بمطابق شعبان المعظم 1446ھ کو آدم شاہ کی ٹکری سکھر میں منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو کی زیر صدارت ان کے آفس میں میاں آدم محمد شاہ کَلہوڑو کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ درگاہ کے سجادہ نشین اور عرس کمیٹی کے چیئرمین میاں جہانگیر عباسی نے اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ میاں آدم محمد شاہ کَلہوڑو بحیثیت ایک مذہبی شخصیت اور میاں وال تحریک میں ان کے سیاسی کردار پر روشنی ڈالنے کے لیے عرس کے موقع پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے...
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس اعلامیہ کے مطابق تھانہ ای سیکشن پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ کامیاب کاروائی میں شراب کی 48 بوتلوں سمیت ملزم ریاض میمن کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلافمقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ ای سیکشن پولیس نے جوئے اڈے پر چھاپے کے دوران 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا ، چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوئے کی دیگر اقسام کے گیمز اور نقد برآمد کی گئی۔
ویب ڈیسک: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے اور جون 2025ء میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ جنوری 2023ء میں کاروبار بالخصوص امپورٹس کے کافی مسائل تھے، 2023ء کے آغاز میں 10 ہزار سے زائد امپورٹ ریکوئسٹس موجود تھیں۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 09جنوری ، 2024 گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ جنوری 2023ء میں زرمبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالر تھے، جنوری 2023ء میں ترسیلات زر...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹس دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بر وقت اجراء یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ ڈی جی پارسپورٹس کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے اور شہری اپنے پاسپورٹس وصول کرنے کے لیے متعلقہ آر پی او کا رخ...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین کے عوام کو انصاف فراہم کرے، اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دے کر اس پر معاشی و اقتصادی پابندیاں عائد کرے اور فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں کو خوارک، ادویات اور خیمے فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین میں نسل کشی کرنے والے نیتن یاہو کو پوری دنیا میں ذلالت کا کرنا ہوگا، فلسطین پر ہونیوالے مظالم کے خلاف پوری دنیا میں فلسطینی عوام سے یکجہتی اور اسرائیل سے نفرت کررہے ہیں، میکسیکو کے میوزیم میں نیتن یاہو کے مجسمہ کو توڑ کر شہری نے نفرت کا اظہار کیا اور فلسطینی پرچم لہرا کر مظلوموں فلسطینی عوام سے یکجہتی...

کرم پارا چنار کے لئے امدادی اشیا کا جزوی قافلہ بحفاظت پہنچ گیا، عوام کے لئے سکھ کا سانس بنا، لیاقت بلوچ
منصورہ جامع مسجد مرکزی تربیت گاہ میں دیر بالا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں، دو متحارب فریقین کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں تو معجزہ ہوگا۔ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے قومی ترجیحات پر قومی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں، سیاسی استحکام کے لیے سیاسی قومی جمہوری قیادت کیساتھ مذاکرات اور آئینی حدود کی پابندی سے ممکن ہیں۔ منصورہ جامع مسجد مرکزی تربیت گاہ میں دیر بالا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا...