سندھ حکومت کا بڑا اقدام، سکھر ڈویژن میں سولر پینلز کی تقسیم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
سکھر میں سولر پینلز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے کو نظرانداز کیا ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی سڑک نہیں، ان سڑکوں کی اتنی بری حالت ہے کہ حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں، انڈس ہائی وے کی تعمیر کے لیے سندھ حکومت نے فنڈز فراہم کردیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پيپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویزن کے مطابق سکھر ڈویزن کے تین اضلاع سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں عوام پر بجلی کا بوجھ کم کرنے کے لیے سولر پینلز کی تقسیم کا آغاز کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج سکھر میں اسپورٹس کمپلیکس میں محکمہ توانائی کے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے تحت سولر پینلز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کل اور آج سندھ کے ہائی ویز پر سن، قاضی احمد اور رانی پور کے قریب افسوس ناک حادثات ہوئے ہیں جس میں بہت سی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے، وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے کو نظرانداز کیا ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی سڑک نہیں، ان سڑکوں کی اتنی بری حالت ہے کہ حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے کی تعمیر کے لیے سندھ حکومت نے فنڈز فراہم کردیئے ہیں تاہم وفاقی حکومت نے پچھلے 8 سالوں سے اس پر کام مکمل نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انڈس ہائی وے کی تعمیر مکمل کی جائے اور نیشنل ہائی وے کو بہتر کیا جائے تاکہ قیمتی جانیں محفوظ بنائی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا سولرائزیشن پروگرام 2012ء میں شروع کیا گیا، 2012ء میں جب میں وزیر توانائی تھا اس وقت ضلع سانگھڑ کے کھپرو تعلقہ کے بارڈر کے گاؤں والوں سے بات ہوئی، اس وقت گاؤں والوں نے بتایا کہ بارڈر کے اس پار انڈیا میں بتیاں جلتی ہیں جس سے ہم فائدہ اٹھاتے ہیں، جس کے بعد ان دو گاؤں کو سولرائیز کر کے اس پروگرام کا آغاز کیا، اس کے بعد ضلع تھرپارکر میں جو اسکول گرڈ سے دور ہیں ان کو سولرائیزڈ کیا، لیکن سولرائزیشن پروگرام میں تیزی تب آئی جب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا ویزن دیا کہ مہنگی بجلی کا بوجھ غریب عوام پر نہیں ڈال سکتا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق سولر پینلز پروگرام کا سکھر ڈویژن میں آغاز کر رہے ہیں، جس کا مقصد ہے کہ مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ میں عوام ریلیف دیا جائے، سکھر ڈویژن میں یہ پروگرام ہینڈز اور ایس آر ایس او سے مل کر کیا جا رہا ہے، 50 ہزار سولر پینلز پاکستان پہنچ چکے ہیں، ایک دو روز میں مزید 50 ہزار سولر پینلز پہنچ جائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ مزید 1 لاکھ سولر پینلز مارچ تک پاکستان پہنچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید 5 لاکھ سولر ہون پینلز کے فنڈز دیئے ہیں، اس پر بہت کام ہوچکا ہے، اس کے تحت بھی بہت جلد سولر پینلز کی تقسیم کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔
سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وعدہ کیا تھا کہ غریب لوگوں کے گھروں میں گرین انرجی پہنچاؤں گا، جو انہوں نے وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا ہے۔ تقریب سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان، ایم این اے نعمان اسلام شیخ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ، صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو، چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع صدر سید جاوید حسین شاہ، ایم پی اے ہالار خان وسان، ایم پی اے سید فرخ شاہ، نواب وسان، چیف ایگزیکٹو آفیسر سرسو ڈتل کلہوڑو، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہینڈز ڈاکٹر تنویر و دیگر بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سولر پینلز کہ چیئرمین سندھ حکومت شاہ نے کہا حکومت نے کا آغاز ہائی وے کیا ہے
پڑھیں:
ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو کیس سنگل سے ڈویژن بنچ ٹرانسفر نہ کرنے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کیس سنگل سے ڈویژن بنچ ٹرانسفر کرنے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ ٹرانسفر یا مارکنگ کرتے ہوئے عدالتی گائیڈ لائنز مدنظر رکھنے اور قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بنچ میں مقرر کردہ کیسز دوبارہ واپس مختلف بنچز میں بھیجنے کا بھی حکم دے دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے 12 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو حکم دیا کہ جب تک فل کورٹ ہائیکورٹ رولز پر مزید رائے نہ دے انہی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔
چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل تمام کیسز متعلقہ بنچ میں بھیج دے اور ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کیس سنگل بنچ سے ڈویژن بنچ بھیجنے کا اختیار بغیر قانونی جواز استعمال نہ کریں، قانون کی تشریح ہو، ایک ہی طرح کے کیسز ہوں جو قانونی جواز دیں پھر ہی اختیار استعمال ہو سکتا ہے۔
کیسز فکس کرنے یا مارک کرنے کے اختیار سے متعلق بھی عدالت نے مستقبل کی گائیڈ لائن دے دی۔
ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق سنگل یا ڈویژن بنچز کیسز فکس کرنے کا اختیار ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کا ہے، رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق چیف جسٹس کا اختیار روسٹر کی منظوری کا ہے۔
وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید سنا دی
رولز واضع ہیں کیسز مارکنگ اور فکس کرنا ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کا اختیار ہے لیکن ڈپٹی رجسٹرار کو کیس واپس لینے یا کسی اور بنچ کے سامنے مقرر کرنے کا اختیار نہیں۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق آصف علی زرداری کیس میں طے ہو چکا ہے کہ جج نے خود طے کرنا ہے کیس سنے گا یا نہیں، اس کیس میں نہ تو جج نے معذرت کی اور نہ ہی جانبداری کا کیس ہے، انتظامی سائیڈ پر قائم مقام چیف جسٹس کو مناسب انداز میں آفس نے معاونت نہیں کی۔