اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وہ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑیں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو غائب تھے، بانی نے انہیں نکالنے کا اور زین قریشی کو چھوڑ دینے کا کہاہے ، اس پر شیر افضل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی وجہ سے زین قریشی کا لحاظ کیا گیا ہے، وہ شاہ محمود کا بیٹا ہے اور ان کی قربانیاں ہیں، یہ ماننا پڑےگا، یہ موروثی سیاست کے زمرے میں نہیں بلکہ تفریق کے زمرے میں آتا ہے مگر امتیاز نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں، کسی کو بھی اس طرح کھسر پھسر کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے، یہ فیصلہ ہونا چاہئے کہ پارٹی سے نکالنے کے لئے کوئی جواب تو ہونا چاہئے۔
شیر افضل کا کہنا تھا کہ 4 دن سے نعرے لگا رہاہوں مجھے نکالے جانے کی وجہ تو بتادیں، اتنی بھی ہٹ دھرمی اور مطلق العنانیت نہیں ہوتی، بانی نے خود کہاکہ ہم کوئی غلام ہیں، غلام تو ہم ہیں ہی نہیں آواز تو ہم اٹھائیں گے، پارٹی کے انتہائی کلیدی عوامل پر بانی کو مس گائیڈ کیا جارہا ہے، قبضہ گروپ پارٹی پر قبضہ کرنے کے درپے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قسم اٹھاتا ہوں جب تک زندہ ہوں ان کے قبضے کا خواب چکنا چور کروں گا، میں کوئی بلاک نہیں بناو¿ں گا، میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، پارٹی میں جو سمجھدار لوگ ہیں ان کو سوچنا چاہئے کہ پارٹی میں چل کیا رہا ہے۔
شیر افضل کا کہنا تھا کہ کامیابی ہمارے کریڈٹ میں کوئی نہیں ہے، یہی دھکم پیل ہے ایک دوسرے کو گراکر آگے بڑھ رہے ہیں، ایک سال احتساب کرلیں، ہماری کون سی کامیابی ہے، کوئی نہیں ہے، جب کامیابی نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے سب کچھ غلط چل رہا ہے، ہمارا بنیادی کام ہے بانی کونکالنا، مینڈیٹ کی واپسی، عوام کو شعوردینا، ان کی ہمت بندھانا، 26 نومبرکے بعد ہمت بندھاتے، ہم ایک دوسرے کو گرانے میں لگے ہوئے ہیں، اب بہت ہوگیا، میں ان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے نکال دیا۔
انہوں نے کہا کہ اب زبان کی لکنت ختم ہوگئی ہے اور ہوں بھی وکیل تو بولوں گا، قومی اسمبلی کی نشست کیوں چھوڑوں؟ اس کھسر پھسر پر چھوڑوں؟ جس کی نشست ہے جب وہ مجھے بلائے گا سنے گا اور کہے گا تو تب میں چھوڑوں گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی صحافیوں کو پاکستان نے ویزا جاری کر دیے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی انہوں نے شیر افضل کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

نوازشریف کو اقامہ کی بجائے بیٹے کی تنخواہ پر نکالنا غلط تھا،  شیر افضل مروت

 اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اْس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نکالا اور اْس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔ٹی وی انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہاکہ نوازشریف کو غلط نکالا گیا، کسی کو کوئی شک نہیں کہ باجوہ نیثاقب نثارکے ساتھ مل کرنوازشریف کو نکلوایا، نواز شریف کو نکلوانے میں پی ٹی ا?ئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ باجوہ نے نوازشریف کو نکالا اورثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، نوازشریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، نوازشریف کو ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی لیکن انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ آج تک نواز شریف کو کبھی سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا اور یہ بات خود مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی کہ انہیں تحریک انصاف نے کیوں نکالا، ان میں اور نواز شریف میں یہ مماثلت ہے اور آج اسمبلی کے فلورپربھی نعرہ لگایا کہ مجھے کیوں نکالا؟خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی شیر افضل مروت کو عمران خان کے حکم پر پی ٹی آئی سے نکالا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلادیا،شیر افضل مروت
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے کیوں نکالا؟
  • عمران خان نے شیر افضل کو پی ٹی آئی سے کیوں نکالا؟ سلمان اکرم نے وجوہات بتادیں
  • شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے کیوں نکالا گیا؟ سلمان اکرم راجہ نے بتا دیا
  • روف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا تھا؟ شیر افضل نے بڑا دعویٰ کردیا
  • بانی پی ٹی آئی کے کہنے اپنی رکن قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت
  • کچھ لوگ عمران خان سے من پسند فیصلے کروا رہے ہیں، شیر افضل مروت
  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا
  • شیرافضل مروت پارٹی کیخلاف ڈٹ گئے، قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے سے انکار
  • نوازشریف کو اقامہ کی بجائے بیٹے کی تنخواہ پر نکالنا غلط تھا،  شیر افضل مروت