یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کی حمایت کے ساتھ ایران کے خلاف اپنا مشن مکمل کرے گا،گزشتہ 16 ماہ میں اسرائیل نے ایران کے نیٹ ورک پر زبردست ضرب لگائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ “امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مضبوط قیادت میں ایران  کو تباہ کرنے کے مشن کو مکمل کریں گے۔”

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کے خطرے کا سامنا کرنے میں اسرائیل اور امریکا کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔”

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے ہر حال میں روکے گا، ایران کبھی بھی جوہری طاقت نہیں بن سکتا کیونکہ جوہری ایران اپنے خلاف کسی بھی دباؤ یا کارروائی سے خود کو محفوظ تصور کرے گا اور ہم یہ ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔

خیال رہےکہ  7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل غزہ میں ایران فلسطینی عسکریت پسند گروہ کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، لبنان میں بھی ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ کے ساتھ بھی کشیدگیاں جاری ہیں، اس کے علاوہ یمن اور عراق میں موجود ایران کے حامی فلسطینی کاز کے ساتھ اظہار یکجہتی کر تے ہوئے گروہ اسرائیل کے خلاف حملے کر رہے ہیں۔

واضح  رہےکہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد ایران اور اسرائیل پہلی مرتبہ براہ راست فوجی تصادم میں ملوث ہوئے،???? یکم اکتوبر 2023 کو ایران نے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا، جس کے جواب میں 26 اکتوبر کو اسرائیل نے ایران کے فوجی مقامات پر فضائی حملے کیے، جس میں ایرانی فوج کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران کے

پڑھیں:

ہرصورت ایٹمی پروگرام کا دفاع کرینگے‘ایران کی امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکا اور اسرائیل کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اپنے جوہری دفاع کو برقرار رکھے گا اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا‘ پروگرام3 دہائیوں سے پرامن ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا اور اس حوالے سے کسی بھی دھمکی یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران این پی ٹی کا رکن ہونے کے ناطے جوہری ترقی کا مکمل حق رکھتا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد بیان دیا تھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے جوہری عزائم کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا مشترکہ مقاصد کیلیے پاکستان کیساتھ ملکر چلنے کا اعلان
  • ٹرمپ انتظامیہ کا مشترکہ مقاصدکے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان
  • ٹرمپ انتظامیہ کا مشترکہ مقاصد کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان
  • حماس کا چار مغویوں کی لاشیں اور چھ قیدی اسرائیل کے حوالے کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ انتظامیہ کا مشترکہ مقاصد کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان
  • ہرصورت ایٹمی پروگرام کا دفاع کرینگے‘ایران کی امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ
  • اسرائیل نے 16 ماہ کی جنگ کے دوران ایران کو 'زبردست دھچکا' دیا ہے؛ نیتن یاہو
  • ایران نے ایٹمی پروگرام پر اسرائیل اور امریکا کو خبردار کردیا
  • ایران کی امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ: ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں
  • امریکہ اور اسرائیل کو نہیں مانتے ، ہر صورت ایٹمی پروگرام مکمل کرینگے ، ایران کا اعلان