حکومتِ پنجاب نے کبوتر اور دیگر پرندے رکھنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
حکومتِ پنجاب نے کبوتر اور دیگر پرندے رکھنے والوں کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔کبوتر بازوں کے چھتوں پر پنجرے ہوٹنگ ہوائی فائرنگ کی شکایات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرینڈ آپریشن کی اجازت دی کبوتر بازوں سے تنگ شہروں اور دیہاتوں میں موجود محلے دار پولیس ہیلپ لائن 15 پر یا متعلقہ ادارے کو اطلاع دیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈی جی خان کیلئے 5 سال قبل جاری کیے گئے بجٹ کا 77 فیصد خرچ ہی نہ ہوسکا، آڈٹ رپورٹ
پنجاب اسمبلی : فوٹو فائلپنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مالی سال 21-2020 کی آڈٹ رپورٹ پیش کردی گئی جس کے مطابق مالی سال 21-2020 میں ڈی جی خان کیلئے جاری بجٹ کا 77 فیصد استعمال ہی نہ ہو سکا۔
رپورٹ کے مطابق بجٹ جاری ہونے کے باوجود ڈی جی خان میں معمولی نوعیت کے کام بھی نہ ہو سکے، ترقیاتی اسکیموں کے جاری بجٹ کا 98 فیصد بھی خرچ نہ ہوا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ناقص منصوبہ بندی سے کئی جاری ترقیاتی اسکیمیں بھی التواء کا شکار ہوگئیں۔ میونسپل کارپوریشن کو 234 ملین روپے جاری ہوئے، 77 فیصد بجٹ خرچ نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مین ہول بند کرنے اور مشینری خریدنے کا بجٹ بھی مکمل استعمال نہ ہوسکا۔ جاری بجٹ خرچ نہ کرنا بےانتظامی ہے۔