میچ دیکھنے اسٹیڈیم آنے والوں کو کس بات کا خیال رکھنا ہوگا؟ اہم ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی:
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کیلئے جانے والے شائقین کیلئے اہم ہدایات سامنے آگئیں۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن کے مطابق اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے لیے اسٹیڈیم سے متصل چائنہ گراؤنڈ میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ وی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم کے اندر رکھی جائے گی۔
اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے صرف مرکزی گیٹ اور گیٹ نمبر 12، 13 اور 14 استعمال کیے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ تمام گیٹس تماشائیوں کے داخلے کے لیے بند رہیں گے۔ صرف وی آئی پیز اور اسٹیکر، یا پاسز کی حامل گاڑیاں گیٹ نمبر 8 سے داخل ہو سکیں گی۔
اسٹیڈیم کے تمام گیٹ میچ کے شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے۔ تماشائیوں اور ہر ٹکٹ ہولڈر کو اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور ٹکٹ یا میچ پاس کارڈ (اصل) دکھانا ضروری ہوگا۔ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں۔ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے فزیکل میچ ٹکٹ (اصل میچ ٹکٹ کی ہارڈ کاپی) کا ہونا لازمی ہے۔ آن لائن ٹکٹس پر اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔
ڈی آئی جی مقصود احمد میمن نے مزید بتایا کہ جن افراد نے آن لائن ٹکٹس بک کرائے ہیں وہ ٹی سی ایس کے مقرر کردہ مراکز سے اپنے فزیکل ٹکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی کوئی بھی چیز، مشروبات، گلاس، پلاسٹک بوتلیں، یا کوئی بھی نشہ آور اور ممنوع اشیاء لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کھانے پینے اور ریفریشمنٹ کی اشیاء اسٹیڈیم کے اندر لگے اسٹالز پر دستیاب ہوں گی۔ ممنوعہ اشیاء میں آتشی اسلحہ، کھلونا بندوق، دھماکہ خیز مواد، آتشبازی، سگریٹ، میچ باکس، لائٹر، خواتین کے ہینڈبیگ، تیز دھار اشیاء (جیسے چاقو) اور دھاتی/لکڑی کی اشیاء شامل ہیں۔ تمام تماشائیوں کو داخلی دروازوں پر سیکیورٹی چیکنگ سے گزارا جائے گا۔
اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلینڈر نصب شدہ گاڑیوں کے داخلے اور ہر قسم کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے شائقین کرکٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور میچ والے دن ٹریفک پلان کو فالو کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں اسٹیڈیم کے کے لیے
پڑھیں:
میاں نواز شریف کی اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں، میاں صاحب نے کیا ہدایات جاری کیں؟
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف آج کل پنجاب کے مختلف ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اب تک تقریباً 15 کے قریب اضلاع کے ایم پی ایز سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
میاں نواز شریف ہر ضلع کے ایم پی اے سے مسلم لیگ ن کے ووٹ بنک اور پنجاب حکومت کی طرف سے شروع ہونے والے مختلف پراجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفت و شنید کر رہے ہیں۔
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بلدیاتی الیکشنز کی تیاریوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے اور بتایا ہے کہ جلد پنجاب اسمبلی سے اس بل کو منظور کروا لیا جائے گا اور اس کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان بھی ہو جائے گا، میاں صاحب نے ہدایت کی کہ ارکان اپنی اپنی تیاریاں کریں۔
یہ بھی پڑھیے: میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟
میاں امجد علی جاوید نے بتایا کہ میاں نواز شریف چاہتے ہیں کہ پنجاب کے اندر بلدیاتی الیکشن ہونے چاہیے، بلدیاتی نظام ہوگا تو مسلم لیگ ن بہتر انداز میں شہروں اور دیہاتوں میں ترقیاتی کام کر سکے گی۔
امجد علی جاوید نے بتایا کچھ ارکان اسمبلی کے تحفظات تھے کے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن پر عوام میں اس بات کا غم و غصہ ہے کہ ہمارے کاروبار تباہ کیے جارہے ہیں، اس پر میاں نواز شریف نے ہدایت جاری کی ناجائز تجاوازت کا معاملہ بڑے شہروں کی حد تک ٹھیک ہے، چھوٹے شہر یا دیہاتوں میں پہلے ماڈل گاؤں تیار کیے جائیں، جہاں ناجائز تجاوازت کے خلاف آپریشن ہو وہاں ترقیاتی کام بھی فوری ہونے چائیں، پہلے دو ماڈل گاؤں تیار کریں اور لوگوں کو دیکھائیں کہ ناجائز تجاوازت کا آپریشن آپ لوگ کے لیے کیے جارہے ہیں، ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے تو حکومت کو آپریشن کرنا پڑے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ارکان اسمبلی نے اس بات کی طرف میاں نواز شریف کی توجہ مبذول کروائی کہ صوبائی حکومت کی پنجاب بھر میں جو سرکاری مارکیٹس یا دوکانیں ہیں حکومت ان کی نیلامی کرنے یا دوبارہ ٹینڈر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے کاروباری حضرات میں ایک تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نئے ٹینڈرنگ میں کرایوں میں دو ہزار فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس مسئلے پر میاں نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی جو ان تمام معاملات کو دیکھے گی۔
یہ بھی پڑھیے: مریم نواز نے مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دیدی، شہر کو عوام کے لیے بہترین بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
ضلع بھکر سے ایک رکن اسمبلی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میاں نواز شریف کے تمام ڈویژنز کے ارکان سے ملنے کا مقصد مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا اندازہ لگانا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پارٹی کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے، جو ترقیاتی کام ہو رہے اور ناجائز تجاوازت کے خلاف آپریشنز ہو رہے ہیں اس حوالے سے عوام کیا کہہ رہے ہیں؟
ارکان اسمبلی نے میاں نواز شریف سے ملاقات میں حکومت کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام حکومتی اقدامات کو پسند کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب حکومت تجاوزات مریم نواز نواز شریف