لوگ اب بھی یقین نہیں کر رہے کہ میں بیمار تھا، فخر زمان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
آؤٹ ہونے کا ہمیشہ دکھ ہوتا ہے، ہارنے کا زیادہ دکھ ہوتا ہے، فوٹو: اسکرین گریب
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ لوگ اب بھی یقین نہیں کر رہے کہ میں بیمار تھا۔
سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ آؤٹ ہونے کا ہمیشہ دکھ ہوتا ہے اور ہارنے کا زیادہ دکھ ہوتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سنچری مکمل نہ کرنے کا کوئی دکھ نہیں۔
سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرادیالاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 330 کا مجموعی بورڈ پر سجایا۔
انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے خوبصورت اسٹیڈیم بن گیا ہے، ہمیں بھی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر مزہ آیا، شائقین بھی انجوائے کر رہے ہوں گے۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے، نیوزی لینڈ کے اسپنرز کا آج دن تھا۔ کین ولیمسن اور ڈیرل میچل اچھا کھیلے، گلین فلپس نے آخر میں اچھی بیٹنگ کی۔
فخر زمان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کےلیے بہت پُرجوش ہیں، ابھی ٹرائی نیشن سیریز پر توجہ ہے۔ بابر اعظم کی ایک کلاس ہے، ایک میچ پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو78 رنز سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پاکستان کو78رنز سے شکست دیدی ، قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔
گلین فلپس 106 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ڈیرل مچل 81 رنز اور کین ولیمسن 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، ابرار احمد نے دو اور حارث روف نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ شروعات کریں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے تاہم کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔
پاکستان کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم،کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں۔
قومی ٹیم 47.5 اوورز میں252رنز بناکرآئوٹ ہوگئی .