Al Qamar Online:
2025-02-13@09:52:56 GMT

ٹیکسی بے قابو ہو کر کھمبے میں گھس گئی، ڈرائیور جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

ٹیکسی بے قابو ہو کر کھمبے میں گھس گئی، ڈرائیور جاں بحق

کراچی میں ٹیکسی بے قابو ہو کر کھمبے میں گھس گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔

راشد منہاس روڈ شفیق موڑ کے قریب ٹیکسی ڈرائیور سے بے قابو ہوکرگھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

کراچی میں فیڈرل بی صنعتی  ایریا تھانے کے علاقے راشد منہاس روڈ شفیق موڑ کے قریب ٹیکسی ڈرائیورسے بے قابو ہوکر کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ڈرائیورکی لاش قانونی کارروائی کےلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

متوفی ڈرائیور کی شناخت محمد رمضان ولد محمد حیات کے نام سے کی گئی۔ متوفی سہراب گوٹھ کے قریب رہائش پذیر تھااوراس کا آبائی تعلق تحصل نور پورضلع خوشاب سے ہے۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ متوفی ٹیکسی ڈرائیور کو گاڑی چلاتے ہوئے دل کادورہ پڑا جس کے باعث وہ فوت ہوگیا۔ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ٹیکسی ڈرائیور بے قابو ہو

پڑھیں:

بیوی کے روٹھ کر میکے چلے جانے سے دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کرلی

لیاری بہار کالونی میں بیوی کے روٹھ کر میکے چلے سے دلبرداشتہ ایک بیٹے کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ 

واقعے کی اطلاع ملنے پر چاکیواڑہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش سول اسپتال پہنچائی ، ایس ایچ او طارق دھاریجو نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 33 سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متوفی ایک بچے کا باپ تھا اور اس کی اہلیہ 2 سال قبل کسی بات پر ناراض ہو کر بیٹے سمیت میکے چلی گئی تھی۔

عبدالرحمٰن انٹر نیٹ کیفے میں ملازمت کرتا تھا اور بیوی کے چلے جانے سے پریشان رہنے لگا تھا اور اسی بات سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی، جبکہ گھر میں اسی کی والدہ اور دادی میں ساتھ رہتی تھیں۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پولیس نے چھینی گئی گاڑی 20 منٹ میں برآمد کر لی
  • کراچی، دو مختلف حادثات میں ڈمپر اور مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئے
  • کراچی میں اے آئی سے چلنے والی ڈرائیور لیس کار کی تیاری شروع
  • کراچی میں اے آئی سے ڈرائیور لیس کار کی تیاری شروع، ورچوئل ڈرائیوو شروع ہوگئی
  • ہیوی ٹریفک روکنے کیلئے شہری سڑکوں پر،ٹرک جلادیے
  • حادثات و پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق‘5 زخمی
  • کراچی: چشمہ گوٹھ سمندری دلدل سے خاتون کی 5 روز پرانی لاش ملی
  • بیوی کے روٹھ کر میکے چلے جانے سے دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کرلی
  • کراچی، لانڈھی کے قریب مال بردار ٹرکوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی