مسافروں کو محفوظ سفری سہولیات دینا اولین ترجیح ہے،شاہد عباس
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
سکھر(نمائندہ جسارت)ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن شاہد عباس ملک نے کہا ہے کہ مسافروں کو بہتر محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملہ دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ا فسران کے ہمراہ سکھر ریلوے اسٹیشن سے جیکب آباد تک دورے کے دوران کیا ۔انہوں نے فروری کے آخر میں ایف جی آئی آر کی ہونے والی انسپکشن کی تیاری کے سلسلے میں ریلوے لائنوں پلوں پھاٹکوں بکنگ آفسوں،ریلوے یارڈ پلیٹ فارموں اسٹالوں کا اسٹیشن ماسٹر آفس کا ریکارڈ چیک کیا، عملے اور مسافروں سے معلومات لیکر انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، افسران اور عملہ ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے، انہوں نے ڈی ٹی او محسن سیال ڈی سی او ابراہیم بلوچ۔ڈی ایم ای فہیم الزمان.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک بھر میں جنوری کے دوران صحت کی سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں، دستاویز
فوٹو فائلادارہ شماریات نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت کی سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایک ماہ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر میڈیکل ٹیسٹ 15.16 فیصد تک مہنگے ہوئے۔
دستاویز میں کہا گیا کہ جنوری میں کلینک مزید 4.28 فیصد تک مہنگے ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے محکمہ صحت سندھ کی ویب سائٹ ڈیڑھ سال سے غیر فعال صحت عامہ کی سہولیات فراہمی میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے:سپیشل سیکرٹری ہیلتھ صحت کی سہولیات کے معیارات میں مسلسل بہتری کی کوشش کررہے ہیں،ڈائریکٹر ائی کے ڈیاس میں بتایا گیا کہ ایک ماہ میں ڈینٹل سروسز مزید 2.22 فیصد تک مہنگی ہوگئیں، ڈینٹل سروسز سالانہ بنیادوں پر 26.16 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے دوران اسپتال مزید 0.36 فیصد تک مہنگے ہوگئے، گزشتہ ایک سال کے دوران اسپتال 13.09 فیصد تک مہنگے ہوئے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ جنوری کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 0.52 فیصد تک مزید اضافہ ہوا، ایک سال کے دوران ادویات 17.48 فیصد تک مہنگی ہوگئیں۔ ایک ماہ میں ہر قسم کی صحت سہولیات 1.27 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔