امریکا سے تعلق رکھنے والے سکھ کمیونٹی کے وفد کا تاریخی جمرود فورٹ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پشاور:
امریکا سے تعلق رکھنے والے سکھ کمیونٹی کے 34 رکنی وفد نے پشاور اور ضلع خیبر کا تاریخی دورہ کیا۔
وفد نے جمرود فورٹ اور گردوارہ بھائی جوگا سنگھ پشاور کا دورہ کیا اور ان تاریخی مقامات کی اہمیت کا جائزہ لیا۔
وفد نے پشاور اور ضلع خیبر آمد پر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور دورے کے انعقاد پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جمرود فورٹ کی تاریخ اور اس کی اہمیت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، خاص طور پر ہری سنگھ نلوا کے دور حکومت میں اس فورٹ کی حکومتی اہمیت پر تفصیل سے بات کی گئی۔
جمرود فورٹ میں سکھ دور کی یادگاروں کا دورہ کرنے کے بعد وفد نے اسکی حفاظت کے لیے جاری تزین و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ اس تاریخی مقام کی دیکھ بھال سے سکھ کمیونٹی کی تاریخی وراثت کو محفوظ رکھا جا رہا ہے۔
اس کے بعد وفد نے گردوارہ بھائی جوگا سنگھ پشاور کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں۔ وفد نے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سکھ دور کے تاریخی مقامات کی دعوت دینا ان کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے اس دورے کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔
یہ دورہ سکھ کمیونٹی اور پاکستانی عوام کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم ثابت ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سکھ کمیونٹی جمرود فورٹ وفد نے
پڑھیں:
اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی باتوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، سلمان اکرم راجا
اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی باتوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات نہ کرانے جانے کی وجہ بتادی۔
لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی بات میرے علم میں نہیں ہے، اعظم سواتی اپنے طور پر کہہ رہے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی سے بات نہیں ہوتی تب تک کچھ نہیں کہہ سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، ملک کی بالادستی چاہتے ہیں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے، اس کے بعد بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے، اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی تو صورت کلئیر ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسی لیے بانی پی ٹی ائی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، ملاقات کے بعد پتا چلے گا کہ انہوں نے کسی کو مذکرات کا کہا ہے یا نہیں۔