Nawaiwaqt:
2025-02-07@11:04:35 GMT

سب کو خوش رکھنا ممکن نہیں : نسیم شاہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

سب کو خوش رکھنا ممکن نہیں : نسیم شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے مداحوں سے میچ کے ٹکٹ مانگنے کی درخواست نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو خوش رکھنا ممکن نہیں ہوتا پاکستان کرکٹ بورڈ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران نسیم شاہ نے اپنے کرکٹ کے ابتدائی سفر پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 12 سے 13 سال کی عمر میں لاہور کرکٹ کھیلنے آئے تو ایک شخص نے ان کی بولنگ دیکھ کر کہا کہ وہ فوراً فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکتے ہیں ان کے والد نے انہیں کچھ وقت دیا کہ اگر کرکٹ میں کامیابی ملی تو ٹھیک ورنہ اسکول واپس جانا ہوگا لیجنڈری اسپنر عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر نے ان کے مستقبل کے بارے میں پیشگوئی کی تھی، اور پھر انہوں نے سخت محنت کے بعد قومی ٹیم تک رسائی حاصل کی اپنی انجری اور کم بیک پر بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ طویل انجری کے بعد بحالی کے عمل سے گزرنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے مشکل ہوتا ہے نئے گیند سے بولنگ کرنا دباؤ کا باعث ہوتا ہے لیکن وہ ہمیشہ ون ڈے کرکٹ میں ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں بیٹنگ کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیل اینڈرز کی پارٹنرشپ بنتی ہے تو بولرز مایوس ہوتے ہیں اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ بھی بیٹنگ میں اپنی شراکت قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں نسیم شاہ نے بتایا کہ وہ کلب میں جا کر اپنی بیٹنگ پر کام کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ جلد وکٹ نہ دیں، یہاں تک کہ کلب میچز میں وہ اوپننگ بھی کرتے ہیں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ وہ اس بڑے ایونٹ کے لیے نہایت پرجوش اور مکمل طور پر تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کو اسٹارز کو اپنے میدانوں پر کھیلتا دیکھنے کا موقع ملے گا اور اس بار ٹیم ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے کامیابی کے لیے بھرپور محنت کرے گی ٹکٹوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ان سے میچ کے ٹکٹ نہ مانگیں کیونکہ کھلاڑیوں کو صرف تین سے چار ٹکٹ ملتے ہیں جبکہ مانگنے والوں کی تعداد سینکڑوں میں ہوتی ہے ان کا کہنا تھا براہ کرم ناراض نہ ہوں بعض اوقات اپنی فیملی کو بھی انکار کرنا پڑتا ہے سب کو خوش نہیں رکھا جا سکتا اس لیے ٹکٹ نہ مانگا کریں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نسیم شاہ نے کا کہنا تھا کرتے ہوئے کرتے ہیں

پڑھیں:

کشمیری عوام کے ساتھ کل بھر پور اظہار یکجہتی کریں گے، عظمیٰ بخاری

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں وزیراعظم، آرمی چیف کے حق میں پوسٹر لگائے گئے، ہمیں ہر دن کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی کےطور پر منانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ کل بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے۔ لاہور لبرٹی چوک اور گرد و نواح کے دورے کے موقع پر عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں وزیراعظم، آرمی چیف کے حق میں پوسٹر لگائے گئے، ہمیں ہر دن کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی کےطور پر منانا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • موسمیاتی تبدیلی سنگین مسئلہ، مشترکہ کوششوں کے بغیر قابو پانا ممکن نہیں، احسن اقبال
  • قومی کرکٹ ٹیم کو صائم ایوب کی کمی محسوس ہونے لگی
  • غزہ پر موقف تبدیل نہیں ہوا، 2 ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، کینیڈا
  • مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، قاسم نون
  • عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے، فیصل چودھری
  • فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر موقع دیا ہے، ہیڈ کوچ
  • حماس نے ٹرمپ کے بیان کو خطے میں انتشار پیدا کرنے کی سازش” قرار دیا
  • کشمیری عوام کے ساتھ کل بھر پور اظہار یکجہتی کریں گے، عظمیٰ بخاری
  • ٹیکس ریفارمز کے بغیر معیشت کی بحالی ممکن نہیں ہے،فوادشیخ