اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں چینی کی پیداوار اور طلب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی مرتب کی جائے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے ایک اور اجلاس پیر کے روز طلب کیا جائے گا، جہاں قیمتوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق، حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی اور کسی بھی مصنوعی قلت یا مہنگائی کی روک تھام کے لیے موثر حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔

رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ چینی کی مصنوعی قلت اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور قیمتوں میں بلاجواز اضافے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مارکیٹ میں چینی مناسب قیمت پر دستیاب ہے اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چینی کی قیمتوں قیمتوں کو جائے گی کے لیے

پڑھیں:

بلڈ پریشر ، شوگر کے مریض ان 5 غذاؤں کے قریب بھی مت جائیں

اگر آپ ہائی بلڈ پریشر یا ذیابیطس یا دونوں مرض میں مبتلا ہیں، تو خوراک دوسروں کی نسبت آپ کی صحت پر زیادہ بڑا اثر ڈالتی ہے۔ یہ دونوں امراض خوراک سے گہرا تعلق رکھتے ہیں اور بعض غذائیں انہیں مزید خراب کر سکتی ہیں جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

1) سب سے پہلی خوراک جس پر آپ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے، وہ ہے نمک کی مقدار، نمک آپ کے جسم میں اضافی پانی کو روکتا ہے جو آپ کے بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے اور آپ کے دل پر زیادہ دباؤ ڈالتا ہے۔

2) شوگر ایک اور بڑی تشویش رہی ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ذیابیطس کے مریض ہیں لیکن یہ ہائی بلڈ پریشر میں بھی کردار ادا کر سکتا ہے۔

3) اسی طریقے سے چکنائی ہے خوراک میں موجود چکنائی دونوں امراض میں شدید نقصان دہ ہے۔ تمام چکنائیاں خراب نہیں ہوتیں لیکن ٹرانس فیٹس اور سیچوریٹڈ فیٹس سے پرہیز ضروری ہے۔

4) ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس والے لوگوں کو سُرخ گوشت اور مکمل چکنائی والی ڈیری مصنوعات کو بھی محدود کرنے کی ضرورت ہے ان میں سیر شدہ چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا سکتی ہے اور دل سے متعلق پیچیدگیوں کو مزید خراب کر سکتی ہے۔

5) اس کے علاوہ ریفائن اناج جیسے سفید چاول اور سفید آٹے یا میدے کو بھی ترک کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ غذائیں بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافے کا باعث بنتی ہیں جو ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے موزوں نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان، ایڈوائزری جاری
  • برطانیہ کے چینی اسٹیل کمپنی پر قبضے کی وجہ کیا بنی؟
  • وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی کی ملاقات
  • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف پلان، جولائی سے پہلے بجلی مزید سستی کرنے پر کام جاری: وزیر خزانہ
  • ایک یادگار ملاقات کی دلچسپ روئیداد(1)
  • بلڈ پریشر ، شوگر کے مریض ان 5 غذاؤں کے قریب بھی مت جائیں
  • وفاقی وزیر خزانہ نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی
  • تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع
  • خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے
  •  سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت بجٹ اجلاس سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس