اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اداروں اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے، ملک دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کے بعد بھی اکاموڈیشن کی امید رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے جیسا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں بانی پی ٹی آئی کا ذکر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی جماعت نے اقتدار سے ہٹائے جانے پر بھی ملکی دفاعی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بد ترین حکمرانی کے بعد عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ کئے جانے پر شہدا کی یادگاروں پرحملہ آور ہوئے، دفاعی اداروں کی تضحیک شروع کی جو آج بھی جاری ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اداروں اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ملک دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کے بعد بھی اکاموڈیشن کی امید رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے جیسا ہے۔

علی امین کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: خواجہ آصف کے بعد

پڑھیں:

بھارتی اداکار کا مزاق اُڑانے پر مشتعل افراد نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار ویر پہاڑیا کا مزاق بنانے پر مشتعل افراد نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے پر حالیہ ایونٹ میں مشہور بالی وڈ اداکار ویر پہاڑیا سے متعلق لطیفے سنانے کے بعد حملہ کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 12 افراد کو نامزد کیا ہے۔

پولیس میں درج کی گئی شکایت کے مطابق کامیڈی شو ختم ہونے کے بعد کچھ افراد مداحوں کے روپ میں پرنیت سے تصاویر کھنچوانے کے بہانے آئے او جیسے ہی مداحوں کا رش کم ہوا  تقریباً 10-12 افراد جن کی قیادت تنویر شیخ کر رہے تھے، نے پرنیت مورے پر حملہ کر دیا اور انہیں ویر پہاڑیا پر لطیفے سنانے سے باز رہنے کی دھمکی دی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pranit More (@rj_pranit)

یہ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب کامیڈین کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیلات شیئر کیں۔ پوسٹ میں کہا گیا، ’انہیں وحشیانہ طور پر مارا پیٹا گیا، گھونسے اور لاتیں ماری گئیں، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ اگر ایک کامیڈین کو محض لطیفے سنانے پر تشدد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تو یہ ہمارے بنیادی حقوق اور تحفظ کے بارے میں کیا کہتا ہے؟‘

اداکار ویر پہاڑیا نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں افسوس کا اظہار کیا اور لھا کہ ’مجھے یہ سن کر شدید صدمہ پہنچا ہے۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور میں ہر قسم کے تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی میں تعاون کریں گے۔

یاد رہے کہ ویر پہاڑیا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسکائی فورس‘ میں اکشے کمار کے ساتھ اہم کردار نبھایا ہے اس فلم میں اداکارہ سارہ علی خان ویر پہاڑیا کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ فلم ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امید ہے مولانا فضل الرحمٰن عوام کیخلاف نہیں کھڑے ہونگے: سلمان اکرم راجہ
  • سب کو خوش رکھنا ممکن نہیں : نسیم شاہ
  • بھارتی اداکار کا مزاق اُڑانے پر مشتعل افراد نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
  • پی ٹی آئی کا اکاموڈیشن کی امید رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے جیسا ہے: خواجہ آصف
  • 77 سالہ تاریخ میں کسی جماعت نے دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا نہ شہداء کی توہین کی: خواجہ آصف 
  • واٹس ایپ صارفین خبردار
  •  گوہر سے ایسا رابطہ نہیں جیسا ہوناچاہئے،کوئی تیسرامیرے اورگنڈاپورمیں اختلافات پیداکررہاہے،جنیداکبر
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات،دفاعی تعلقات ومشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
  • عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے، فیصل چودھری