4 جوانوں کی شہادت پر رانا قاسم نون کا گہرے دکھ کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
شجاع آباد (نامہ نگار) خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان اور میران شاہ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 جوانوں کی شہادت پر چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون سابق چیئرمین کمپلینٹ وزیر اعلیٰ سیل رانا شہریار نون نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا پوری قوم کو سیکورٹی فورسز پر فخر ہے شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بے روز گار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹل یوتھ حب کے زریعے قابلیت اور تعلیم کے حساب سے نوکری ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا گیم چینجر ڈیجیٹل یوتھ حب ہے، وزیراعظم شہبازشریف نےڈیجٹل یوتھ حب کاافتتاح کیا، ڈیجٹل یوتھ حب سے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام کمپنیاں اس پلیٹ فارم پرہمارے ساتھ ہیں، آج ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوکریاں موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماراوژن پاکستان اور باہر26 لاکھ سے زائد نوکریاں جنریٹ کا ٹارگٹ ہے، اگلے سال نوکریوں کی تعداد32 سے35 لاکھ تک جائےگی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا پہلا ڈیجٹل یوتھ حب ہے، نوجوانوں سے گزارش ہے ڈیجٹل یوتھ حب پر رجسٹرڈہوں، آپ رجسٹرڈ ہوں گے تو قابلیت اور تعلیم کے حساب سے نوکری ملے گی۔