2025-04-19@05:28:29 GMT
تلاش کی گنتی: 3823
«متاثر کیا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے ایریک میئر کی سربراہی میں امریکی وفد نے ملاقات کی،وزیراعظم نے منرلز فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے،امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہونا چاہئے۔ ایریک میئر نے منرلز انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد دی،ایریک میئر نے امریکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا، ایریک میئر نے کہاکہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔ بھارتی طیارے میں دوران خاتون مسافر چل بسیں، پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی مزید :

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شریک امریکی وفد کی ملاقات،تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرک میئر، سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی قیادت میں امریکی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے اور امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیئے۔ دوطرفہ تناظر اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے...
لاہور(نیوز ڈیسک )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے عمر گل کے بعد ایک اور پاکستانی کو اپنے کوچنگ سٹاف میں شامل کرلیا ہے۔ سابق آف سپنر ارشد خان کو زمبابوے کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جو 20 اپریل کو سلہٹ میں شروع ہو رہی ہے۔ ارشد خان نے 1997 سے 2006 کے دوران 9 ٹیسٹ اور 58 ایک روزہ میچز کھیلے۔ وہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔ راشد خان کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے ابتدائی معاہدہ تین ماہ کاہے لیکن پاکستان میں ٹی20 سیریز کے بعد دونوں فریقین کی رضامندی کی صورت میں معاہدے میں 2027 ورلڈ کپ تک توسیع کا امکان ہے۔ ...
عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تاریخی مندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی بھی ان کی پالیسیوں پر سوال اٹھانے لگے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تاریخی مندی کے بعد امریکی انتظامیہ کی اپنے حامیوں کو قائل کرنے کی کوششیں رائیگاں ہونے لگیں۔دوسری جانب ارب پتی امریکی سرمایہ کار ٹرمپ ٹیرف پر ناراض ہیں اور ان کی جانب سے کساد بازاری کا خدشہ بھی ظاہر کردیا گیا ہے۔سرمایہ کار وں نے بڑی غلطی سے پہلے اصلاح کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلط حساب کے باعث عالمی معیشت نیچے جارہی ہے۔جے پی مورگن کے سربراہ ڈیمون نے کہا کہ ٹیرف صارفین اور سرمایہ کاروں کے جذبات کو کم کر سکتے ہیں،...
سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ و امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر کی ملاقات، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایریک میئر نےجعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت،جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا،وزیراعظم کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی منظوری دے دی، جس کے مطابق قومی ایئرلائن کو 26 ارب سے زائد کا منافع ہوا۔پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کے سال 2024 کے سالانہ نتائج کی منظوری دے دی، جس کے مطابق پی آئی اے نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا۔پی آئی اے کے سال 2024 کے نتائج کے مطابق پی ائی اے نے 9.3 ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپے...
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی ناکامی بعد کپتانی سے ہٹائے جانے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی ان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 میچوں کی سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ پاکستان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان کے کپتان تھے۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘ شاہین آفریدی سے پوچھا گیا کہ کپتانی سے ہٹائے جانے پر ان کا دل...
کراچی؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف پورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینئر سیاست دان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ تاج حیدر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جنازے و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تاج حیدر 83برس کے تھے۔ وہ 8 مارچ 1942ء کو کوٹہ راجستھان کے علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رنچھوڑ لائن کراچی سے حاصل کی۔ وہ مصنف بھی تھے۔ ٹیلی وژن کے لیے بھی لکھا۔ تاج حیدر نے اپنے ڈرامہ سیریل آبلہ پا میں پروفیسر آڈی والا کا کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھے۔ تاج حیدر...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر برائے اقتصادیات میکائل جباروف کے درمیان منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بات چیت میں دونوں برادر ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور طویل المدتی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستانی وفد نے وزیر میکائل جباروف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت اور پاکستان اور آذربائیجان اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے لگن کا اظہار کیا جن میں اعلیٰ ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔ ملاقات میں...
25 مارچ کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر اتفاق کا اعلان کیا۔ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظور کے بعد پاکستان کو اگلی قسط جاری ہو جائے گی۔ کلائمیٹ ریزیلینٹ پروگرام سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر اور بیل آؤٹ پیکج سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو مل جائیں گے۔ اس اعلان کے بعد پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ چڑھ گئی۔ ٹرمپ اپنی دوسری مدت صدارت شروع ہونے کے بعد سے مسلسل ٹیرف بڑھا رہا ہے۔ پاکستان پر بھی 29 فیصد ٹیرف عائد کیے گئے ہیں۔ پاکستان نے کوئی ردعمل ظاہر کیے بغیر خاموش سفارتکاری کا آپشن اختیار کیا ہے۔ ان ٹیرف کا اعلان ہونے کے بعد بھی پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نارمل رہی۔ 8 اپریل کو...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم تاج حیدر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی مرحوم تاج حیدر کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
کولاج فوٹو: فائل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے بانی رکن تاج حیدر کا جسد خاکی خود مسجد یثرب منتقل کیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ میڈی کیئر اسپتال پہنچے، انکے ہمراہ صوبائی وزراء ناصر شاہ، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وقار مہدی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئےاہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تاج حیدر کا جسد خاکی خود مسجد یثرب منتقل کیا۔انکا کہنا تھا کہ کل تاج حیدر کی نماز جنازہ ایک بجکر 30 منٹ پر مسجد یثرب میں ادا کی جائے...
کراچی:پیپلزپارٹی کے سینئررہنما تاج حیدرطویل علالت کے بعدانتقال کرگئے،اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔تاج حیدرکراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ تاج حیدر8 مارچ 1942 کو کوٹہ، راجستھان، برطانوی ہند میں ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے، ان کے والد پروفیسر کرار حسین اس وقت میرٹھ کالج میں انگریزی ادب کے استاد تھے۔ 1948 میں یہ گھرانہ پاکستان ہجرت کر آیا اور تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول،رنچھور لائنز، کراچی سے حاصل کی ْوالد کی سرکاری ملازمت اور مختلف شہروں میں تبادلے کے باعث تاج حیدر نے میٹرک کا امتحان گورنمنٹ فیض ہائی اسکول، کوٹ ڈی جی سے پاس کیا۔ انٹر میڈیٹ خیر پور کالج سندھ سے کیا۔ 1959 میں بی ایس...
راو دلشاد: مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال کیا گیا۔ اس موقع وزیراعلیٰ مریم نواز اورپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیراعلی مریم نوا ز نےچانگ پنگ ژاؤکی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طورپر تقررکا خیر مقدم کیا ،چانگ پنگ ژاؤکا تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت کے اظہار کے لئے معاون قراردیا۔ ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل...
ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائیل جباروف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور الہام علیوف کا خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستان آذربائیجان تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے پر گفتگو کی گئی جبکہ وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں معدنیات، کان کنی، تیل کی دریافت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، علاقائی روابط کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر، دفاع، ہاسپیٹیلٹی و سیاحت اور افرادی قوت کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورہ آذربائیجان کا...
طالبان کے زیرِ انتظام افغان عبوری حکومت نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سے پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ کابل میں افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے ارکان نے شرکت کی اور پاکستان میں افغان شہریوں سے برتاؤ کو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید مذمت پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’...
امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کر دیا۔یہ اعلان پاکستان میں امریکی تعلیمی فانڈیشن نے کیا اور کہا کہ 15 شاندار برسوں کے بعد اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا، ہم جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور ان لوگوں کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور موقع کے منتظر تھے۔ امریکی تعلیمی فانڈیشن نے مزید کہا کہ ان 15 برسوں کے دوران گلوبل UGRAD پروگرام نے ہزاروں طلبہ کو زندگی بدل دینے والے تجربات فراہم کیے جن میں تعلیمی ترقی، ثقافتی تبادلہ اور...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء)پاکستان آرمی اور ائیر فورس کا مشترکہ فائر پاور کا عملی مظاہرہ ، فائر پاور مظاہرے میں جنگی حکمت عملی، دفاعی صلاحیتوں، فائر پاور اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کی ہم آہنگی کا عملی نمونہ بھی پیش کیا گیا ، فائر پاور کے مظاہرے میں سپیشل سروس گروپ، آرمی ایوی ایشن اور ایئر ڈیفنس کی شاندار کارکردگی۔(جاری ہے) ٹلہ فیلڈفائرنگ رینج جہلم میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کیلئے پاکستان آرمی اور ائیرفورس کے مشترکہ فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ، فائر پاور مظاہرے میں جنگی حکمت عملی، دفاعی صلاحیتوں، فائر پاور اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کی ہم آہنگی کا عملی نمونہ بھی پیش کیا گیا ، فائر پاور کے...

پاکستان عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک مستحکم اور زیادہ موثر یونیسکو کے لئے پرعزم ہے، یونیسکو میں پاکستان کی مستقل مندوب سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے خطاب
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) یونیسکو میں پاکستان کی مستقل مندوب سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک مستحکم اور زیادہ موثر یونیسکو کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 221 ویں مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تعلیم، سائنس، ثقافت اور مواصلات کے شعبوں میں تزویراتی ترجیحات کی انجام دہی کے لیے حقیقت پسندانہ اور پائیدار مالی وسائل کی ضرورت پر زور دیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ادارے کے ڈھانچے اور کام کے طریقہ کار میں تزویراتی ربط پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ممتاز زہرا بلوچ نے یونیسکو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل سفیر ڈاکٹر اسد ایم خان نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ اور ای سی او رکن ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) وفاقی وزیر نے ای سی او کی خطے میں اقتصادی ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے تنظیم کے پلیٹ فارم پر مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ڈاکٹر اسد ایم خان نے پاکستان کے ای سی او میں فعال کردار...

وفاقی وزیرقانون وانصاف و انسانی حقوق، سینیٹراعظم نذیرتارڑ سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے پروفیسر نکولا لیورا کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) اقوام متحدہ کے اقلیتی امور کے لیے خصوصی نمائندے پروفیسر نکولا لیورا نے منگل کو وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وزارت انسانی حقوق اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور محروم طبقات کے لیے قانونی و ادارہ جاتی تحفظات کو مضبوط بنانے سے متعلق جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق طریقہ کار میں پاکستان کی فعال شمولیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یو این سپیشل پروسیجرز عالمی انسانی حقوق کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔ منگل کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف سے کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر کرپٹوکرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقرر کا خیرمقدم کیا، چانگ پنگ ژاؤ کا تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل حب کے طور پر معاون قرار دیا گیا۔ ملاقات...
دبئی : لیجنڈری کرکٹرز اور نامور شخصیات جو جوڑنے والی کرکٹ لیگ گلوبل سلیبریٹی لیگ (جی سی ایل) کی افتتاحی تقریب دبئی میں منعقدہ ہوئی۔ شیفالی بگا کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں بھارت اور پاکستان کی ممتاز شخصیات، معروف کرکٹرز ، معروف فلم اور ٹیلی ویژن ستاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر جی سی ایل کے مرحوم بانی چیئرمین عزت مآب شیخ سعود عبداللہ الثانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ ایونٹ میں شریک 5 ٹیموں پاکستان فائر فاکس، انڈین تھنڈرز، افغان واریئرز، بنگل ٹائیگرز اور قطر گلوبل کی جرسی اور لوگو کی رونمائی ہوئی۔ تقریب کی نمایاں خاصیت دو ٹیموں کی شمولیت تھی۔ پاکستان فائر فاکس...
امریکا نے گزشتہ پاکستانی طلبا کے لیے 15 برسوں سے جاری گلوبل انڈر گریجویٹ نامی اہم تبادلہ پروگرام بند کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی کن طالبعلوں سے ٹیوشن فیس وصول نہیں کرے گی؟ امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے لیے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (گلوبل یوگارڈ) کا اختتام کر دیا گیا ہے۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان کے مطابق یہ پروگرام گزشتہ 15 سالوں سے کامیابی کے ساتھ جاری تھا لیکن اب مزید پیش نہیں کیا جائے گا۔ یو ایس ای ایف پی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور پر ان طلبا کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کے بانی اور سابق سی ای او چانگ پنگ ژاو نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال اور اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے چانگ پنگ ژاو کے پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقررکا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچرٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو...
بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ نے اہلیہ جینیلیا ڈسوزا کے ساتھ اپنے 22 سالہ رشتے اور کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔ رتیش اور جینیلیا کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ اور کامیاب جوڑی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کا رشتہ کبھی کسی افواہ کا شکار نہیں ہوا اور یہ دونوں مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔ حال ہی میں اپنی کامیاب شادی اور جینیلیا کے ساتھ اپنی بہترین زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے رتیش نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان کبھی کوئی بحث نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی چیز کو لے کر ان میں اختلاف رائے ضرور ہوتی ہے مگر کبھی لڑائی یا بحث نہیں ہوتی جس کی وجہ معافی ہے...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا طیارہ "پاکستان ون" وزیراعظم کے سفر کے لئے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لئے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی ہسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے...
امریکا کی جانب سے پاکستان پر انتیس فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد ملکی معیشت اور تجارت پر منفی اثرات کے خدشات بڑھ گئے ہیں وزارت تجارت کی جانب سے سامنے آنے والی ایک اہم دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نئے ٹیرف کے نتیجے میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر تک کا ممکنہ نقصان ہو سکتا ہے دستاویز کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کے باوجود امریکا کو بھی دو ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا رہے گا گزشتہ مالی سال میں پاک امریکا تجارت کا مجموعی حجم سات ارب تیس کروڑ ڈالر رہا جس میں امریکا نے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں اور ان برآمدات میں مالی سال دو ہزار...
سعودی ویزوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور چند نیوز ویب سائٹس پر گردش کرتی خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودی حکومت نے بھی پاکستانیوں کو ویزے دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ لیکن اس نوعیت کی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟ یہ جاننے کے لیے وی نیوز نے سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیا تو سفارتی حکام نے ان اطلاعات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پابندی ’روایتی اور عارضی‘ ہے۔ سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکریٹری عبداللہ عالم نے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ’سعودی عرب کی جانب سے حج سیزن کے آغاز پر پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگائی گئی...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے علاقائی سلامتی کو فروغ دینے اور اقتصادی تعاون بڑھانے جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس رابطے کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد اور مشترکہ مفادات کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے رابطے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے انہوں نے تجارت سرمایہ کاری اور...
امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے معدنیات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار،پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم ہے(اسحق ڈار) پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے ( مارکو روبیو) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اپریل 2025ء) پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، پیر کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو دہائیوں کی طویل جنگ کے بعد اگست 2021 میں افغانستان سے امریکہ کے مکمل انخلاء کے دوران وہاں چھوڑے گئے امریکی فوجی سازوسامان کے مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔ افغانستان میں رہ جانے والے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں زیراستعمال، دفترخارجہ بیان کے مطابق روبیو نے یہ اعلان پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔ امریکہ کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈار سے یہ ان کی پہلی براہ راست بات چیت تھی۔ بیان...

ارسامیں سندھ کارکن نہیں تشکیل غیرقانونی ِ وکیل چولستان ‘ تھل کینالز کیلئے پانی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناعی
کراچی (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ نے ارسا کی تشکیل، چولستان اور تھل کینالز کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔عدالت عالیہ سندھ نے وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی نہیں کی گئی، ارسا کے تشکیل غیر قانونی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ غیر قانونی تشکیل کے بعد ارسا کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں امریکی چھوڑے گئے فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ مارکو روبیو کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا باقاعدہ رابطہ ہے۔ اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلئے دلچسپی...

امریکی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ،افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق
اسلام آ باد(آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنمائوں کے درمیان افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پرعزم ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امریکہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر مسافر نے ائیرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پیرس میں گرفتار امریکی وزیر خارجہ نے...
کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے تین میں سے ایک مطالبے کو تسلیم کر لیا گیا ہے، انکی جانب سے مثبت جواب نہیں آ رہا۔ بات چیت سے مسئلہ حل کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ تاہم "رائٹ ٹو اسمبل" کے استعمال کا اختیار حکومت کے پاس ہے اور سب کو اس آئینی اختیار کو تسلیم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں نوابزادہ اسرار اللہ خان زہری اور سردار کمال خان بنگلزئی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے...
فوٹو: جنگ برسلز: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے سیکریٹری جنرل انتھونی بولنگر نے پاکستان کے متنازع ’پیکا ایکٹ‘ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عالمی سطح پر مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ برسلز میں اپنے دفتر میں جنگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انتھونی بولنگز کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی حکومت نے اس قانون کو منسوخ نہ کیا تو آئی ایف جے اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرے گی۔اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے نومنتخب سیکریٹری جنرل شکیل احمد کی قیادت میں ایک وفد نے آئی ایف جے کے ہیڈکوارٹر برسلز میں دفتر کا دورہ کیا اور ٹونی بولنگر سے ملاقات کی۔وفد میں پاکستان پریس کلب برسلز کے...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو کی ہے۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے امریکا کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا۔دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔امریکی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون کا اظہار کیا، گفتگو میں معاشی اور تجارتی تعاون کو مستقبل کے تعلقات کی بنیاد قرار دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی دہشتگردی کے...
ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کی معاشی شہ رگ پر ڈھائے جانے والے کے الیکٹرک کے مظالم کو بند کروانے میں فوری کردار ادا کریں۔ اراکین نے سوال اٹھایا کہ کیا روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں دھکیلنا کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں اراکینِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ شہر کا بڑا حصہ 16 گھنٹوں سے زائد وقت تک بجلی سے محروم ہے، کے الیکٹرک نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر شہر میں اجارہ داری قائم کر...
اسلام آ باد: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلیے دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ صوبے مضبوط ہوں گے تو وفاق مضبوط ہوگا ہماری کوشش ہے کہ پانی کے مسئلے کا حل افہام و تفہیم سے نکلے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ اس ایوان میں ایسی سیاسی جماعتیں موجود ہیں جنہوں نے پچھلے کئی سالوں سے جمہوریت کے استحکام، وفاق کی مضبوطی کے لئے کردار بھی ادا کیا اور بے شمار قربانیاں بھی دیں، وزیر اطلاعات ہم جمہوری عمل کا حصہ ہیں، ہماری جماعت جمہوری جماعت ہے، اس ملک میں آئین اور نظام موجود ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ پانی کی تقسیم کے معاہدے پر تمام صوبوں کے دستخط موجود ہیں، اسی پارلیمان نے ارسا ایکٹ 1992ءمنظور کیا، اس ایکٹ...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور امریکا کا رواں سال کاؤنٹر ٹیرارزم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2025ء) امریکی صدر ٹرمپ کے مختلف ملکوں سے درآمدات پر نافذ کردہ نئے محصولات کے منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ کئی امریکی خریداروں نے فی الحال پاکستان سے جانے والی شپ منٹس اور نئے آرڈرز دونوں روک دیے ہیں۔ سیالکوٹ سے ٹیلی فون پر ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ مسعود اختر نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ نئے امریکی ٹیرفس سے پاکستان کی ایکسپورٹ انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے۔ ان کے بقول پاکستان سے جو مال بنا کر اس سے پہلے امریکہ بھجوایا جا چکا ہے، اس کی پہلے سے طے شدہ قیمت پر...
اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری، مولانا ہادی ولایتی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم اور تحریکِ بیداری امتِ مصطفی کے رہنما یاور عباس نے خطاب کیا۔ ریلی میں معروف منقبت خواں و نوحہ خواں شاہد علی شاہد نے خصوصی کلام پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سرزمینِ غزہ و فلسطین پہ جاری امریکی و اسرائیلی غیر انسانی جارحیت کے خلاف، مظلومینِ غزہ و فلسطین سے اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد مسجدِ شاہِ خراسان سے نمائش چورنگی تک کیا گیا۔ احتجاجی ریلی سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دینا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ کھیل کو سیاست اور سیاست کو کھیل سے باہر رکھنا چاہیے، کھلاڑیوں کو آگے لانے کےلیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں بہت صلاحیت ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، اسی میں دونوں کی بہتری ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ محسن نقوی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں، وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی منتخب ہوئے ہیں۔اُن کا...
وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے معاملے پر ہماری ٹیمیں، سفارت کار وائٹ ہاؤس سے رابطے میں ہیں تاکہ خدشات کو مؤثر انداز سے حکام تک پہنچایا جائے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی ٹیرف پالیسیوں سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر مختلف برآمدی شعبوں سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر، سرجیکل آلات، خدمات، پھل و سبزیاں، چاول، جوتے اور دیگر برآمدی صنعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ ہماری تجارتی ٹیمیں اور امریکا میں موجود سفارت کار متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستان کے خدشات مؤثر طریقے...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم ’رائٹ ٹو اسمبل‘ کے استعمال کا اختیار حکومت کے پاس ہے اور سب کو اس آئینی اختیار کو تسلیم کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں بی این پی کی کال ہر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لک پاس کے مقام پر دھرنا جاری نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری اور سردار کمال خان بنگلزئی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، اور اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے جاری احتجاج، مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دونوں رہنماؤں کو سیاسی و انتظامی سطح پر کی جانے والی حکومتی کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ اسٹار لنک کا انفرااسٹرکچر لگنے کے بعد نومبر دسمبر میں اس کی سروسز دستیاب ہوں گی، نومبر دسمبر میں اسٹارلنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا امین الحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسٹارلنک کے لائسنس کے معاملے پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے بریفنگ دی۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اسپیس بورڈ نے اسٹارلنک کو عارضی لائسنس دے دیا ہے، اسٹارلنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا، اسٹارلنک کا لائسنس اس وقت تک...
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آغاز ہوا چاہتا ہے اور صائم ایوب جو کچھ عرصے سے زیر علاج تھے اب اس ٹورنامنٹ کے لیے مکمل فٹ ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب علاج مکمل ہونے کے بعد لندن سے پاکستان پہنچ گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے صائم ایوب کو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔ صائم ایوب پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ ٹیم کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ مزید پڑھیے: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے انتہائی منفرد اور دلکش نئی کٹ متعارف کرادی واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام نے ٹیرف کے نفاذ کو کم از کم 45 دن کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے اور تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے 32 فیصد امریکی ٹیرف کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے خوفزدہ ہوکر دو اہم ممالک نے امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش کردی۔ واضح رہے کہ ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد 50 سے زائد ممالک نے ہنگامی بنیادوں پر امریکہ سے رابطہ کیا۔ جبکہ چند ممالک نے امریکی درآمدات پر محصولات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہی ممالک میں ویتنام اور تائیوان بھی ہیں جنہوں نے امریکی ٹیرف سے خوفزدہ ہو...
ایڈیشنل سیکریٹری یورپ ایمبیسیڈر شفقت علی خان نے فرانسیسی وزارت برائے یورپ اور خارجہ اُمور کے ڈپٹی سیکرٹری ڈیوڈ بِرتولاتی سے دو طرفہ امور پر سیاسی مشاورت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے دفتر خارجہ کے مطابق طرفین نے پاکستان فرانس دو طرفہ روڈ میپ برائے تعاون 2023 معاہدے کے زیراثر دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔ دونوں ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سفارتی امور کے سلسلے میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے بھی رابطوں کا کوئی علم نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امریکی کانگرس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں اور کسی امریکی وفد نے پاکستان آکر پی ٹی آئی سے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے میں اتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ باخبر ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی، مولانا...
سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں حج سیزن کے دوران پاکستان سمیت 14 ممالک کے عمرہ، کاروباری اور فیملی ویزوں پر پابندی عائد رہے گی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندی ممالک پر پابندی بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن اور پاکستان پر عائد کی گئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کے دوران ان ممالک کو عمرہ، بزنس اور فیملی ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ پابندی جون کے وسط تک برقرار رہے گی۔ تاہم سفارتی ویزے، اقامتی اجازت نامے، اور حج سے متعلق مخصوص ویزے کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اس حوالے سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ پابندی کے شکار ان ممالک سے عمرہ ویزے پر آئے معتمرین اس...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند ہیں، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پی سی بی چیئرمین محسن نقوی مستعفی ہوگئے؟ پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جبکہ کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لیے...
برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے سیکرٹری جنرل انتھونی بولنگر نے میڈیا کی زبان بندی اور اظہار رائے کی آزادیوں کے خلاف بنائے گئے پاکستان کے متنازعہ ”پیکا ایکٹ“ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عالمی سطح پر بھر پور مہم چلانے اور اس کالے قانون کو اقوام متحدہ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت پاکستان نے اس کالے قانون کو منسوخ نہ کیا تو آئی ایف جے اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرے گا.(جاری ہے) پی ایف یو جے کے وفد نے آئی ایف جے کو پیکا ایکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اس قانون کے...

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ڈی آئی خان کے علاقے ٹکواڑہ میں آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈی آئی خان کے علاقے ٹکواڑہ میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں اہم دہشت گرد شریں سمیت 9 خوارج کے جہنم واصل کیے جانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا ہے شریں جیسے سفاک دہشت گرد جو معصوم شہریوں اور ہمارے جوانوں کے خون سے ہاتھ رنگتے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانا پوری قوم کی آواز ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر شہید کے قاتل کو انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز...
پاکستان پر نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے ، پاکستان ٹیم کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروانے پر جرمانہ کیا گیا ، محمد رضوان نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی ، اس سے قبل قومی ٹیم کو پہلے دونوں ون ڈے میچز میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست پاکستان ہر قیمت پر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اور بلوچستان حکومت مکمل طور پر پاک فوج اور دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈی آئی خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاع پر کئے گئے آپریشن میں مبینہ دہشت گرد شریں سمیت 9 دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا ہے۔ شریں جیسے سفاک دہشت گرد جو معصوم شہریوں اور ہمارے جوانوں کے خون سے ہاتھ رنگتے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانا پوری قوم کی آواز ہے۔ انہوں نے...

ریئر ارتھ ایلیمنٹس کا برآمدی کنٹرول قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن
بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق وزارت تجارت نے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق کچھ اشیاء کے لئے برآمدی کنٹرول پر ایک اعلان جاری کیا تھا جسے باضابطہ طور پر اجراء کی تاریخ پر ہی نافذ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے 6 اپریل کو کہا کہ ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء میں فوجی اور سول سمیت دوہرے استعمال کی خصوصیات ہوتی ہیں اور چینی حکومت نے بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق اس پر برآمدی کنٹرول نافذ کیا ہے جو عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چین کے پختہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محسن نقوی کے استعفے کی تردید کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو ان خبروں کی تردید کی ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے طور پر اپنی حالیہ تقرری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کرکٹ اور وزارت دونوں نہیں چلا سکتے، شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو محسن نقوی کے استعفیٰ کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہفتے کے روز سے کھیلوں کی مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی تھیں، کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں، خاص طور پر...
لاہور: مسیحی رہنماؤں نے قومی و صوبائی کابینہ میں مسیحی برادری کو نمائندگی نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ لاہور میں ہونے والی آل پاکستان کرسچن لیڈرشپ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کی مسیحی برادری کی طرف سے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا دفاع کیا ہے۔ گزشتہ چالیس سال سے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دے کر ملک کا تحفظ کیا ہے۔ پوری قوم خصوصاً مسیحی برادری اپنے ان محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ کانفرنس میں ریورنڈ ڈاکٹر بشپ آزاد مارشل، ماڈریٹر، صدر بشپ چرچ آف پاکستان، سیموئل پیارا، چیئرمین امپلیمنٹیشن مائنارٹیز...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جب کہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، اسلام آباد کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ حکمران ٹولہ جس دن یہ فیصلہ کر لے گا کہ ہم نے یہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہو جائیں گے۔ ہم نے آنے والی نسلوں کیلئے ایک...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کے اختیار کے تنازع میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کی تائید کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنگل بینچ کے مقدمات اچانک ڈویژن بینچ کو منتقل کرنے پر دونوں ججز نے اظہارِ حیرانی کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے منتقل مقدمے پر ڈویژن بینچ نے سماعت کی، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ سنگل بنچ کا کیس ڈویژن ببچ میں کس قانون کے تحت بھیجا جا سکتا ہے؟ فریقین کے وکلاء نے...
مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج سے مرکزی مسلم لیگ کے قائدین خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اہل غزہ پر اسرائیل کے بڑھتے مظالم، فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے "غزہ لہو لہو" مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج سے مرکزی مسلم لیگ کے قائدین خطاب کریں گے۔...
کسانوں نے گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کے تحت متعارف کرائی جانے والی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف 13 اپریل کو ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، انجمن مزارین پنجاب، ہری جدوجہد کمیٹی، کروفٹر فاؤنڈیشن اور دیگر کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 13 اپریل (آئندہ اتوار) کو مختلف شہروں اور پبلک سیکٹر فارمز میں ریلیاں اور کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔ شرکا کارپوریٹ فارمنگ کے خاتمے اور کسانوں کی ان زمینوں سے بے دخلی روکنے کا مطالبہ کریں گے جن پر وہ نسلوں سے کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔ وہ جنوبی پنجاب میں متنازع نہروں کی تعمیر پر پابندی کا...
طاقت کے استعمال سے مسائل کو وقتی طور پر دبایا تو جا سکتا ہے مگر مستقل حل نہیں کیا جاسکتا ،اب کے پی کے اور بلوچستان کو ہی لے لیجئے ،دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر وہاں بار بار فوجی آپریشن کئے گئے ،لیکن ان آپریشنز کے نتائج کیا برآمد ہوئے ؟کیا کے پی کے اور بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا؟ہر گز نہیں جاننے والے جانتے ہیں کہ آج 7 اپریل 2025ء کے دن تک ،کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکے ہیں، خضدار، مستونگ اور وڈھ کے رہائشی بعض محبت کرنے والے اسلام پسند ساتھیوں کے مطابق بلوچستان کے بعض اضلاع میں حکومتی رٹ تقریبا ًختم...
پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سیشن 10 کی ٹرافی کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شہر تک پی ایس ایل کرکٹ کی ٹرافی پر بلوچستان کے شائقین کرکٹ نے پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور سیلفیاں بنائیں۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹر حسیب اللہ خان اور اے سی کوئٹہ حمزہ انجم اور محکمہ اسپورٹس بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنے پی ایس ایل کرکٹ ٹرافی کی رونمائی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اہل بلوچستان نے جس پرجوش انداز میں پی ایس ایل ٹرافی کا استقبال کیا وہ خوش آئند ہے اور صوبہ کے عوام کے اسپورٹس سے دلی لگاؤ کی بہترین عکاسی...
ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے، جس کے تحت طورخم بارڈر کے ذریعے افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کے روز 876 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 1,355 افغان شہریوں کو سرحد پار کروا کر وطن واپس روانہ کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، گزشتہ روز صوبے بھر سے 1,047 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر خیبرپختونخوا منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں...
ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی اور تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں مقیم تارکین کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے برمنگھم میں بھارتی قونصل خانے کے باہر جمع ہو کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ بھارتی مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی اور تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی نے کی۔ انہوں نے نریندر مودی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قبضے میں کشمیری انتہائی...
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو ڈیرہ بگٹی سے گرفتار کرلیا گیا،30 روز کے لیے جیل منتقل کیاجائے گا، اختر مینگل کا نظربندی کے احکامات پر گرفتاری دینے سے انکار مستونگ میں لکپاس کے مقام پر پچھلے ایک ہفتے سے دھرنا جاری،بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ،بیک وقت 4 یا 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے، جلسہ ، جلوس کرنے یا دھرنے دینے پر پابندی عائد بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ اختر مینگل کو نظر بندی سے متعلق ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری دینے سے انکار کردیا۔...
اسلام ٹائمز: آج ایک صدی کے بعد بھی آئمہ (ع) کی قبریں ویران و بے سائبان ہیں۔ شیعوں کیلئے آزادانہ طور پر حج کرنے نیز جنت البقیع کی زیارت کے حوالے سے سخت حفاظتی پابندیاں عائد ہیں۔ عزاداری تو ایک طرف جنت البقیع میں خواتین کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ بہرحال شیعہ و سنی اب بھی بقیع میں ایک خوبصورت زیارت گاہ بنانے کی امید رکھتے ہیں۔ یہاں تک کہ حالیہ برسوں میں ایران کے حج اور زیارت کے ادارے نے بقیع کمیٹی تشکیل دیکر اور بقیع کی بحالی کے ماڈل کو ڈیزائن کرکے اس تاریخی مطالبہ کو زندہ رکھنے کی کوشش کی ہے۔ تحریر: مریم سادات اجوادانی ہر سال آٹھ شوال کا دن مسلمانوں...
قوموں کی تاریخ میں کچھ لمحات فیصلہ کن ہوتے ہیں۔ وہ لمحات جب ایک ملک اپنی تقدیر کو نئی سمت میں موڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ پاکستان آج ایسے ہی ایک موڑ پر کھڑا ہے۔ معیشت کی زبوں حالی، سیاسی عدم استحکام اور عالمی اقتصادی چیلنجز کے باوجود پاکستان کے پاس ایک ایسا سرمایہ ہے جس کی بدولت یہ ملک دنیا کے نقشے پر ایک نئی قوت کے طور پر ابھر سکتا ہے اور وہ سرمایہ ہیں ہمارے نوجوان! ۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ یہ نوجوان نہ صرف توانائی اور جوش و خروش سے بھرپور ہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی، تعلیم اور مہارت میں بھی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں...
یہ دعویٰ تو شاید درست نہ ہوگا کہ 23 مارچ 1940 قرارداد لاہور کی آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس عام میں منظوری کے محض 7 سال کے قلیل عرصے میں مسلمانانِ ہند نے جنوبی ایشیا میں اپنے علیحدہ قومی وطن کی منزل حاصل کرلی، البتہ یہ 7 سالہ مدت علیحدہ قومی وطن کے قیام کی جدوجہد میں فیصلہ کن مرحلہ ضرور قرار دی جا سکتی ہے۔ برصغیر میں مسلمانوں کے علیحدہ قومی وطن کی فکری داغ بیل درحقیقت آزادی سے تقریباً 60 سال قبل سر سید احمد خان نے ڈال دی تھی جنہوں نے دو قومی نظریہ پر یقین رکھتے ہوئے کبھی انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار نہیں کی حالاںکہ کانگریس کا قیام ان کی وفات سے ایک...
ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی اور دفاعی تجزیہ کاروں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ بریگیڈیئر (ر) سید غضنفر علی (دفاعی تجزیہ کار) سنہ 2000ء میں ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز ہوا۔2015سے 2019ء کے درمیان دہشت گردی میں کچھ کمی آئی مگر بعدازاں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہواجس کی مختلف وجوہات ہیں ۔ پاکستان میں دہشت گردی کا آغاز شیعہ سنی فسادات سے ہوا۔ اس کے علاوہ ہم نے افغانستان میں امریکا کی جنگ لڑی جس کیلئے پوری دنیا سے جہاد کے نام پر امریکا نے لوگوں کو بھرتی کیا۔...
اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، عالمی قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی افغان تارکین وطن کے انخلا کی مہم جاری رہے گی۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان بھی عالمی اصول کے تحت غیر قانونی تارکین کو ان کے وطن بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 307 افراد کو امین ہاؤس ٹرانزٹ کیمپ سے ملک بدر کیا گیا، ابتدائی طور پر 313 افراد کی فہرست مرتب کی گئی، حکومت سندھ کی یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ...
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جہاں دریائے سندھ میں کینالز بنانے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں امن وامان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات زیر بحث آئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو افغان باشندوں کی اپنے ملک واپسی کے لیے جاری آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی قیمت کم...
پاکستان سے 650 افغان نکالنے پر شور، ایران نے 4 ہزار بے دخل کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )افغان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران تقریبا 700 افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا ہے۔افغانستان کے آمو ٹیلی ویژن کے مطابق 7 دن کے دوران 650 افغان مہاجرین کو پاکستان سے نکالا گیا جبکہ طلو نیوز نے یہ تعداد 700 بتائی ہے۔ادھر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سے جبری بے دخلیوں کو روکنے کے لیے درخواستوں کے باوجود پاکستانی حکومت نے بے دخلیوں کا عمل جاری رکھا ہے۔ افغانی ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی...
پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران تقریبا 700 افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا ہے۔ افغانستان کے آمو ٹیلی ویژن کے مطابق 7 دن کے دوران 650 افغان مہاجرین کو پاکستان سے نکالا گیا جبکہ طلو نیوز نے یہ تعداد 700 بتائی ہے۔ ادھر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سے جبری بے دخلیوں کو روکنے کے لیے درخواستوں کے باوجود پاکستانی حکومت نے بے دخلیوں کا عمل جاری رکھا ہے۔ افغانی ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور واپس جانے والے افراد کو خطرات کا سامنا ہو گا۔ انسانی حقوق کے کارکن عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی جبری بے دخلی کا بین...
اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔لاہور میں جلسے سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید خوش خبریاں آئیں گی، دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا کہ مہنگائی بھی نیچے جا رہی ہو، اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر جائے اور بجلی بھی سستی ہوجائے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اُڑان پاکستان کے تحت دنیا کی بہترین اکانومیز میں شامل ہو کر اپنے ہمسایوں کو پیچھے چھوڑیں گے۔
پاکستان کی لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں اپنی شاندار کارکردگی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیم نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حریف جنوبی افریقہ کو شکست دے کر نہ صرف ڈبل گولڈ میڈل جیتا. بلکہ ایک نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔چیمپئن شپ سے قبل مارچ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں چار روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی، جو 27 سے 30 مارچ تک جاری رہا۔ اس کیمپ کی نگرانی جنوبی افریقی ماہر کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے کی۔ کیمپ کا مقصد برطانیہ میں ہونے والی یورپین ایف کلاس ٹیمز چیمپئن شپ 2025 اور ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کیجانب مارچ کی صورت میں سردار اختر مینگل کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے اگر کوئٹہ کیجانب مارچ کیا تو گرفتارکرلئے جائینگے۔ شاہد رند کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے صبح اختر مینگل کو انکی گرفتاری کے ایم پی اوآرڈر کے بارے میں آگاہ کردیا تھا تاہم اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کیا۔ دوسری جانب اختر مینگل نے حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے...

پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کی شاندار روایت کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کی اور مقابلوں میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔پاکستانی ٹیم نے دونوں ٹیم مقابلے جیت کر دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کو ان کی اپنی سرزمین پر شکست دے دی۔ گنڈاپور کا عاطف خان پر طنز، صدر پشاور ریجن بننے پر...
کوئٹہ ( نیوزڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ بی این پی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم سربراہ بی این پی اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیاکہ اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہد رند نے بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی...
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل کا آغاز کرنیوالے نجم سیٹھی نے لیگ کے ابتدائی سفر، مشکلات، کامیابیوں اور مستقبل پر روشنی ڈالی۔ کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جب ہم نے پی ایس ایل کے آغاز کا سوچا تو سامنے کئی رکاوٹیں حائل تھیں، لیگ کو دبئی میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا تو پی سی بی کے بھی کئی افراد اس منصوبے کے مخالف تھے، مگر میں نے فیصلہ کیا کہ ہم اسے ہر حال میں کریں گے، پہلے ہی سال منافع کمایا، اب لیگ کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، اگر مالی لحاظ سے مفید ثابت ہو...
روڈن انکلیو میں چینی وفد کا شاندار استقبال، بلائنڈ فیڈریشن سے تعاون پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چین سے آئے ہوئے ڈیلی کیشن کی پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کے صدر وقاص، نائب صدر شہزاد جاویدکے ہمراہ مقامی ہوٹل میں روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز ایم راشد اورسوسائٹی کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی سے ملاقات کی جس میں میں دو طرفہ امور زیر بحث آئے،چین سے آئے ہوئے ڈیلی کیشن کاہوٹل پہنچنے پرروڈن انکلیو کے جی ایم سیلز ایم راشد اور برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی نے شاندار استقبال کیا جس پر پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کے شرکاء نے روڈن انکلیو انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین سے آئے ہوئے...
کابل/نیویارک: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان 2021 میں امریکی انخلاء کے بعد سے اسلحے کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہیں اور یہ ہتھیار القاعدہ، فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد گروپوں تک پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان کے قبضے میں موجود امریکی ساختہ M4، M16 رائفلز اور دیگر خطرناک ہتھیار افغانستان میں ایک بلیک مارکیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں جہاں سے انہیں واٹس ایپ گروپس اور دیگر غیر رسمی ذرائع سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی انکشاف کیا تھا کہ انخلاء کے وقت اربوں ڈالر مالیت کا اسلحہ افغانستان میں چھوڑا گیا تھا، جو اب طالبان کے زیر تسلط...
یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ایک خوشگوار اور پُررونق عید ملن تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر بیلجیئم اور لکسمبرگ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات، طلباء اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔ تقریب میں اتحاد، خوشی اور ثقافتی ہم آہنگی کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کمیونٹی کو دلی عید کی مبارکباد دی اور بیلجیئم و یورپی یونین کے ساتھ عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے...
کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کی یو این میں اسرائیل مخالف تجویز کو امریکا نے کمزور کیا، امریکی کانگریس کے دو سربراہوں کی جانب سے ایچ آر سی کے رکن ممالک کو حمایت پر آئی سی سی جیسے نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی ، 7سفارتکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علیحدگی کا اعلان تو دو ماہ قبل کر دیا تھا لیکن امریکا اب بھی کونسل کے کام پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کا شکار پاکستان کی حالیہ اسرائیل مخالف تجویز بھی ہوئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ امریکا نے 47 ممبران پر مشتمل چھ ہفتے پرمحیط سیشن میں...
10 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد تنظیم دولتِ اسلامیہ یا داعش کو عراق اور شام میں تو دبا دیا گیا لیکن اُس کی شاخیں افغانستان اور افریقہ کے اندر کُھل چُکی ہیں اور ہمیں افغانستان کے جانب سے دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس 24 جون کو سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کُن اقدام کی ضرورت ہے۔ اِس سال کے آغاز میں 4 جنوری کو پہلا دہشتگردی کا واقعہ تربت میں پیش آیا جس میں ایک سپاہی...