مظلومینِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی، وحدت یوتھ کراچی کی احتجاجی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری، مولانا ہادی ولایتی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم اور تحریکِ بیداری امتِ مصطفی کے رہنما یاور عباس نے خطاب کیا۔ ریلی میں معروف منقبت خواں و نوحہ خواں شاہد علی شاہد نے خصوصی کلام پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سرزمینِ غزہ و فلسطین پہ جاری امریکی و اسرائیلی غیر انسانی جارحیت کے خلاف، مظلومینِ غزہ و فلسطین سے اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد مسجدِ شاہِ خراسان سے نمائش چورنگی تک کیا گیا۔ احتجاجی ریلی سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری، مولانا ہادی ولایتی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم اور تحریکِ بیداری امتِ مصطفی کے رہنما یاور عباس نے خطاب کیا۔ ریلی میں معروف منقبت خواں و نوحہ خواں شاہد علی شاہد نے خصوصی کلام پیش کیا۔ احتجاجی ریلی میں وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر حسن رضا، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری کاظم عباس، ڈویژنل کابینہ سمیت مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پہ امریکہ و اسرائیل کے پرچموں کو نذرِ آتش کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احتجاجی ریلی
پڑھیں:
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا "غزہ لہو لہو" مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان
مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج سے مرکزی مسلم لیگ کے قائدین خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اہل غزہ پر اسرائیل کے بڑھتے مظالم، فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے "غزہ لہو لہو" مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج سے مرکزی مسلم لیگ کے قائدین خطاب کریں گے۔ اس امر کا فیصلہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک، ترجمان تابش قیوم نے شرکت کی۔ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی درندہ صفت فوج کی جانب سے غزہ پر حالیہ شدید بمباری نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ اب وقت ہے کہ پاکستان کی گلی گلی، کوچہ کوچہ، شہر شہر ایک آواز بلند ہو۔ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ملک گیر احتجاج میں قوم شریک ہو کر فلسطنیوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیا جائے۔