بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق وزارت تجارت نے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر ریئر ارتھ  ایلیمنٹس سے متعلق کچھ اشیاء کے لئے برآمدی کنٹرول پر ایک اعلان جاری کیا  تھا  جسے باضابطہ طور پر اجراء کی تاریخ پر  ہی نافذ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے  چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے 6 اپریل کو کہا کہ ریئر ارتھ  ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء میں فوجی اور سول سمیت دوہرے استعمال کی خصوصیات ہوتی ہیں   اور چینی حکومت نے بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق  اس پر برآمدی کنٹرول نافذ کیا  ہے  جو عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چین  کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی کہ ر یئرارتھ  ایلیمنٹس اسٹریٹجک صنعتوں کے لئے کلیدی خام مال ہے جیسے جدید ہتھیار اور سازوسامان، ایرو اسپیس اجزاء، پون  بجلی ، نئی توانائی کی گاڑیاں  روبوٹکس اور ذہین مینوفیکچرنگ.

چین دنیا کا سب سے بڑا ریئرارتھ ایلیمنٹس  پیدا کرنے والا ملک اور برآمد کنندہ ہے۔ گزشتہ 30 سالوں میں ، چین کی  اس صنعت نے اپنے صنعتی نظام کو مسلسل بہتر بنایا ہے  ، مقامی  فراہمی کو مناسب طریقے سے منتظم کرتے ہوئے  عالمی شراکت داری کو بھی مثبت انداز میں بڑھایا ہے اور حقیقی کثیر الجہتی کی پیروی کرتے ہوئے عالمی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چین کے 6 چیمبرزآف کامرس کی امریکہ کی جانب سے ” ریسیپروکل ٹیرف “کی سختی سے مخالفت

چین کے 6 چیمبرزآف کامرس کی امریکہ کی جانب سے ” ریسیپروکل ٹیرف “کی سختی سے مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کے چھ چیمبرز آف کامرس نے اپنے اپنے بیان میں امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے ” ریسیپروکل ٹیرف “کی سختی سے مخالفت کی  اور چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات کی حمایت  کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چائنا چیمبر آف کامرس آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف فوڈ سٹاک، دیسی پیداوار اور جانوروں کی ذیلی مصنوعات (سی ایف این اے)  چین کی خوراک اور زرعی  پیداوار کی درآمد اور برآمد کی صنعت کی جانب سے امریکی حکومت کے تجارتی تحفظ پسندانہ  طرز عمل کی سختی سے مخالفت  کرتا ہے اور قومی مفادات اور کاروباری اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام جوابی اقدامات کی بھرپور حمایت  کرتاہے۔

چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف مشینری اینڈ الیکٹرانک پروڈکٹس تمام ممبر کمپنیوں پر زور دیتا ہے کہ وہ مکینیکل اور الیکٹریکل انڈسٹری کے ملکی ساتھیوں کے ساتھ متحد  ہو کر کھلے پن اور وِن وِن کی پاسداری کریں، غیر ملکی تجارت کی کاروباری حکمت عملی کو فعال طور پر ایڈجسٹ کریں، متنوع مارکیٹیں کھولیں، اور غیر ملکی تجارت کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن میں تیزی لائیں۔ چائنا چیمبر آف کامرس آف میٹلز، میٹلز اینڈ کیمیکلز امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز؛ چیمبر کے تمام ممبران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ امریکہ کی یکطرفہ تجارتی غنڈہ گردی کے خلاف میٹلز اینڈ کیمیکلز انڈسٹری میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ متحد ہوجائیں۔

چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف میڈیسنز اینڈ ہیلتھ پروڈکٹس چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور عالمی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے دنیا بھر کے دیگر ممالک میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف ٹیکسٹائل کو امید ہے کہ امریکہ عالمی صنعتوں اور صارفین کی آواز سنے گا اور جلد از جلد اپنی غلطیوں کو درست کرے گا۔

چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف لائٹ انڈسٹریل آرٹس اینڈ کرافٹس بین الاقوامی صنعتوں، لائٹ انڈسٹری انٹرپرائزز اور اَپ سٹریم اور ڈاؤن اسٹریم پارٹنرز پر زور دیتا ہے کہ وہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والے متعدد مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
  •   ایاز صادق کااپوزیشن سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہ آنے کا شکوہ
  • اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطینوں سے اظہاریکجہتی، کراچی کے بازارآج بند رکھنے کا اعلان
  • ایشوریا کیساتھ کام کرنے والا وہ اداکار جس کو لوگوں کے ٹوائلٹ بھی صاف کرنے پڑے
  • پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان، عالمی و قومی ستارے شامل
  • آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے، عطا تارڑ
  • چین کے 6 چیمبرزآف کامرس کی امریکہ کی جانب سے ” ریسیپروکل ٹیرف “کی سختی سے مخالفت
  • ٹرمپ نے قومی سلامتی ایجنسی کا ڈائریکٹر برطرف کردیا
  • امریکہ، قومی سلامتی ایجنسی کا ڈائریکٹر برطرف