بلوچستان حکومت سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست پاکستان ہر قیمت پر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اور بلوچستان حکومت مکمل طور پر پاک فوج اور دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈی آئی خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاع پر کئے گئے آپریشن میں مبینہ دہشت گرد شریں سمیت 9 دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا ہے۔ شریں جیسے سفاک دہشت گرد جو معصوم شہریوں اور ہمارے جوانوں کے خون سے ہاتھ رنگتے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانا پوری قوم کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر شہید کے قاتل کو انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے نہ صرف قوم کا سر فخر سے بلند کیا، بلکہ شہداء کے لہو کا حساب بھی چکا دیا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور بہادری کی بدولت ملک میں امن قائم ہو رہا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست پاکستان ہر قیمت پر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اور بلوچستان حکومت مکمل طور پر پاک فوج اور دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے جاری فوجی آپریشن کے دوران فورسز کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز سرفراز بگٹی نے کہا کہ
پڑھیں:
پاک-افغان سرحد پر کامیاب آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے بروقت کارروائی کے دوران 8 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملکی سرحدوں کی ہمہ وقت حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔
بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 خوارجی جہنم واصل کردیے۔