امریکی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، افغانستان میں فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور امریکا کا رواں سال کاؤنٹر ٹیرارزم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق
اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 2013 سے 2018 کے درمیان دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان نے بڑا جانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لیے مستقبل کے تعاون کے لیے امریکا کی جانب سے دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ اور امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں امریکی اسلحہ بلوچستان میں استعمال ہورہا ہے، دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز
ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کے لیے قریبی رابطوں میں رہنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اتفاق اسحاق ڈار افغانستان امریکا امریکی وزیر خارجہ پاکستان ترجمان دفتر خارجہ فوجی ساز و سامان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتفاق اسحاق ڈار افغانستان امریکا امریکی وزیر خارجہ پاکستان ترجمان دفتر خارجہ فوجی ساز و سامان وی نیوز امریکی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار نے کے درمیان کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجی گئی دوسری امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے
میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجی گئی دوسری امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایات پر 70 ٹن پر مشتمل امدادی سامان کی بروقت روانگی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا گیا۔پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے 35 ٹن امدادی سامان کی دوسری کھیپ یانگون ایئرپورٹ پر میانمار حکام کے حوالے کی گئی، میانمار میں پاکستانی سفیر نے یانگون کے وزیر اعلیٰ کو امداد حوالے کی۔یانگون کے وزیر اعلیٰ نے فوری امداد کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا، امدادی سامان میں تیار کھانا، کمبل، ترپالیں، خیمے، ادویات اور پانی کے ماڈیولز شامل ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں میانمار کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے۔