Jang News:
2025-04-07@22:27:52 GMT

ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دینا ہے، عطا تارڑ

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دینا ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دینا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ کھیل کو سیاست اور سیاست کو کھیل سے باہر رکھنا چاہیے، کھلاڑیوں کو آگے لانے کےلیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں بہت صلاحیت ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، اسی میں دونوں کی بہتری ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ محسن نقوی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں، وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی منتخب ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کھیلوں کے حوالے سے مثبت کردار ادا کیا ہے، کھیلوں کے حوالے سے ن لیگ نے ٹیلنٹ ہنٹ شروع کیا ہے۔ حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنےکا موقع دے رہی ہے، صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کےلیے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل اسپورٹس ختم ہونے کے باعث کھلاڑیوں کا روزگار ختم ہوا، جسے وزیراعظم شہباز شریف نے بحال کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو بلایا، فٹبالر مالی حالات کے باعث دوسری نوکری کرنے میں مجبور ہوگیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب میں 300 گرائونڈز ، اسپورٹس کمپلیکس اور جمینیزیم بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں :مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کھیل معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک ، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے .امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں.امن ہو گا تو کھیل بھی ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا .حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے گراؤنڈز اور جمنیزیم بنا رہی ہے۔ پنجاب میں 300 گراؤنڈز اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا ، حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے گراؤنڈز اور جمنیزیم بنا رہی ہے۔ پنجاب میں 300 گراؤنڈز اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •   صوبے مضبوط تو وفاق مضبوط،   پانی کے مسئلے کا حل افہام و تفہیم سے چاہتے ہیں،عطاء تارڑ
  • کیا محسن نقوی نے استعفیٰ دے دیا؟وفاقی وزیر اطلاعات کا اہم بیان سامنے آگیا
  • محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کی کوئی اطلاعات نہیں، عطا ء اللہ تارڑ
  • پنجاب میں 300 گرائونڈز ، اسپورٹس کمپلیکس اور جمینیزیم بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں :مریم نواز
  • مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں، ریاست کو بچایا: عطاء اللہ تارڑ
  • پنجاب میں 300 گراؤنڈ، سپورٹس کمپلیکس اور جمنیزیم بنانے کا اعلان
  • امن ہوگا تو کھیل بھی ہوں گے: مریم نواز
  • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا سابق سیکرٹری اطلاعات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر اظہار افسوس