روڈن انکلیو میں چینی وفد کا شاندار استقبال، بلائنڈ فیڈریشن سے تعاون پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) چین سے آئے ہوئے ڈیلی کیشن کی پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کے صدر وقاص، نائب صدر شہزاد جاویدکے ہمراہ مقامی ہوٹل میں روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز ایم راشد اورسوسائٹی کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی سے ملاقات کی جس میں  میں دو طرفہ امور زیر بحث آئے،
چین سے آئے ہوئے ڈیلی کیشن کاہوٹل پہنچنے پرروڈن انکلیو کے جی ایم سیلز ایم راشد اور برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی نے شاندار استقبال کیا جس پر پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کے شرکاء نے روڈن انکلیو انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین سے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کرکے کے روڈن انکلیو انتظامیہ نے انکا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

اس موقع پر ایم راشد کا کہنا تھا کہ ہماری آج کی ملاقات کافی مفید رہی ہے اور روڈن انکلیو پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کیساتھ ملکر کام کرینگے، ہم بلائنڈ فیڈریشن کے ساتھ ہیں اور انشاءاللہ جہاں پر انہیں ہماری ضرورت پڑے گی روڈن انکلیو ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، روڈن انکلیو کے برینڈایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی کا کہناتھا کہ پاکستان کے اندر اپ بہت بڑا ایونٹ کروانے جا رہے ہیں بلائنڈ فیڈریشن کو جہاں پر روڈن انکلیو کی ضرورت پڑے گی ان کی ہر ممکن مدد کرینگے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلائنڈ فیڈریشن

پڑھیں:

اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل 8 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران سیکرٹری جنرل صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اور دیگر وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل ای سی او کے اقدامات اور اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کریں گے۔ اسلام آباد کے بعد ڈاکٹر اسد مجید خان لاہور کا دورہ بھی  کریں گے۔

مزید پڑھیں: دفترخارجہ نے کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی

ترجمان کے مطابق ڈاکر اسد مجید خان لاہور میں ای سی او کے مستقل نمائندوں کی کونسل کے 294 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 12 سے 14 اپریل تک منعقد ہوگا۔

دوسری جانب آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مکائیل جباروف 8 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات سرمایہ کاری منصوبوں پر معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔ دورہ پاکستان کے دوران مکائیل جباروف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ آذربائیجانی وزیر کی قیادت میں وفد کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سرمایہ کاری امور پر بات چیت متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل 8 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے
  • چین مارچ 2025
  • سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، بلال اظہر کیانی
  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تاشقند میں روسی ہم منصب سے ملاقات
  • پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم کی عالمی میدان میں شاندار کامیابی
  • معدنیات کے شعبے میں تعاون،امریکی وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا: امریکی سفارتخا نہ
  •  گیلانی کی چیئرپرسن آذری پارلیمان سے ملاقات: انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے پر زور
  • نئی دہلی، شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نمائندے سے ملاقات
  • روڈن انکلیو میں عید ملن پارٹی اور عظمتِ قرآن کانفرنس کا انعقاد