Nawaiwaqt:
2025-04-13@15:22:33 GMT

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی، مصنف تاج حیدر انتقال کر گئے 

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی، مصنف تاج حیدر انتقال کر گئے 

کراچی؍ اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف پورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینئر سیاست دان سینیٹر تاج حیدر  مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔  تاج  حیدر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔  جنازے و  تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تاج حیدر 83برس کے تھے۔ وہ 8 مارچ 1942ء کو  کوٹہ راجستھان کے  علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تاج حیدر نے  ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رنچھوڑ لائن کراچی سے حاصل کی۔  وہ مصنف بھی تھے۔ ٹیلی وژن کے لیے بھی لکھا۔ تاج حیدر نے اپنے ڈرامہ سیریل آبلہ پا میں پروفیسر آڈی والا کا کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھے۔ تاج حیدر نے 1967کے سوشلسٹ کنونشن میں شرکت کی اور 1967میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔  تاج حیدر کا شمار  پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا تھا۔  تاج حیدر کو 2012 میں ستارہ امتیاز برائے سائنسی خدمات دیا گیا۔  2006ء میں انہیں تیرھواں پی ٹی وی ایوارڈ برائے مصنف بہترین ڈرامہ سیریل بھی دیا گیا۔ دریں اثناء صدر  آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری  اور پارٹی کے رہنمائوں سید نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، سینیٹر روبینہ خالد، ڈاکٹر مہرین بھٹو، فریال تالپور، شازیہ سلیم  مانڈوی والا، سینیٹر پلوشہ خان  مری ‘عرفان صدیقی اور دیگر نے  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  اور بانی رکن تاج حیدر کے انتقال پر افسوس  کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت  نے  مرحوم تاج حیدر کی پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے، تاج حیدر کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی۔ صدر مملکت نے  مرحوم تاج حیدر کے ورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت  کیا، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا  کی۔ سید خورشید شاہ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور گورنر خیبر پی کے  فیصل کریم کنڈی، وزیر داخلہ محسن نقوی، احسن اقبال نے بھی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ اور شہزاد سعید چیمہ نے کہا تاج حیدر پیپلز پارٹی کا سیاسی اثاثہ تھے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی کے تاج حیدر

پڑھیں:

انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب

انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔پارٹی اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ہمایوں خان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات اورآمنہ پراچہ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری فنانس منتخب ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا
  • بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • پاکستان نظریاتی پارٹی کے سربراہ شہیر حیدر سیالوی کا غزہ پر خصوصی انٹرویو