صوبے مضبوط تو وفاق مضبوط، پانی کے مسئلے کا حل افہام و تفہیم سے چاہتے ہیں،عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ صوبے مضبوط ہوں گے تو وفاق مضبوط ہوگا ہماری کوشش ہے کہ پانی کے مسئلے کا حل افہام و تفہیم سے نکلے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ اس ایوان میں ایسی سیاسی جماعتیں موجود ہیں جنہوں نے پچھلے کئی سالوں سے جمہوریت کے استحکام، وفاق کی مضبوطی کے لئے کردار بھی ادا کیا اور بے شمار قربانیاں بھی دیں، وزیر اطلاعات ہم جمہوری عمل کا حصہ ہیں، ہماری جماعت جمہوری جماعت ہے، اس ملک میں آئین اور نظام موجود ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ پانی کی تقسیم کے معاہدے پر تمام صوبوں کے دستخط موجود ہیں، اسی پارلیمان نے ارسا ایکٹ 1992ءمنظور کیا، اس ایکٹ کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے نظام وضع کیا گیا، وزیر اطلاعات نے کہاکہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی موجود ہے، ہم سیاسی اور جمہوری لوگ ہیں، اتفاق رائے کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، میں باور کروانا چاہتا ہوں کہ اکائیاں مضبوط ہوں گی تو وفاق مضبوط ہوگاانہوں نے کہاکہ اس ملک کے چاروں صوبے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ہمیں اتنے ہی پیارے ہیں جتنا پنجاب پیارا ہے، سندھ اولیاءکرام کی دھرتی ہے، سندھ سے ہمارا لگاؤ ہمارے لئے مقدس حیثیت رکھتا ہے، سندھ سے معزز ارکان یہاں موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنیکل مسئلے کا حل ہمیشہ تکنیک سے نکلتا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس مسئلے کا حل افہام و تفہیم سے نکلے، اپوزیشن لیڈر نے اپنے رویئے سے ثابت کیا ہے کہ وہ ان وردی لیڈر آف دی اپوزیشن ہیں، وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے ہاؤس کی توقیر کا بھی خیال نہیں کیا، اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔
وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اس شعر کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کے کردار کو اجاگر کیا
جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے
اس حادثہ وقت کو کیا نام دیا جائے
میخانے کی توہین ہے رندوں کی ہتک ہے
کم ظرف کے ہاتھوں میں اگر جام دیا جائے
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات مسئلے کا حل نے کہاکہ
پڑھیں:
مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں، ریاست کو بچایا: عطاء اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اور درست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں، ریاست کو بچایا۔اپنے حلقہ این اے127 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک ایک دن کو عوام کی امانت سمجھ کر گزارتے ہیں، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے، آج وہ وعدہ پورا ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک سال میں سنگل ڈیجٹ پر آگئی، یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، صنعتیں چلیں گی تو بیروزگاری کم ہوگی، اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے سب مل کر آگے بڑھ کر کام کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں آئیں گی، ایک ایسا پاکستان بنائیں گے جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا کے مالیاتی ادارے آج پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، سٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے، تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں پاکستان اڑان بھر چکا ہے، پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے۔