امریکی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ،افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آ باد(آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنمائوں کے درمیان افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پرعزم ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امریکہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر مسافر نے ائیرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پیرس میں گرفتار
امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔اس دوران اسحاق ڈار نے 2013 سے 2018 کے درمیان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان نے بڑاجانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انسداد دہشت گردی کیلئے مستقبل کے تعاون کیلئے امریکہ کی جانب سے دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
وہ ملازمین جن کی تنخواہوں میں 30 اور 35 فیصد اضافہ ہوگیا، عید کی خوشیاں دوبالا
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کیلئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان
پڑھیں:
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری تعاون کرے: محسن نقوی
وزیرِ داخلہ محسن نقوی---فائل فوٹوامریکی وفد کے سربراہ و محکمۂ خارجہ کے سینئر عہدے دار نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دہشت گردی، اسمگلنگ اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
امریکی عہدے دار نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔
وزیرِ داخلہ نے امریکی عہدے دار کو انسدادِ دہشت گردی کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کیہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، جون میں مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد انسدادِ دہشت گردی میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو پاکستان سے تعاون کرنا ہو گا، پاکستان کو بھی امریکا کی طرح غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسائل کا سامنا ہے۔
امریکی عہدے دار نے مطلوب دہشت گرد شریف اللّٰہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔