پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کی شاندار روایت کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کی اور مقابلوں میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔پاکستانی ٹیم نے دونوں ٹیم مقابلے جیت کر دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کو ان کی اپنی سرزمین پر شکست دے دی۔
گنڈاپور کا عاطف خان پر طنز، صدر پشاور ریجن بننے پر تنقید بھی کی
مارچ 2025 میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں 4روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی، جو 27 مارچ سے 30 مارچ تک جاری رہا.
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کے قرآن پر حلف کے ساتھ تہلکہ خیز انکشافات
ٹیم ممبرز میں لیفٹیننٹ جنرل احسن، اسد وحید، عبید ابراہیم، حذیفہ گل، جنید وقاص، لیفٹیننٹ کرنل جنید علی اور سپاہی ولید شامل تھے۔جنوبی افریقہ کے ونڈ کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے کوچنگ کے فرائض انجام دیئے۔انفرادی مقابلوں میں بھی پاکستان نے مجموعی طور پر 11 تمغے حاصل کیے جن میں 5 گولڈ، 3 سلور اور 3 برونز شامل ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے اپنی مستقل مزاجی اور مہارت کے ساتھ 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈلز حاصل کیے۔سکاٹش سوورڈ میچ میں سپاہی ولید نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔اسٹیٹ پریذیڈنٹ فرسٹ اسٹیج میں عبید ابراہیم نے سلور اور لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے برونز میڈل جیتا۔
گلوکارہ ماریا انیرا سعد بشیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
جیک مچلی میچ میں اسد وحید نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔فری اسٹیٹ بزلے میچ میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ڈالرمپل کپ میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے سلور میڈل حاصل کیا۔کرنل بوڈلے میچ میں بھی لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل جیتا۔اسٹیٹ پریذیڈنٹ سیکنڈ اسٹیج میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے سلور میڈل حاصل کیا۔اسٹیٹ پریذیڈنٹ اوورآل ٹرافی میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ اور عبید ابراہیم نے برونز میڈل حاصل کیا۔جنوبی افریقہ چیمپئن شپ ایگریگیٹ اوورآل میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے برونز میڈل جیتا۔
امریکا میں چوری کا انوکھا واقعہ، ایک شخص نے سابقہ گرل فرینڈ کی مرغی چوری کرلی
پاکستانی ٹیم کی بین الاقوامی پیش رفت کا آغاز 2023 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت سے ہوا۔ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ میں ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔اسی سال یورپین ایف ٹی آر ٹیمز چیمپئن شپ جیت کر پاکستان نے پہلا بڑا اعزاز حاصل کیا اور 6 انفرادی تمغے اور 2 یورپی ریکارڈز قائم کیے۔2024 میں پاکستانی ٹیم نے یورپین ایف ٹی آر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور 14 انفرادی تمغوں کے ساتھ 2مزید یورپی ریکارڈز بھی بنائے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ کامیابیاں میرٹ پر مبنی ٹیم سلیکشن، نظم و ضبط، لگن اور مسلسل محنت کی عکاس ہیں جو پاکستان کے وقار کو عالمی سطح پر بلند کر رہی ہیں۔آرمی چیف کے اعتماد، تعاون اور حوصلہ افزائی کے ساتھ پاکستانی ٹیم اپنا مشن جاری رکھے گی تاکہ وطن کا نام مزید روشن ہو۔
پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے ٹیم نے جنوبی افریقہ گولڈ میڈل جیت پاکستانی ٹیم نے گولڈ میڈل میں پاکستان برونز میڈل چیمپئن شپ ایف کلاس کے ساتھ میچ میں جیت کر
پڑھیں:
پہلی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب آج ہوگی
پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد آج ہوگا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پرائیرمارشل کاظم حماد بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کا آغاز اتوارسے ڈی ایچ اے کریک کلب میں ہوگا جہاں مینز اورویمنز ایونٹس کے مقابلوں میں عالمی رینکنگ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ایونٹ کے فاتحین پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں براہ راست شرکت کے حقدار بن جائیں گے۔
دریں اثنا چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بیشتر کھلاڑی جمعہ کو کراچی پہنچ گئے ۔متعدد کھلاڑیوں نےصبح اور شام میں بھرپور مشقیں کیں۔