بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ نے اہلیہ جینیلیا ڈسوزا کے ساتھ اپنے 22 سالہ رشتے اور کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔ 

رتیش اور جینیلیا کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ اور کامیاب جوڑی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کا رشتہ کبھی کسی افواہ کا شکار نہیں ہوا اور یہ دونوں مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔

حال ہی میں اپنی کامیاب شادی اور جینیلیا کے ساتھ اپنی بہترین زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے رتیش نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان کبھی کوئی بحث نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی چیز کو لے کر ان میں اختلاف رائے ضرور ہوتی ہے مگر کبھی لڑائی یا بحث نہیں ہوتی جس کی وجہ معافی ہے کیونکہ وہ غلطی کسی کی بھی ہو معافی میں پہل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ 

A post common by Riteish Deshmukh (@riteishd)

رتیش نے کہا کہ اس 22 سالہ تعلق میں ہماری پالیسی یہ ہے کہ ہم کسی بھی بحث کو اگلے دن تک جاری نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی بیوی ناراض ہوتی ہے تو وہ خاموشی سے انکی سُنتے ہیں بحث نہیں کرتے اور اگلے دن سب ٹھیک ہوجاتا ہے دونوں گزرے دن کی بات بھول جاتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ زیادہ تر معاملات میں وہ خود غلطی کرتے ہیں اس لئے معافی میں پہل کرلیتے ہیں۔ رتیش نے کہا کہ شادی کو چلانے کا اچھا طریقہ یہی ہے کہ آپ خود کو غلط مان کر معافی مانگ لیں اور آگے بڑھ جائیں۔ 

A post common by Riteish Deshmukh (@riteishd)

یاد رہے کہ رتیش اور جینیلیا ڈسوزا 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کا تعلق 2003 میں فلم کے سیٹ پر شروع ہوا جو دوستی کے بعد محبت میں بدل گیا۔ اس خوبصورت جوڑی کے 2 بیٹے ہیں۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: اور جینیلیا

پڑھیں:

لکی مروت میں کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس کو خراجِ تحسین

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں 3  خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر کے پی کے پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر  خیبرپختونخوا پولیس کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی  جرات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ 

فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں ڈپلومیسی ناکام ہوگئی ہے؛ماہر بین الاقوامی امور محمد مہدی

محسن نقوی نے کہا کہ کے پی کےپولیس دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، خیبرپختونخوا پولیس  خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
  • لکی مروت میں کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس کو خراجِ تحسین
  • انمول بلوچ کا فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا عندیہ شادی کی افواہوں کی بھی وضاحت کر دی
  • قومیں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟
  • ریلوے کا ڈی جی خان تا ملتان 16 اپریل سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ
  • معافی اور توبہ
  • شدید بیمار پاکستانی بچے کا چین میں کامیاب علاج
  • یمن کا تل ابیب پر کامیاب ڈرون حملہ
  • سفارتخانے کی کوششیں کامیاب، میانمار کے کیمپوں سے مزید 21 پاکستانی شہری بازیاب
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد