Daily Ausaf:
2025-04-07@18:24:47 GMT

آئی سی سی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

پاکستان پر نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے ، پاکستان ٹیم کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروانے پر جرمانہ کیا گیا ، محمد رضوان نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی ، اس سے قبل قومی ٹیم کو پہلے دونوں ون ڈے میچز میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی عائد کردی

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں حج سیزن کے دوران پاکستان سمیت 14 ممالک کے عمرہ، کاروباری اور فیملی ویزوں پر پابندی عائد رہے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندی ممالک پر پابندی بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن اور پاکستان پر عائد کی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کے دوران ان ممالک کو عمرہ، بزنس اور فیملی ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ پابندی جون کے وسط تک برقرار رہے گی۔

تاہم سفارتی ویزے، اقامتی اجازت نامے، اور حج سے متعلق مخصوص ویزے کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اس حوالے سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ پابندی کے شکار ان ممالک سے عمرہ ویزے پر آئے معتمرین اس ماہ کے آخر تک واپس اپنے ملک چلے جائیں۔

اسی طرح یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ان ممالک سے عمرہ ویزا پر آنے کی آخری تاریخ 13 اپریل ہے جس کے بعد کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں نئے قواعد و ضوابط کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مہلت کے بعد اگر ان ممالک کے شہری عمرہ، بزنس یا فیملی ویزے پر سعودی عرب میں موجود پائے گئے تو پانچ سال کی سفری پابندی عائد ہوسکتی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ اقدام صرف ایک انتظامی فیصلہ ہے تاکہ حج کا عمل زیادہ محفوظ اور بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ حج 2025 کا سیزن 4 جون سے 9 جون تک مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اقتصادی جنگ میں امریکا اور چین آمنے سامنے، ٹرمپ نے بیجنگ کو دھمکی دے دی
  • لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پر عائد22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار
  • سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی عائد کردی
  • پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی جرمانہ
  • پی سی بی حکام کی جانب سے محسن نقوی کے استعفے کی افواہوں کی تردید
  • ٹرمپ کی جانب سے روس پر اضافی ٹیرف عائد نہ کیے جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • وقف بل کے خلاف احتجاج پر 300 مسلمانوں کو نوٹس جاری، مظاہرین پر دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
  • پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان، عالمی و قومی ستارے شامل
  • پی ایس ایل کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، نجم سیٹھی