2025-03-17@12:56:01 GMT
تلاش کی گنتی: 13922

«ہندوستان نے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز ے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے سانحہ جعفرایکسپریس پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد  کردی۔ کہا اے پی سی میں شرکت کیلئے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی نا قابل قبول ہے۔ پی ٹی آئی قومی مسئلے پر بھی بلیک میلنگ کر رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اے پی سی میں غیرمشروط شرکت کرے، اے پی سی میں تمام جماعتیں غیر مشروط ساتھ دیں، دہشتگردی کے تانے بانے بھارت اور افغانستان سے ملتےہیں، بلوچستان کےاندر نیٹ ورک معلومات ملنا بڑا...
    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر انسانی اسمگلنگ کا کالا دھندا ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔  وزیراعظم شہبازشریف نے ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر افسران کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعظم کا کہنا تھا انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمے دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہوسکتا۔شہباز شریف کا کہنا تھا ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم کے مرتکب عناصر کی سرکوبی...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے ایک پاکستانی صارف پر شدید غصہ کرتے ہوئے انھیں دھمکیاں دی ہیں۔ ابراہیم علی خان جو حال ہی میں فلم ’نادانیاں‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کر چکے ہیں، اپنی اداکاری پر ہونے والی تنقید پر بہت زیادہ حساس نظر آئے۔ خاص طور پر، جب ایک پاکستانی نقاد تیمور اقبال نے ان کی اداکاری اور ان کی ناک پر طنز کیا، تو ابراہیم نے غصے میں آ کر نقاد کو دھمکی آمیز پیغامات بھیج دیے۔ پاکستانی صارف تیمور اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلم ’نادانیاں‘ پر تنقید کرتے ہوئے ابراہیم کی اداکاری کا مذاق اڑایا اور ان کی ناک پر طنز کیا۔      ...
    آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی پہلی بھارتی فلم رواں ماہ کے آخر میں ریلیز ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے تیلگو مووی روبن ہڈ میں مختصر کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بھارتی سنیما میں آرہا ہوں۔ مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر ڈان بن گئے بڑی لالی پاپ گن کیساتھ تصاویر وائرل انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں روبن ہڈ فلم کا حصہ بننے پر کافی پُرجوش ہوں اور اس میں کام کرکے بیحد لطف اندوز ہوا، کرکٹر اپنی فلم کی ریلیز 28 مارچ کو ہونے کا بھی اعلان کیا۔ مزید پڑھیں: مشہور کرکٹ...
    سربیا میں یہ حکومت مخالف تحریک گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے، جو اس وقت شروع ہوئی جب نومبر 2024ء میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سربیا میں صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج سامنے آیا، جس میں لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بلغراد میں احتجاج کے باعث ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا، جبکہ شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔ سربیا میں یہ حکومت مخالف تحریک گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے، جو اس وقت شروع ہوئی جب نومبر 2024ء میں زیر تعمیر ریلوے...
    (گزشتہ سےپیوستہ) جو معاہدے کے تحت جائز ہے اور مغربی دریاؤں (سندھ، جہلم، چناب)پر ہندوستان کے منصوبوں کو معاہدے کی خلاف ورزی نہیں سمجھاجاتا، البتہ پاکستان مسلسل ان پر اعتراضات کرتا رہا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ ہندوستان کی طرف سے ڈیمز کی تعمیر سے دریاؤں کے ’’بہاؤ کی مقدار اور وقت‘‘متاثر ہوتا ہے، جو معاہدے کی روح کے خلاف ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہندوستان نے تین دریاؤں (راوی، بیاس، ستلج)کا پانی مکمل طور پر اپنے استعمال میں لے لیا ہے، جس کو وہ قانونی طور پرجائزسمجھتا ہے اورمغربی دریاؤں پر ہندوستان کے منصوبوں کو معاہدے کی خلاف ورزی نہیں سمجھاجاتا ، لیکن سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان انہیں اپنے مفادات کے لیے خطرہ قرار دیتا...
    کہانی کا آغاز 2019ء سے ہوتا ہے۔ ایک خواب تھا، ایک وعدہ تھا، اسلامی اور جدید علوم سے آراستہ تعلیمات پر مبنی ایک یونیورسٹی کا۔ یہ خواب پاکستان کے نوجوانوں کو اسلامی و جدید تعلیم اور تحقیق کے ذریعے دنیا کی صف اول میں لا کھڑا کرنے کا تھا۔ لیکن جلد ہی یہ خواب ایک ایسی کہانی میں بدل گیا جس کے پیچھے بددیانتی، کرپشن، اور کرپشن کے پیسے کی لوٹ مار چھپی ہوئی تھی۔ یہ کہانی ہے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سے دانش یونیورسٹی تک کے سفر کی۔ سال 2019ء میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری مانیکا کے نام پر القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ظاہری طور پر یہ ایک تعلیمی ادارہ...
    ہمارے اجتماعی پاکستانی معاشرے کی اخلاقی اقدار کا زوال اپنے پاتال کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔ ہماری زندگی کے تقریباً ہر شعبہ میں بدعنوانی، رشوت خوری، جھوٹ، ہیرا پھیری اور اصولوں کی خلاف ورزی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ جس طرف بھی نگاہ ڈالیں مقننہ ہو، انتظامیہ ہو یا عدلیہ ہو کسی ایک بھی ادارے کی کوئی کل سیدھی نہیں ہے یعنی ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی کا کوئی ایک بھی شعبہ ایسا نہیں بچا ہے کہ جس کی کارکردگی پر سر اٹھا کر فخر کیا جا سکے۔حکومت، مقتدرہ یا سرکاری محکمہ جات کے چند لاکھ افراد میں پھیلی بدعنوانی اور غیرمعیاری کارکردگی تو ایک طرف خود ہماری پچیس کروڑ عوام کا اجتماعی سیرت و کردار جتنا شرمناک...
    وزیراعظم نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمے دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی اور کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمے دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہو...
    سربیا میں صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج سامنے آیا، جس میں لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بلغراد میں احتجاج کے باعث ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا، جبکہ شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔ سربیا میں یہ حکومت مخالف تحریک گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے، جو اس وقت شروع ہوئی جب نومبر 2024 میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی کا نتیجہ ہے، جبکہ حکومت نے مظاہرین کو سخت کارروائی کی دھمکی دے رکھی...
    اراکین پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ چولستان کے بنجر علاقوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے محفوظ شہید کینال کی تعمیر احسن اقدام ہے۔ یہ اقدام گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوامی نمائندوں نے محفوظ شہید کینال کی تعمیر کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب واصف مظہر راں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ نہرکے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، یہ نہر دریائے ستلج سے نکل رہی ہے۔ اس نہر کی تعمیر سے بھارت کی آبی جارحیت کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس نہر کی تعمیر سے جنوبی پنجاب اور چولستان کے علاقوں میں سبز انقلاب...
    نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہور میں تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے ”لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائیول“ (لہر) کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اس اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ محمد نواز شریف ”لہر“ کے تفصیلات کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، جبکہ متعلقہ افسران پر مشتمل ایک ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات ہٹانے اور متاثرین کو متبادل جگہ دینے...
    انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا میں بدنامی ہوئی: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی اور کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمے دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہوسکتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہاں مدعو کرنے کا مقصد آپ کی کارکردگی کو سراہنا ہے، ججا گینگ کو...
    سعید احمد:پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ ویزہ پر مشکلات، یکم مارچ سے ہی پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ ویزہ پرمشکلات ۔ماہ صیام کے آخری عشرے میں عمرہ کی منصوہ بندی کرنے والے شہری پریشان ہیں، ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ ویزہ کے اجراء کی شرح میں کمی، کسی بھی غیر ملکی پاسپورٹ پر مقررہ دنوں میں عمرہ کا ویزہ مل رہا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے عمرہ ویزوں کے اجراء پر کوٹہ سسٹم لگا دیا گیا ،تقریباً 100 میں سے دس افراد کو ہی ویزہ جاری ہو رہا ہے،پورٹل میں ویزہ کے اسٹیٹس بارے کچھ ظاہر نہیں ہو رہا۔  پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لیے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR قائم کر دی گئی۔ محمد نواز شریف لہر (LAHR) کی سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔ متعلقہ افسران پر مشتمل لہر کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔ نوازشریف نے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کے لیے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔ مزید پڑھیں: ریاست خطرے میں...
    نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں پاکستانی بیٹرز کی بدترین فارمنس نے مداحوں کو بابراعظم یاد دلادیے۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 18.4 اوورز میں 91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کو پانچواں کم ترین اسکور تھا۔ اس میچ میں پاکستان کے 8 بلےباز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، آغا سلمان 18، خوشدل شاہ 32 اور جہانداد خان 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹرز نے پہلے ٹی20 میں 9 سال بعد ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنوا ڈالا قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے 9 سال بعد ٹی20 انٹرنیشنل کے پانچویں کم ترین اسکور پر آل آؤٹ ہوئی۔ اس ناقص بیٹنگ...
    نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب آئی ای ڈی کا دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور تک سنی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پاک ایران شاہراہ این 40 پر پیش آیا، دھماکے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نےعلاقے کا گھیراؤ کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کاتعین کیا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
     تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام انسانیت کا درس دینے والا مذہب ہے جب ہم کسی مذہب کے خلاف بات نہیں کرتے تو کسی کو حق نہیں کہ وہ آپ سرکار پر ہرزہ سرائی کرے پاکستان کے قانون و آئین میں گستاخی رسول کی سزا سزائے موت ہے تو پھر اس پر فورا عمل کیو ں نہیں کیا جاتا؟۔  اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، محمد ایوب مغل، خالد بلوچ، ملک عدنان احمد، صفدر حسین سرسانہ، وسیم ممتاز، رانا شاہد نسیم، اللہ دتہ کاشف، جلال آرائیں، عظیم پیرزادہ، سید اطہر شاہ، شیخ ارشد...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن میں مستقل تقرری نہ ہونے سے حکومتی بدنیتی واضح ہوگئی۔ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، مہنگائی نظر آ گئی: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو پیٹرول، بجلی اور گیس پر کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرول لیوی میں 10 روپے اضافے سے صارفین...
     نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک ) بلوچستان کے علاقے نوشکی کی قومی شاہراہ این 40 پر بس کے قریب دھماکہ،متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعت،ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر بس کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ خبر کی تفصیل چند لمحوں میں شامل کی جائے گی ۔ دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے...
    پاکستانی بیٹرز نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں 9 سال بعد ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنواڈالا۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 18.4 اوورز میں 91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کا پانچواں کم ترین اسکور تھا۔ قومی ٹیم سال 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں 74، 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 82، 2016 میں بھارت کیخلاف 83 اور 2010 میں انگلینڈ کیخلاف کارڈف میں 89 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی تھی۔ مزید پڑھیں: پہلا ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم اب نیوزی لینڈ کیخلاف 91 رنز پر آل آؤٹ ہوکر پاکستان نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں پانچواں کم...
    ویب ڈیسک: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں مستقل تقرری نہ ہونے سے حکومتی بدنیتی واضح ہو گئی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے، حکومت عوام کو پیٹرول، بجلی اور گیس پر کوئی ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں۔ پیٹرول لیوی میں 10 روپے اضافے سے صارفین کو ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے۔  پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی انہوں نے بلوچستان کے عوام کے مسائل پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹرین کے سفر سے محروم کرنے کے بجائے سفری سہولیات کو محفوظ اور بہتر...
    ملی یکجہتی کونسل کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں قادیانیوں، مادرپِدر آزاد، اسلام بیزار سیکولر طبقوں سے پاکستان کے اسلامی تہذیبی، نظریاتی سرحدوں کو خطرات درپیش ہیں لیکن حکمرانوں کا آئین سے انحراف کرتے ہوئے اسلام مخالف روِش، قانون سازی اور طرزِ حکمرانی زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی منڈی بہاالدین کی ڈونرز، معززین، وکلا اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کیا۔ قومی قیادت کو اجتماعی توبہ کے ساتھ ساتھ ملک میں گہرے سیاسی بحرانوں کو حل کی منزل کی طرف لانا ہوگا۔ بار بار اتحادی سیاست کی بات کرنے سے سیاسی اتحادوں کی برکات بے ثمر، بے...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔  وزیراعظم شہبازشریف سے ایف آئی اے اورآئی بی کے افسران کی ملاقات ہوئی،وزیرِ اعظم نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ججا گروہ کے سرغنہ عثمان ججا کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی اور افسران و اہلکاروں کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی خیال رہے کہ عثمان ججا 2024 میں یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے،...
    راو دلشادحسین: سربراہ مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس, تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول قائم، محمد نواز شریف "لہر" (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔متعلقہ افسران پر مشتمل" لہر" کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق، محمد نوازشریف  نےتجاوزات کے متاثرین کوکاروبار کے لئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی، لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے جامع پلان طلب کیا گیا،لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے شہر چھ زون میں تقسیمتمام زون ہیری ٹیج ایریاز...
     نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے...
    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا امکان ٹل گیا ، اب صرف ویزے کے اجرا کو محدود کیا جارہا ہے۔انہوں نے  پی ٹی آئی پر نام لیے بغیر طنز کیا کہ امریکا میں بیٹھ کر پاکستان میں انقلاب لانے والوں کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے۔ادھر سینئر سیاست دان مشاہد حسین سید نے مجوزہ فہرست کو امریکی حکومت کا سیاسی فیصلہ قرار دیا اور حکومتِ پاکستان کو مشورہ دیا کہ پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکیوں پر جوابی پابندیاں عائد کی جائیں۔مشاہد حسین نے مزید کہا کہ بھارت ان 3 ملکوں میں شامل ہے ، جہاں سے سب سے زیادہ غیر قانونی مہاجرین...
    بلوچستان میں آج ایک بار پھر دہشتگردوں نے سیکیورٹی فوسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ پہلا دھماکہ نوشکی کی آر سی ڈی شاہراہ پر ہوا، جس میں پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں...
    سول سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے ترقی کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد علاقے پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو جواز فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی تاجروں، سول سوسائٹی کے ارکان اور سیاسی مبصرین نے معاشی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں بھارت کے کھوکھلے دعوئوں کو بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے محض ایک پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں امن اور ترقی ظاہر کرنے کے لیے سرگرمی سے رپورٹیں جاری کر رہا ہے اور میڈیا مہم چلا رہا ہے۔ انہوں...
    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا امکان ٹل گیا، اب صرف ویزے کے اجرا کو محدود کیا جارہا ہے۔ حسین حقانی نے پی ٹی آئی پر نام لیے بغیر طنز کیا کہ امریکا میں بیٹھ کر پاکستان میں انقلاب لانے والوں کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے۔ سینئر سیاست دان مشاہد حسین سید نے مجوزہ فہرست کو امریکی حکومت کا سیاسی فیصلہ قرار دیا، حکومتِ پاکستان کو مشورہ دیا کہ پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکیوں پر جوابی پابندیاں عائد کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ان 3 ملکوں میں شامل ہے، جہاں سے سب سے زیادہ غیر قانونی مہاجرین...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں۔ کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے شہر کی حالت پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، یہاں کہ شہریوں کو انکاحق دیاجائے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عوام کے ساتھ سحری کرنے اورنگی ٹاؤن آئے، تو ان کا استقبال ایم کیو ایم کے ایم این اے امین الحق، کارکنان اور عوام نے کیا، گورنر سندھ پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ ہوا۔ گورنر سندھ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار و اداکار دانش نواز نے اپنے بڑے بھائی یاسر نوار کو ڈرامے میں بطور ولن کاسٹ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔ دانش نواز نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے ڈرامے میں بڑے بھائی یاسر نواز کو بطور ولن کاسٹ کیا ہے۔ اداکار نے یاسر نواز کو بطور ولن کاسٹ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یاسر نواز لوگوں کی نظر میں ہیرو ہوں گے لیکن میری نظر میں وہ ولن ہی ہیں کیونکہ چھوٹے بھائی کی زندگی میں بڑا...
     پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلا دیش پہنچ گئی۔ بنگلا دیش نے پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ وصول کر لی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت چاول کی پہلی خریداری ہے۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 1971 میں بنگلا دیش کے قیام کے بعد 54 سال میں پہلی بار  حکومتی معاہدے کے تحت چاول کی خریداری ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بنگلا دیش نے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت پاکستان سے خریدے گئے 26250 ٹن آٹا اور چاول وصول کر لیے ہیں۔بنگلا دیش کو  آخری کھیپ جمعہ کو موصول ہوئی، ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے مطابق چاول کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2025ء) ویوو نے آج پاکستان میں اپنا جدید سمارٹ فون V50 5G خریداری کے لیے پیش کر دیا ہے۔ یہ فون ZEISS کے اشتراک سےPro Level  فوٹوگرافی، دلکش ڈیزائن اور شاندار کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ ویوو V50 5G دو سٹوریج آپشنز میں دستیاب ہے: 256GB ویرینٹ 139،999 روپے میں اور 512GB ویرینٹ 149،999 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ویوو V50 5G میں موجود 50MP ZEISS All Main Camera  کی مدد سے ہر لینز پروفیشنل گریڈ کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ AI Aura Light Portrait 2.0 اور  ZEISS Style Bokeh جیسے  فیچرز شاندار پورٹریٹ فوٹوگرافی کو ممکن بناتے ہیں۔ مزید V50 5G میں موجود 50MP ZIESS Group Selfie Camera اور Group Selfie Camera اور 4K Video...
    لاہور( آئی این پی) سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے،بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں بلوچستان حکومت تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے،بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے،شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی یا ان کی حکومت کی وجہ سے نہیں آئی،سرفراز بگٹی تو ابھی آئے ہیں ان کو ابھی سال بھی نہیں ہوا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رونما ہوئے ٹرین واقعہ پر پی ٹی آئی اور پاکستان دشمن ممالک کے ہم آواز ہونے سے...
    کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان نے پہلے میزبان ٹیم کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو محض 92 رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس نے جارحانہ کھیل پیش کیا، کیوی اوپنر ٹم سیفرٹ نے 29 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور 53 کے مجموعی سکور پر محمد ابرار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 29 جبکہ ٹم روبنسن نے 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی جبکہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ وصول کر لی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت چاول کی پہلی خریداری ہے، جو 1971 میں بنگلہ دیش کے قیام کے بعد 54 سال میں پہلی بار ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ بنگلہ دیش نے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت پاکستان سے خریدے گئے 26250 ٹن آٹاپ چاول وصول کر لیے ہیں۔ آخری کھیپ جمعہ کو منزل پر پہنچ گئی۔ ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے مطابق چاول کی قیمت 499 امریکی ڈالر فی ٹن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان و وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور بی ایل اے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے، اور اس بار آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی موجودہ لہر کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کی ریلیف لینے اور قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، اور کسی سیاسی جماعت کو انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ حذیفہ رحمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کی محرومی کی ذمہ دار وفاق کے بجائے ماضی کی بلوچ صوبائی حکومتیں ہیں، جو عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہیں۔ انہوں نے...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کی جانب سے عیدالفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ یورپ میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز سے پابندی ہٹنے کے بعد اب پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے بھی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ عید کے بعد سے پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔ یہ بات ہائی کمشنر ڈاکٹرفیصل نے لندن میں صحافیوں اور ٹک ٹاکرز کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پروازیں...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مختلف ممالک کے شہریوں پرامریکی ویزوں کی پابندیاں عائد کرنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور امریکی میڈیا نے جو خبریں دی ہیں ان کے مطابق تین کیٹگریز بنائی جا رہی ہیں اور پاکستان کو اس فہرست میں شامل کیا جائیگا ۔ امریکی نائب صدر نے تو یہاں تک اعلان کردیا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو بھی امریکہ سے بے دخل کیا جاسکتا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نان امیگرینٹ کا نعرہ لگا کر ووٹ حاصل کئے اور اب اپنے منشور پر عمل پیرا ہیں ،ان کی ترجیحات میں یہ بات شامل ہے کہ امریکہ کے اندر کوئی بھی شخص غیر قانونی طور پر داخل نہ ہوسکے...
    پہلے بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز کرائسٹ چرچ :(آئی پی ایس) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک...
     اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما  شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مردم شناس انسان نہیں ہیں   ،انہیں  لوگوں کی پہچان نہیں ہے، ہم سے عہدوں کا درست انتخاب کرنے میں غلطیاں ہوئی ہیں۔ ایک انٹرویو میں  ان سے  سوال کیا  گیا کہ پی ٹی آئی کے اندر شیروانی گینگ کون ہے ؟ جس پر شاندانہ گلزار نے جواب دیا کہ جس دن مجھے ثبوت ملے گا میں ایسے لوگوں کو خود ایکسپوز کروں گی۔شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے سے متعلق    شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ مجھے خواتین کا شیر افضل مروت کہا جاتا ہے ، مروت کے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک ہے، جتنی قربانیاں...
     ویب ڈیسک:پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ وصول کر لی ہے۔   دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت چاول کی پہلی خریداری ہے  معاہدےکی تکمیل 1971 میں بنگلہ دیش کے قیام کے بعد 54 سال میں پہلی بار ہوئی ہے۔  سرکاری ذرائع نےبتایا کہ بنگلہ دیش نے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت پاکستان سے خریدے گئے 26250 ٹن آٹاپ چاول وصول کر لیے ہیں۔ شہداء قوم کا سرمایہ، قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی: محسن نقوی   آخری کھیپ جمعہ کو منزل پر پہنچ گئی، ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے...
    ملتان(نیوزڈیسک) اردو زبان و ادب کی عظیم شخصیت ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر اے بی اشرف انقرہ میں انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق 15 فروری 1935ء کو روشن ہونے والا ادب کا آفتاب 15 مارچ 2025ء کو غروب ہوگیا۔ ڈاکٹر اے بی اشرف کی عمر 90 برس تھی ، وہ شعبہ اردو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے سابق سربراہ بھی تھے۔ ڈاکٹر اے بی اشرف اردو چیئر انقرہ یونیورسٹی کے سابق صدر نشیں،بیسیوں کتابوں کے مصنف تھے ، انہوں نے تحقیق اور تنقید کے شعبوں میں گراں قدر کام کر کے قارئین کیلئے ایک بڑا اثاثہ چھوڑا ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اے بی اشرف تدفین ملتان میں ہوگی اور ان کے جسد خاکی کو ملتان لانے کے...
    (ویب ڈیسک)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ اورپاکستان کے درمیان قومی ایئرلائن کی پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنادی۔  پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے  لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔  ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز  انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو ہفتے کے روز تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر بھیج دیا گیا، جبکہ 2 امریکی نیوز سروسز کی فنڈنگ میں کمی کر دی گئی جو روس چین اور شمالی کوریا کو نشریات فراہم کرتی تھیں۔ وائس آف امریکا کے ملازمین کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ انہیں مزید اطلاع تک دفتر آنے یا اندرونی سسٹمز تک رسائی سے روکا جا رہا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ کتنے ملازمین متاثر ہوئے، لیکن اس فیصلے کے نتیجے میں ادارے کی سرگرمیاں شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں: امید ہے روس جنگ بندی پر آمادہ ہو جائے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیشنل پریس...
    نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں پورا کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے...
    اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) چین میں تیار کردہ پاکستان کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار...
    ملک میں پہلا مارشل لا تو سنہ 58 میں لگا لیکن 1953 میں ملک کے پہلے ڈی ایچ اے کی داغ بیل کراچی میں ‘ڈی او سی ایچ سی’ کے نام سے ڈالی جا چکی تھی اور پھر یہ ڈی ایچ اے ایک بدمست ہاتھی کی طرح شہر کو روندتا ایسا چلا ایسا چلا کہ نہ برساتی نالے بخشے گئے، نہ سمندر کی آبی حیاتیات یا تمر کے جنگلات پر رحم کھایا گیا اور نہ ریتیلے ساحل کی افادیت کو سمجھا گیا۔ نتیجہ سب نے دیکھا کہ جب جب کراچی میں کُھل کر مینہ برسا، شہر بھر سے برسات کا پانی جو پہلے برساتی نالوں سے ہوتا ہوا سیدھا سمندر کا رخ کیا کرتا تھا، شہر کی مقامی آبادیوں میں...
    CHRISTCHURCH,: پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور 11 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے ہیں۔ دونوں اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز کوئی رن بنائے بغیر پہلے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔ عرفان خان نے ایک رن بنا کر ٹیم کے اسکور کا آغاز کیا مگر پھر وہ بھی اسی ایک رن پر آؤٹ ہو گئے، شاداب خان نے بھی 3 رنز بنا کر واپسی کا ٹکٹ کٹا لیا۔ کپتان سلمان آغا 7 اورخوشدل شاہ  بنا کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔  
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ صرف پاکستان کی بات نہیں ہے دنیا بھر میں کسی پروگرام کا جائزہ مشن جاتا ہے تو اس جائزہ مشن کے بعد قبولیت کی کم از چیز وہ یہ ہوتی ہے کہ کیا اسٹاف لیول ایگریمنٹ دوممالک کے درمیان ہوا یا نہیں جو ملک بھی آئی ایم ایف سے قرض لیتا ہے اس کا سارا دارومدار اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر ہوتا ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر آپ آئی ایم ایف کے اس بیان کو سامنے رکھتے ہیں تو اس بیان کے مطابق تو سب اچھا ہے لیکن جس سوال کا سب کو جواب چاہیے تھا کہ...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حالات میں جب کہ ملک سخت دہشت گردی کی زد میں ہے قومی اتفاق رائے سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا، ریاست اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے،دہشتگردی کو ختم ہونا ہو گا تاکہ ریاست آگے بڑھ سکے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے مقبول جماعت ہونے کے ناطے ہم اپنی ذمے داریوں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور ان کو پورا کرنا بھی جانتے ہیں۔  سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز سید نے کہا کہ اس کے لیے دو لفظ ہیں، گلوبل جیو پالیٹیکس۔ اس وقت دنیا کی سیاست...
    لندن: پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازیں بحال ہوں گی۔ ڈاکٹر فیصل نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال کی جائیں۔ انہوں نے اس بات...
      نئی سفری پابندیوں کے تحت مختلف ممالک کو 3 گروپس میں شامل کیا جائے گا، پہلے ریڈ گروپ میں افغانستان، بھوٹان، کیوبا، ایران، شمالی کوریا سمیت 11 ممالک شامل ہیں دوسری فہرست میں جسے اورنج لسٹ کا نام دیا گیا ، پاکستان اور روس سمیت 10 ممالک شامل ہیں، اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے ٹرمپ انتظامیہ نے 43 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا، تین کیٹگریز بنادی گئیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے پرغور کر رہی ہے ۔ نئی سفری پابندیوں کے تحت مختلف ممالک کو 3...
      وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے اپنا استعفیٰ امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو پیش کر دیا،دسمبر میں حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر اور وزیر برائے مہاجرین خلیل حقانی خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے استعفے کی وجہ طالبان قیادت کے درمیان کئی اہم ایشوز پر اندرونی اختلافات تھے، ایشوز کے حل نہ ہونے کے باعث سراج الدین حقانی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل عرصے سے غیرحاضر تھے، میڈیا رپورٹس طالبان حکومت میں شدید اختلافات کی خبروں کے دوران ہی وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے اپنا استعفیٰ امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو پیش کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے سراج الدین حقانی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔استعفے کی وجوہات سے متعلق...
    امریکا ،یورپ اور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویے کے واقعات میں اضافہ ہو بھارت کیخلاف اسلامو فوبیا پھیلانے پر کاروائی کی جائے ،انسداد اسلامو فوبیا کا دن منایا گیا انسدادِ اسلاموفوبیا کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا ۔اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منایا،3 سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ منظور کیا، یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ اسلامو فوبیا کی لہر کو ختم کرنے کے لیے مزید بہت کچھ کرنے...
      حسن نواز اور عبدالصمد ڈومیسٹک کرکٹ میں متاثر کن کارکردگی کے سبب سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے شروع ہوگا،باقی چار میچز18 ،21، 23 اور 26مارچ کو کھیلے جائیں گے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (آج)اتوار کو ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا،یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے شروع ہوگا۔سیریز کے بقیہ چار میچز18 مارچ ڈنیڈن،21 مارچ آکلینڈ،23مارچ ماؤنٹ مانگونوئی اور 26 مارچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے ۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں قیادت کی...
    آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس دوران وائس ایڈمرل نے میری ٹائم سکیورٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آبدوز کی لانچنگ تقریب میں وائس چیف آف نیول سٹاف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس دوران وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے...
    پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا، قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12...
    ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر فعال ہیں اوراپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں دے رہے ہیں مگر نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر عمل نہیں ہو رہا۔ گزشتہ روز کوئٹہ میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور میڈیا کے سوالات کے جواب دیے۔ ترجمان پاک فوج نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین حملے میں 354 مسافروں کو بازیاب کرایا گیا ہے جب کہ 26 افراد شہید ہوئے ہیں، 37...
    چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق ایڈن سکینڈل کے 11 ہزار متاثرین میں 1 ارب 16 کروڑ مالیت کے چیک عید سے قبل تقسیم کئے جائیں گے، ڈی جی نیب لاہور نے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کے تمام عمل کی ازخود نگرانی کی اور مناسب ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈن متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ دوسرے روز (بروز ہفتہ) بھی جاری رہا، ڈی جی نیب لاہور محمد احترام ڈار نے چھٹی کے روز ایڈن متاثرین میں ازخود چیک تقسیم کئے۔ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق ایڈن سکینڈل کے 11 ہزار متاثرین میں 1 ارب 16 کروڑ مالیت کے چیک عید سے قبل تقسیم کئے جائیں گے، ڈی جی نیب لاہور نے متاثرین میں چیک تقسیم...
    بلوچستان میں پیدا ہونے والی صورت حال اچانک سامنے نہیں آئی بلکہ اس مسئلے کی جڑیں بڑی پرانی ہیں۔ بلوچستان کی صورتحال ایک الارم سے کم نہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اصل وجوہات کا کھلے ذہن سے جائزہ لیا جائے اور قومی مشاورت کے بعد اصلاحی اقدامات کیے جائیں ۔ مکران سے لے کر قلات تک اور بحیرہ عرب کے ساحلوں سے لپٹے گوادر سے لے کر درہ بولان کی سنگلاخ زمین تک پھیلے بلوچستان کا معاملہ حساس اور فوری حل کا متقاضی ہے۔ بیرونی طاقتیں بلوچستان کے ظاہری اور خفیہ معدنی خزانے کی طرف للچائی ہوئی نظروں سے دیکھ رہی ہیں۔ بلوچستان کی جغرافیائی حیثیت اور اس کی اسٹرٹیجک اہمیت کی بناء پر...
    سب ہی کرکٹ کے کھیل کو سیاسی نفرت سے جوڑنے کے حق میں نہیں ہیں۔ کھیل میں نفرت اور وہ بھی سیاسی نفرت اس کی شروعات بھارت نے ہی کی ہے، ورنہ اس سے پہلے ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی مگر لگتا ہے، یہ لعنت اسی نے شروع کی ہے اور اسی پر ہی ختم ہو جائے گی۔ بھارت نے کھیل میں سیاست کی ملاوٹ کر کے اس عوامی دلچسپی کے کھیل کا مزہ ہی کرکرا کر دیا ہے۔ اس وقت پورے کرکٹ جگت میں بھارت کی ہٹ دھرمی اورکم ظرفی کے چرچے ہو رہے ہیں ۔ بھارت کے انتہا پسند حکمرانوں کو کون سمجھائے کہ کھیل میں محبت تو داخل کی جا سکتی ہے کسی طرح بھی نفرت کو...
    جمہوریہ چیک کے سفیر کی قائم مقام صدر مملکت سے ملاقات میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کو تجارت، قابل تجدید توانائی اور کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے جمہوریہ چیک کے سفیر نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوریہ چیک کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور جمہوریہ چیک کے ساتھ صحت، پارلیمانی تعاون، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی دیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نے سیاسی جماعتو ں کو بھی آزمایا، ریاست، ریاستی اداروں کو بھی ہم نے سمجھانے کی کوشش کی، بلوچستان کو ایک صوبے کی حیثیت سے دیکھیں تو صوبے کے لوگ آپ کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمارے وسائل سے لوٹ مار کرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بہت کچھ ہوسکتا تھا، اگر سیاسی جماعتوں کا مقصد صرف اقتدار نہ ہوتا تو چیزیں سنبھل سکتی تھیں۔...
    دنیا کے کسی بھی ملک میں جب بھی کوئی نئی حکومت بنتی ہے تو وہاں کے عوام نئے حکومتی عہدیداروں اور اربابِ اختیار سے ایک اُمید وابستہ کر لیتے ہیں، کہ آنیوالے نئے وزراء اپنے فیصلے عوام کی اُمیدوں کو مدِنظر رکھ کر کرتے ہیں تا کہ عوام کو ریلیف ملے گا تو خود بہ خود اُنکے حکومت میں آنے کا مقصد پورا ہو گا۔ بیشک عوام انتخابات میں ایسے ہی لوگوں کا چُناؤ کرتے ہیں جس سے اُنھیں ملک کے حالات میں مزید بہتری کی اُمیدیں ہوں۔ ایسے ہی پاکستان میں بھی 2024 کے ہونیوالے انتخابات میں لوگوں کی اپنی آنیوالی حکومت سے بیش بہا اُمیدیں وابستہ تھیں کہ آنیوالی حکومت عوام کے لیے ریلیف فراہم کرے گی، دن...
     بے مقصد لمحے اور احساس چشم زدن میں محو ہوجایا کرتے ہیں مگر سماج کو باشعور دھارے پر ڈھالنے اور تاریخ بنانے والے کردار ایک پل کے لیے محو نہیں ہو پاتے۔پاکستان کی تاریخ میں جہاں کمیونسٹوں پر عرصہ حیات تنگ کیا گیا، وہیں کمیونسٹ فکر و نظریات کی آبیاری کرنے والے امام علی نازش بھی خم ٹھونک کر استقامت سے اپنے کمیونسٹ سیاسی نظریات پر قائم رہے۔ دنیا بھر میں کمیونسٹ جدوجہد ہی کے نتیجے میں مارچ خواتین کے حقوق کا جہاں مہینہ ہے، وہیں 9 مارچ کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل کامریڈ امام علی نازش کی جدائی کا دن بھی ہے، یہ دن کمیونسٹ نظریے کے ساتھیوں کے لیے غم و اندوہ کا وہ روز تھا جب سب...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے کونسل اجلاس میں دریائے سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرار داد اتفاق رائے سے منظور ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام اراکین نے دریائے سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو مکمل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس میں پی پی پی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سمیت اراکین پارلیمان و ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں صدر آصف علی...
    چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک (SHUSHUK)کی لانچنگ تقریب کا انعقاد۔ یہ بھی پڑھیں:روس کا نئی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز سے میزائل ’بلاوا‘ کا کامیاب تجربہ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور سازگار بحری ماحول کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے مطابق یہ پروجیکٹ یقینی طور پر پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ حکومت پاکستان نے چینی صدر...
    سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے۔عشرت العباد نے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا، جو کراچی میں عوام پاکستان پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے آغاز پر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں، بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے۔سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے ملکی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے۔انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی کی کہ میری پہچان پاکستان اُن سے مکمل تعاون کرے گی، ہماری پارٹی متحد پاکستان کےلیے پرعزم ہے۔
    لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا خوش حال ترین صوبہ بننے جا رہا ہے اور ریکوڈک منصوبے کی بحالی کے ساتھ مستقبل میں خوش حالی آئے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک  ٹو کے اندر پاکستان میں انڈسٹریز کو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ اب ہم پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیں اور پاکستان کے اسپیشل اکنامک گروپ آباد کریں، اس مقصد کے لیے اب چین اور پاکستان کے کاروباری اداروں میں اشتراک کے ذریعے ہم دوسرے مرحلے میں سی پیک کو کامیاب کرنے کی بنیاد فراہم کر...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور کے علاقے سندر میں الیکٹرک بائیکس بنانے والی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کا شعبہ پاکستان میں ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے میں مدد دے سکتا ہے، گرین انرجی کی طرف سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل برآمدات سے جڑا ہوا ہے، اس کے لیے نجی شعبے کو طاقتور کریں گے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اڑان پاکستان پروگرام میں معیشت کی مضبوطی کے لیے روڈ میپ ترتیب دیا گیا ہے، نجی شعبے کو ہر ممکن سہولیات فراہم...
    کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین اس دہشت ناک حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین دے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی کونسل کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل چینی قونصل جنرل نے کہاکہ چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے، اور اس پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم دہشگردوں سے لڑنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پُرامید ہیں کہ پاکستان اپنے...
    ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ نہ وفاقی حکومت خود افغانستان سے مذاکرات کر رہی ہے اور نہ ہمیں کرنے دے رہی ہے، دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، جبکہ جعلی وفاقی حکومت خوابِ غفلت میں پڑی ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی وفاقی حکومت نہ سفارتی سطح پر کوئی مؤثر قدم اٹھا رہی ہے اور نہ اندرونی سطح پر کوئی حکمتِ عملی اپنا رہی ہے،  دہشت گردی کا ذمہ دار افغانستان کو سمجھتے ہیں، مگر سفارتی سطح پر ان سے بات چیت کے لیے تیار نہیں،  افغانستان...
    گلگت بلتستان میں 4 نایاب برفانی تیندووں کی ایک ساتھ موجودگی نے سب کو حیران کردیا۔ سینٹرل قراقرم نیشنل پارک انتظامیہ کی جانب سے تیندووں کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں مادہ اور اس کے تین بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ سینٹرل قراقرم نیشنل پارک انتظامیہ نے واقعے کو حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت کےلیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہوتے ہیں، تیندووں کا اس طرح نظر آنا غیرمعمولی واقعہ ہے۔
    اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی رہنماؤں سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اسلام مخالف رجحان کے خلاف آگہی پیدا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے حقیقی پیغام کا پرچار کرنے کے اپنے عزم پر مضبوطی سے کاربند ہے جو محبت، امن اور رواداری کا سبق دیتا ہے۔ اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی رہنماؤں سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ...
    کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے اور مسافروں کو یرغمال بناکر قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس نمائندے کے سوال پر کہ بلوچستان میں ہوئی حالیہ دہشتگردی کے نتیجے میں پاکستان اور چین کے درمیان سکیورٹی تعاون کس قدر بڑھ سکتا ہے؟ چین کے قونصل جنرل نے کہا کہ ہم جعفرایکسپریس پر حملے کے واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں، اس دہشت ناک حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور چین ان لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے جن کے پیارے اس واقعے میں مارے گئے، ایسے افراد سے بھی دلی ہمدردی کرتا ہے جن کے عزیز اس بھیانک حملے میں زخمی ہوئے۔ چینی قونصل جنرل نے...
    سٹی42:  کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا ہے کہ  پاکستان اپنے عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرسکتا ہے، گزشتہ روز عوامی جمہوریہ چین کے کراچی قونصلیٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے اور مسافروں کو یرغمال بناکر قتل کرنے کی شدید مذمت کی۔ قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا،  چین کے قونصل جنرل نے کہا کہ ہم جعفرایکسپریس پر حملے کے واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں، اس دہشت ناک حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور چین ان لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے جن کے پیارے اس واقعے میں مارے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹرافی کی رونمائی ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ آج پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی کراچی کے مقامی فریئر ہال میں کی گئی۔ کل سے ٹرافی 2 روزہ دورے پر لاہور کے مختلف مقامات پر جائے گی جہاں کل رات 30:8 بجے ٹرافی پیکجز مال جائے گی۔ اس کے بعد ٹرافی کی رونمائی کس شہر میں ہوگی، اس حوالے سے پی سی بی نے ابھی شیڈول جاری نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ 29 مارچ تک کن 11 شہروں کا سفر کرے گی؟ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی...
    اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ممتاز عالم دین اور جماعت اہل حرم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر اللہ کی شخصیت ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد اور مزاحمت کی علامت رہی، ان کی قیادت میں، انہوں نے نہ صرف اپنے نظریات کو عملی شکل دی بلکہ اپنے ماننے والوں میں ایک نئی روح پھونکی، یہی وجہ تھی کہ ان کے جنازے میں لاکھوں افراد شریک ہوئے، جو ان کے اثر و رسوخ اور عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ مفتی گلزار نعیمی، جو جنازے میں شریک تھے، نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی اجتماع تھا، لوگوں کا ایک سیلاب تھا جو اپنے محبوب قائد کو آخری وداع...
    سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کے گورنر ہائوس میں مشاورتی اجلاس کا علامیہ جاری کردیا گیا۔  جاری کردہ علامیہ کے مطابق دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے ۔قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کے مشاورتی جلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا ۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود...
    کراچی: سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آن لائن آئی آر آئی ایس سسٹم کے صارفین کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو اس سسٹم میں متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ احمد عظیم علوی نے کہا کہ ایچ ایس کوڈ کے نظام میں تبدیلیاں، پیمائش کے یونٹس کا مسترد ہونا اورانیکسز اپ لوڈ کرنے میں دشواریاں شامل ہیں، جس کے نتیجے میں ٹیکس دہندگان اپنے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن بروقت فائل کرنے سے قاصر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسائل ہر ٹیکس دہندگان کو متاثر کر رہے ہیں، 8 ہندسوں پر مشتمل ایچ ایس کوڈ...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی جانب سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی۔  وفاقی وزیر اطلاعات نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکریٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔  اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اے پی این ایس ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے۔ انہوں نے کہا...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)  کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکرٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔   محسن نقوی نے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کہا کہ اے پی این ایس درخشاں صحافتی روایات کی امین ہے، ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے اے پی این ایس کے شاندار کردار کو  سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کے اسٹار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے اپنی ڈیبیو فلم ”نادانیاں“ پر ایک پاکستانی شخص تیمور اقبال سے سخت لفظوں کا تبادلہ ہوا۔ یہ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب تیمور نے ابراہیم کی ظاہری حالت پر تبصرہ کیا، جس کے نتیجے میں نوجوان اداکار نے شدید ردعمل دیا۔ تیمور اقبال کے تبصرے پر ناراض ہو کر ابراہیم علی خان نے جواب دیا، “تیمور، تقریباً تیمور جیسا… تم نے میرے بھائی کا نام لے لیا۔ اندازہ لگاؤ، تمہارے پاس کیا نہیں ہے؟ اس کا چہرہ۔ تم مکھیوں کی طرح بدصورت ہو، چونکہ تم اپنے الفاظ اپنے تک نہیں رکھ سکتے، تو پھر مت پریشان ہو، تمہاری باتیں تمھاری طرح بے معنی ہیں۔...
    گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا مشاورتی اجلاس، بہت سے امور پر اتفاق۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا مشاورتی اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کا مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:مسلم لیگ بمقابلہ پیپلز پارٹی؟ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ کیوں نہیں؟ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ قائدین ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کریں گے، جب کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے...
     سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  کیا شریف اللّٰہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے  تعلق  ہے۔۔؟  اس حوالے سےوزیر دفاع  خواجہ آصف کا بیان آ گیا  سیالکوٹ میں" جیو نیوز" سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ دہشت گردوں کو دکھ ہو کہ شریف اللّٰہ کو کیوں امریکا کے حوالے کیا گیا۔میرا نہیں خیال کہ شریف اللّٰہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو، پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔ اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی نے واقعے کی مذمت نہیں کی، وہ جیل سے 3 اور 4 صفحات کے خط لکھتے ہیں، اخبارات میں آرٹیکل اور بیانات دیتے...