وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے ملاقات کی.جس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال  بھی کیا گیا۔ملاقات کے دوران عون چوہدری نے وزیراعظم کو اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے عون چوہدری کو وزارت کے متعلق ٹاسک دیا، جس کے جواب میں عون چوہدری نے وزیراعظم کو ٹاسک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں عون چوہدری کے ساتھ معروف کاروباری شخصیت میاں احسن بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عون چوہدری

پڑھیں:

موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال پرتحریک کیلئے مشاورتی کونسل کا اجلاس بلایا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد پر فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے اور باہر قیادت میں یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے، بیان بازی سے پی ٹی آئی کے ساتھ ممکنہ اتحاد میں دراڑ نہیں پڑے گی، میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم اور ان کے بڑوں سے میرا تعلق ہے، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، یکطرفہ فیصلے بند نہ کئے تو ملکی سیاست میں شدت آئے گی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے، حکومت میں شمولیت کیلئے حکمران منتیں کرتے رہے، آصف زرداری انجوائے کر رہے ہیں، جب ہم نکلیں گے تو یہ کہیں گے کہ ملک کا خیال کریں، عوام پارلیمنٹ سے ناراض ہیں، ایسے ملک نہیں چل سکتا۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پربات چیت کرنی چاہیے، ریاست نے کہا تو افغانستان کے معاملے پر کردار ادا کرنے کا سوچ سکتے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں:مولانا فضل الرحمان
  • موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
  • موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
  • سربراہ پاک بحریہ اور کمانڈر بحرین کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنے تینوں نواسوں سے ملاقات: تصویر وائرل
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کے موقف پر غیرملکی خاتون صحافی کی بیزاری اور سرفراز بگٹی کی ناراضی
  • بیرسٹر سلطان سے چیف سیکرٹری کی تفصیلی ملاقات
  • سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،یوکرین بحران حل کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا