ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے ترکی میں تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پاکستان کی ٹینس ٹیم نے ترکی میں آئی ٹی ایف ماسٹرز 45+ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔
ترکی کے شہر مناوگت میں منعقدہ ایونٹ میں پہلی بار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے دنیا کی چند سرفہرست ٹینس ممالک کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی کی قیادت میں عقیل خان اور شہریار سلامت پر مشتمل تھی۔
اس میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 ممالک نے حصہ لیا جہاں پاکستان نے رومانیہ اور میزبان ملک ترکی کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں غلبہ حاصل کیا۔
کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ حاصل کی۔
فرانس کے خلاف ایک سخت سیمی فائنل معرکے میں عقیل خان کی سنگلز میں شاندار فتح کے باوجود، پاکستان کو 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلز میچ میں فرانس نے پاکستان کو ہرا دیا۔
پاکستانی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا، پاکستانی کھلاڑی اب چیمپئن شپ کے دوسرے ہفتے میں انفرادی ایونٹس میں حصہ لیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستانی ٹیم ٹیم نے
پڑھیں:
کیویز سے شکست بدترین شکست؛ ینگ ٹیلنٹ! بابراعظم کی یاد ستانے لگی
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں پاکستانی بیٹرز کی بدترین فارمنس نے مداحوں کو بابراعظم یاد دلادیے۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 18.4 اوورز میں 91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کو پانچواں کم ترین اسکور تھا۔
اس میچ میں پاکستان کے 8 بلےباز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، آغا سلمان 18، خوشدل شاہ 32 اور جہانداد خان 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹرز نے پہلے ٹی20 میں 9 سال بعد ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنوا ڈالا
قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے 9 سال بعد ٹی20 انٹرنیشنل کے پانچویں کم ترین اسکور پر آل آؤٹ ہوئی۔
اس ناقص بیٹنگ پرفارمنس پر سوشل میڈیا پلیٹ پر فارمز پر مداحوں نے سست اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے بابراعظم کی کمی کو محسوس کیا اور دلچسپ رائے کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: پہلا ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
ایک صارف نے لکھا کہ آج پاکستانی ٹیم نے واقعی بابراعظم کو بہت یاد کیا ہوگا، ورنہ اسکور 110 ہوتا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ یاد تو آتی ہوگی اور بابراعظم کی تصویر شیئر کی۔
ایک مداح نے لکھا کہ آپکو معلوم نہیں بابراعظم کیسا تھا جب تک وہ چلا نہیں گیا۔