بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کرینگے: سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے، بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، عوام کے جان و مال سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔
روزے کی حالت میں تھوک اور خون کو نگل لیا توروزہ رہے گا یا نہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے، دشمن عناصر سن لیں، ریاست ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے گی، دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، امن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، بلوچستان کا ہر فرد شہداء کے خون کا مقروض ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کے موقف پر غیرملکی خاتون صحافی کی بیزاری اور سرفراز بگٹی کی ناراضی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان کے موقف پر غیر ملکی خاتون صحافی کی بیزاری پر سرفراز بگٹی کی ناراضی۔
تفصیلات کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس میں راولپنڈی اسلام آباد میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد کے علاوہ غیر ملکی نامہ نگار بھی موجود تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران ایک موقع پر اس وقت صورتحال قدرے ناخوشگوار ہوگئی جب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صوبے میں دہشتگردی کے واقعات کے اسباب عوامل اور محرکات بیان کررہے تھے تو پاکستان میں غیر ملکی ٹی وی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نامہ نگار جو ان سے مطمئن نظر نہیں آرہی تھی انہوں نے اپنے عدم اطمینان حیرت اور تعجب کے اظہار کیلئے اپنے سر پر ہاتھ رکھا لیا خاتون صحافی کا یہ انداز سرفراز بگٹی نے بھی دیکھا اور قدرے برہمی سے کہا کہ آپ کو کیا پریشانی ہے اگر آپ میرے موقف سے مطمئن نہیں تو آپ سوال کریں میں آپ کے ہر سوال کا جواب دونگا۔
اس موقع پر بعض دیگر صحافی بھی ا نامہ نگار کے حق میں بولنا شروع ہوگئے تاہم اس سے پہلے کہ صورتحال مزید خراب ہوتی وزیراعلیٰ بلوچستان نے سفید پرچم لہراتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو میری بات بری لگی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں اس طرح صورتحال نارمل ہوگئی۔
Post Views: 1