نوشکی میں ایف سے قافلے پر دھماکا، 3 اہلکار اور 2 شہری شہید، خود کش حملہ آور سمیت 4دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز

کوئٹہ(آئی پی ایس)
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر ایف سے کے قافلے پر کالعدم بی ایل اے کے خودکش اور بارودی دھماکے میں 3 اہلکار اور 2 شہری شہید ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف فوری مؤثر جوابی کارروائی کی اور ابتدائی جوابی کارروائی میں خود کش حملہ آور کے علاوہ تین اور دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

بزدلانہ خود کُش حملے میں ایف سی کے تین جوان اور دو سویلین شہید ہوگئے۔ دھماکے کے بعد نوشکی کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ہے اور دہشت گردوں کے بھاگنے والے تمام راستے بلاک کر دیے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

وزیراعظم کی مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

محسن نقوی کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان بلوچستان حکومت

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

ترجمان کے مطابق دشمن عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، دہشت گردی کے ذریعے عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے، بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا، بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے، دشمن عناصر سن لیں، ریاست ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، بلوچستان کا ہر فرد اس پاک دھرتی کے لیے اپنا لہو پیش کرنے واکے شہداکے خون کا مقروض ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نوشکی میں حملہ آور

پڑھیں:

کوئٹہ میں مختلف مقامات پر 3 زور دار دھماکے، ایک سکیورٹی اہلکار شہید

کوئٹہ : کوئٹہ میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے، تاہم بعد میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرا دھماکا کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا، تاہم اس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس کے بعد تیسرا دھماکا ایئرپورٹ روڈ کے علاقے کلی شابو میں ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور تحقیقات میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ آج پشاور کی مسجد میں دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں معروف عالم دین مولانا منیر شاکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • نوشکی میں خودکش حملہ ؛ 3 سیکیورٹی اہلکار اور 2 معصوم شہری شہید
  • صدر، وزیر اعظم کی نوشکی میں ایف سی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت
  • نوشکی میں ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
  • نوشکی حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے، ترجمان بلوچستان حکومت
  • نوشکی: کالعدم بی ایل اے کا ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ،3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید
  • ایف سی قافلے پر دھماکا، صدر مملکت کا قیمتی جانی نقصان اظہارِ افسوس
  • بلوچستان کے علاقے نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکا
  • کوئٹہ میں تین دھماکے، ایک اہلکار شہید، 7 زخمی
  • کوئٹہ میں مختلف مقامات پر 3 زور دار دھماکے، ایک سکیورٹی اہلکار شہید