غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑی پیش رفت، این ایل سی، ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس کے جائنٹ ونچر کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ کمپٹیشن کمیشن نے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس کے جائنٹ ونچر کی منظوری دے دی۔
رپورٹ کے مطابق جائنٹ ونجر میں این ایل سی کے 60 فیصد اور ڈی پی ورلڈ کے 40 فیصد شیئرز ہوں گے، جائنٹ ونچر پاکستان کے روڈ فریٹ لاجسٹکس کو جدید بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرے گا۔
جائنٹ ونچر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ، پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں ترقی کی راہ ہموار ہوگئی، روڈ فریٹ لاجسٹکس کا جدید ماڈل، پاکستان میں نقل و حمل کے اخراجات کم ہوں گے۔
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری، تجارتی مسابقت بہتر ہو گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری
پڑھیں:
ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
اسلام آباد:پاکستان کی ٹینس ٹیم نے ترکی میں آئی ٹی ایف ماسٹرز 45+ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
ترکی کے شہر مناوگت میں منعقدہ ایونٹ میں پہلی بار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے دنیا کی چند سرفہرست ٹینس ممالک کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی کی قیادت میں عقیل خان اور شہریار سلامت پر مشتمل تھی۔
اس میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 ممالک نے حصہ لیا جہاں پاکستان نے رومانیہ اور میزبان ملک ترکی کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں غلبہ حاصل کیا۔
کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ حاصل کی۔
فرانس کے خلاف ایک سخت سیمی فائنل معرکے میں عقیل خان کی سنگلز میں شاندار فتح کے باوجود، پاکستان کو 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلز میچ میں فرانس نے پاکستان کو ہرا دیا۔
پاکستانی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا، پاکستانی کھلاڑی اب چیمپئن شپ کے دوسرے ہفتے میں انفرادی ایونٹس میں حصہ لیں گے۔