صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے:انتظامیہ نے استقبالیہ بینرز اتار دیئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے قبل ہی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور(پی ایچ اے انتظامیہ) نے ان کے استقبالیہ بینرز اتار دیئے۔
نجی ٹی وی آج نیوز نے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کے حوالے سے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے قبل ہی جیل روڈ ، گلبرگ مین بلیوارڈ پر لگائے ہوئے تمام بینرز اتار دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ استقبالیہ بینرز چند گھنٹوں کے لئے لگائے گئے تھے، پی ایچ اے کے اہلکاروں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ غنڈہ گردی کی، پی پی کارکنوں کے موبائل فون چھین لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری رات گئے لاہور پہنچ گئے، آصف زرداری کا لاہورمیں قیام دو دن متوقع ہے، صدر آصف زرداری کل نواب شہزاد کی رہائشگاہ ماڈل ٹاو¿ن افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سیمت دیگر رہنما افطار ڈنر میں شرکت کرینگے، پنجاب قیادت صدر پاکستان کو کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلی رپورٹ دینگے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 27 فروری کو بھی صدر آصف علی زرداری نے لاہورکا دورہ کیا تھا۔
وہ قبیلہ جہاں بچے بھی خطرناک سانپوں سے زہر نکالنے کا فن جانتے ہیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری
پڑھیں:
رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار
پنجاب کے مختلف میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے۔ مختلف شہروں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
بارش کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16جبکہ زیادہ سے زیادہ 27ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔لاہور کے ساتھ وسطی اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کے باعث گرمی میں کمی سے روزے داروں نے سکھ کا سانس لیا۔