سربیا میں حکومت کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
سربیا میں یہ حکومت مخالف تحریک گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے، جو اس وقت شروع ہوئی جب نومبر 2024ء میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سربیا میں صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج سامنے آیا، جس میں لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بلغراد میں احتجاج کے باعث ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا، جبکہ شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔ سربیا میں یہ حکومت مخالف تحریک گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے، جو اس وقت شروع ہوئی جب نومبر 2024ء میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی کا نتیجہ ہے، جبکہ حکومت نے مظاہرین کو سخت کارروائی کی دھمکی دے رکھی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سربیا میں
پڑھیں:
کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب ٹریلر اور سوزوکی کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی سوزوکی ڈرائیور تھا جس کی شناخت 38 سالہ بشیر احمد کے نام سے کی گئی جبکہ ماڑی پور پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی ہاکس بے کا رہائشی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر اور سوزوکی کو اپنے قبضے میں لے لیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
دریں اثنا قیوم آباد سے اختر کالونی کی جانب جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ مظہر اقبال کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔