اسلام آباد:

پاکستان کی ٹینس ٹیم نے ترکی میں آئی ٹی ایف ماسٹرز 45+ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ترکی کے شہر مناوگت میں منعقدہ ایونٹ میں پہلی بار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے دنیا کی چند سرفہرست ٹینس ممالک کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی کی قیادت میں عقیل خان اور شہریار سلامت پر مشتمل تھی۔

اس میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 ممالک نے حصہ لیا جہاں پاکستان نے رومانیہ اور میزبان ملک ترکی کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں غلبہ حاصل کیا۔

کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ حاصل کی۔

فرانس کے خلاف ایک سخت سیمی فائنل معرکے میں عقیل خان کی سنگلز میں شاندار فتح کے باوجود، پاکستان کو 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلز میچ میں فرانس نے پاکستان کو ہرا دیا۔

پاکستانی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا، پاکستانی کھلاڑی اب چیمپئن شپ کے دوسرے ہفتے میں انفرادی ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستانی ٹیم ٹیم نے

پڑھیں:

پہلا ٹی 20: بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست

کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان نے پہلے میزبان ٹیم کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو محض 92 رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس نے جارحانہ کھیل پیش کیا، کیوی اوپنر ٹم سیفرٹ نے 29 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور 53 کے مجموعی سکور پر محمد ابرار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 29 جبکہ ٹم روبنسن نے 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی جبکہ مہمان ٹیم پاکستان کی جانب سے صرف محمد ابرار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے پہلے ہی اوور سے مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں کھلاڑی پویلین روانہ ہوتے رہے۔

پاکستانی اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ عرفان خان ایک رن بنا کر چل دیئے،کپتان سلمان آغا نے تھوڑی مزاحمت کی مگر وہ بھی 18 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ نائب کپتان شاداب خان محض 3 رنز بنا سکے۔

مڈل آرڈر میں خوشدل شاہ کی مزاحمت بھی 32 رنز تک ہی محدود رہی، عبدالصمد نے 7، جہانداد خان نے 17، شاہین شاہ ایک اور ابرار احمد 2 رنز بنا سکے جبکہ محمد علی ۱یک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے جبکہ اوپنرز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین چلتے بنے یوں پاکستان کی پوری ٹیم 91 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، جمی نیشن نے 3، ایش سودھی نے 2 اور فولکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑی پیش رفت، این ایل سی، ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس کے جائنٹ ونچر کی منظوری
  • ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے ترکی میں تاریخ رقم کردی
  • کیویز سے شکست بدترین شکست؛ ینگ ٹیلنٹ! بابراعظم کی یاد ستانے لگی
  • پہلا ٹی 20: بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست
  • نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
  • پاکستان سے شکست پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، مگر کیسے؟
  • آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان میں میچز کا شیڈول جاری
  • پاکستانی ٹینس کھلاڑی کا بڑا کارنامہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ نام درج
  • سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز، پاکستان نے گولڈ سمیت  4 میڈل جیت لئے