City 42:
2025-03-16@21:32:05 GMT

وزیراعظم سے (پلڈاٹ) بورڈ کے اراکین کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرینسی (پلڈاٹ) کے بورڈ کے اراکین مجیب الرحمٰن شامی, شاہد حامد اور احمد بلال محبوب کی ملاقات ہوئی ۔ 

بورڈ ممبران نے وزیراعظم شہباز شریف کو پلڈاٹ کے امور کے بارے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے پاکستان میں جمہوریت کی بہتری کے حوالے سے کام کرنے پر پلڈاٹ کے کردار کی تعریف کی۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ 

نصیبو لال کی شوہر سے صلح ، مقدمہ ختم

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شہباز شریف جلد بجلی قیمتوں میں کمی کا جامع پروگرام پیش کریں گے، علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ اور پنجاب میں بنیادی صحت مراکز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملکی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم جلد بجلی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جامع پروگرام پیش کریں گے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ اور پنجاب میں بنیادی صحت مراکز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اور وزیراعظم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ شہباز شریف جلد بجلی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جامع پروگرام پیش کریں گے۔ بجلی کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا۔ اور بجلی قیمتوں کو کم کر کے معیشت کو مزید مستحکم کریں گے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ہماری قیادت کا ویژن ہے۔ اور سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ سولر سسٹم پر نئے کنکشن کو گراس میٹرنگ پر منتقل کیا جائے گا۔ اور گرڈ پر 3 سے 4 ہزار ارب قرضے کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے مشکل فیصلہ کیا گیا ہے۔ پچھلے سولر سسٹم کنکشن میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔ دہشتگردی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہادر جوان سرحدوں پر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اور سیکیورٹی فورسز دن رات ملک میں امن و امان کے لیے متحرک ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اور دہشتگردی کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) وفد پاکستان سے مطمئن ہو کر گیا ہے۔ اور وفد نے وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ہر آنے والے دن میں حالات بہتر ہوں گے۔ جبکہ اپنی ذاتی پسند نا پسند کو چھوڑ کر ملکی مفاد کے لیے اکٹھا ہونا پڑے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے۔ اور ملکی مسائل کا سیاسی حل نکالیں گے۔ ملکی مفادات پر سیاست کرنے والوں کو عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں لیے گئے قرضے حکومتوں کے بجائے عوام کو دینے پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف جلد بجلی قیمتوں میں کمی کا جامع پروگرام پیش کریں گے، علی پرویز ملک
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا میں بدنامی ہوئی، شہباز شریف
  • وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف بدھ کو سعودی عرب جائینگے
  • شبیر احمد عثمانی کو کوآرڈینیٹر برائے سیفران کی ذمے داریاں بھی سونپ دی گئیں
  • شبیر احمد عثمانی کو کوآرڈینیٹر برائے سیفران کی ذمے داریاں بھی سونپ دی گئیں
  • وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ سے یورپی یونین کی سفیر  کی ملاقات
  • کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف،فٹ بالر محمد ریاض کی حوصلہ افزائی، 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا
  • یہ تیوہار بہار کی آمد اور محبت کی فتح کی علامت ہے، وزیر اعظم کا ہولی پر پیغام