آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز ے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے سانحہ جعفرایکسپریس پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کردی۔ کہا اے پی سی میں شرکت کیلئے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی نا قابل قبول ہے۔ پی ٹی آئی قومی مسئلے پر بھی بلیک میلنگ کر رہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اے پی سی میں غیرمشروط شرکت کرے، اے پی سی میں تمام جماعتیں غیر مشروط ساتھ دیں، دہشتگردی کے تانے بانے بھارت اور افغانستان سے ملتےہیں، بلوچستان کےاندر نیٹ ورک معلومات ملنا بڑا بریک تھرو ہے۔
زینب رضا نے شادی کے حوالے سے اپنا ارادہ ظاہر کر دیا
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر اب بھی قبائلی سرداروں کا قبضہ ہے، بلوچ نوجوانوں کے استحصال کا ازالہ اے پی سی کا بنیادی ایجنڈا ہے، افغانستان کو بار بار کہا، بی ایل اے اور کالعدم ٹی ٹی پی کو باندھ کر رکھو مگر افغانستان ہمسائے والا کردار ادا نہیں کر رہا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں شرکت کیلئے پی ٹی ا ئی اے پی سی
پڑھیں:
کراچی کے بعد لاہور میں بھی پی ایس ایل ٹرافی ٹور کا آغاز ہو گیا
کراچی کے بعد لاہور میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور کا آغاز ہو گیا۔
پہلے مرحلے میں خواجہ ہاکی اکیڈمی میں ٹرافی کو لے جایا گیا، اگلے مرحلے میں لاہور کے مختلف مالز اور ثقافتی جگہوں پر لے جایا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی تقریب میں خواجہ ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید اور درجنوں بچے موجود تھے،ہاکی اکیڈمی کے بچوں نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
اس موقع پر لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر آپریشنز ثمین رانا نے قومی کھیل کے فروغ کے لیے لاہور اور کراچی کے درمیان ہاکی سیریز کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔
خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے جس طرح کرکٹ میں ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بے شمار کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیا۔ امید ہے کہ لاہور قلندرز ہاکی میں نھی پاکستان کے لیے ٹیلنٹ سامنے لائے گی۔
پی ایس ایل ٹرافی کا آغاز گیارہ اپریل سے ہورہا ہے۔ فائنل اٹھارہ مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔