پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا خطرہ ٹل گیا، حسین حقانی کی نام لیے بغیر پی ٹی آئی پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا امکان ٹل گیا ، اب صرف ویزے کے اجرا کو محدود کیا جارہا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی پر نام لیے بغیر طنز کیا کہ امریکا میں بیٹھ کر پاکستان میں انقلاب لانے والوں کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے۔ادھر سینئر سیاست دان مشاہد حسین سید نے مجوزہ فہرست کو امریکی حکومت کا سیاسی فیصلہ قرار دیا اور حکومتِ پاکستان کو مشورہ دیا کہ پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکیوں پر جوابی پابندیاں عائد کی جائیں۔مشاہد حسین نے مزید کہا کہ بھارت ان 3 ملکوں میں شامل ہے ، جہاں سے سب سے زیادہ غیر قانونی مہاجرین امریکا آتے ہیں مگر بھارت کا نام مجوزہ فہرست میں شامل نہیں ہے۔اس کے علاوہ سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا اُن کی معلومات کے مطابق پاکستانیوں پر سفری پابندیاں نہیں ہوں گی لیکن ویزے ملنے میں سختی ہوگی۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کی تجاویز پر غور کر رہی ہے جس میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں؟پی ٹی آئی کی عمران خان سے مشاورت مکمل
اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں؟پی ٹی آئی کی عمران خان سے مشاورت مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)جمیعت علمائے اسلام کے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کے معاملے پر اڈیالہ جیل سے گرین سگنل مل گیا، ۔پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں، پی ٹی آئی نے عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی، سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے گرین سگنل مل گیا جبکہ پی ٹی آئی نے جمعیت علمائے اسلام کو مطالبات اور شرائط کی منظوری کا پیغام بھجوادیا۔
جمعیت علمائے اسلام نے زبانی کی بجائے تحریری یقین دہانی مانگ لی، جے یو آئی نے اپوزیشن اتحاد کے لیے مزید سوالوں کے جواب بھی مانگے۔
جے یو آئی نے مؤقف اپنایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیا تھا بعد میں الزام جے یو آئی پر لگانا افسوس ناک عمل ہے، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے مذاکرات پر بھی جے یو آئی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا، حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات اپوزیشن کرے گی پارٹی کے سطح پر نہیں ہوں گے۔
جے یو آئی نے سوال کیا کہ اپوزیشن اتحاد نیا بنایا جائے گا یا تحفظ آئین پاکستان کے تحت اتحاد کام کریں گا، نئے اتحاد کا اسٹرکچر کیا ہوگا، کون کون سی جماعتیں شامل ہوں گی۔
جمیعت علماء اسلام نے مزید تجویز دی کہ اپوزیشن اتحاد اپنے فیصلے خود کرے گا با اختیارہوگا، پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرے مگر حتمی فیصلہ اپوزیشن اتحاد کا ہوگا، تمام فیصلے تحریری ہوں گے، بانی پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کرکے ہمیں آگاہ کریں۔