2025-03-04@11:09:15 GMT
تلاش کی گنتی: 213

«فائنل میں بھارت»:

(نئی خبر)
    امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی طلب اور معاوضے دونوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس کی آگ بھڑکی کیسے؟ امریکی اخبار سیاٹل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نجی فائر فائٹنگ کمپنی گرے بیک فاریسٹری کے نائب صدر برائن وہیلاک کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹی گاڑی کے ساتھ 2 افراد پر مشتمل پرائیوٹ فائر فائٹنگ عملے کا معاوضہ 3 ہزار ڈالر یومیہ جبکہ 4 فائر ٹرکوں میں 20 فائر فائٹرز کےعملے کا معاوضہ 10 ہزار ڈالر یومیہ تک پہنچ چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں آگ بجھانے والے عملے کو زیادہ تر کنٹریکٹ پر رکھا جاتا ہے اور اس کے علاوہ فائر...
    کراچی: بھارتی میڈیا کے دانت کھٹے کرنے والی سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیا گیا۔ سندھ ڈی این اے لیبارٹری ملک کی پہلی فارنسک لیب کے طور پر سامنے آئی ہے جسے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے،  یہ لیب سن 2018 میں حکومت سندھ اور آئی سی سی بی ایس کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں قائم کی گئی تھی جو اب تک مختلف حادثات و واقعات اور جرائم کے کیسز کے ساڑھے 8 ہزار ڈی این اے کیسز نمٹاچکی ہے۔ اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے ایکریڈیٹ کرلیا گیا ہے اور پاکستان سائینٹیفک ایکریڈیشن کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی ادارے آئی ایس او 17025 کے...
    بالی ووڈ کی اداکارہ شردھا کپور کے موبائل وال پیپر کی ایک تصویر بہت وائرل ہورہی ہے، جس نے اداکارہ کی زندگی کا ایک بڑا راز فاش کردیا ہے۔ بھارت کی مقبول اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی بلاک بسٹر فلم استری 2 کی بے پناہ کامیابیوں کے بعد خبروں میں ہیں اور خبریں ہیں کہ جلد ہی مداحوں کو استری 3 بھی دیکھنے کو ملے گی۔ اداکارہ کی نجی زندگی کے حوالے سے بھی مختلف خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ مداح ان کی ڈیٹنگ لائف کے بار میں مزید جاننے کےلیے بے تاب ہیں۔ شردھا کپور اور اسکرپٹ رائٹر راہول مودی کے درمیان کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کررہی ہیں لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی...
    CALIFORNIA: امریکی تاریخ کی بدترین آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز پر مشتمل پہلی بیرونی امداد کیلفورنیا پہنچ گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق میکسیکو نے کیلیفورنیا میں فائر فائٹرز کی ایک ٹیم بھیجی ہے تاکہ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے نمٹنے میں مدد کی جا سکے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ایکس پر لکھا کہ امدادی گروپ لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے لیے روانہ ہو رہا ہے، جس میں فائر فائٹرز میکسیکو اور کیلیفورنیا کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور دو طیاروں کے سامنے رن وے پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک یکجہتی کا ملک ہیں۔ کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے تعیناتی...
    لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ایک خاص قسم کے گلابی پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ امریکی فارسٹ سروس کے مطابق، بڑی آگ سے لڑنے کے لیے، 9 خصوصی طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں جو آگ کو روکنے والے مواد کو اس پر چھڑکتے ہیں اور 20 ہیلی کاپٹر جو گلابی پانی گراتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہولناک آگ کو روکنے والا یہ گلابی مواد امریکا میں کئی دہائیوں سے استعمال ہو رہا ہے۔ لیکن سائنسدان اس کا مطالعہ کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا یہ واقعی مؤثر ہے یا پھر ماحول کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ گلابی پانی دراصل کیا...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے مین مبینہ پولیس مقابلے میں کزن کو 45 لاکھ روپے کے لیے اغوا و قتل کرکے اس کی لاش کو جلانے والا ملزم مہر علی ہلاک ہوگیا  رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کی نشاندہی پر ریکوری کے لیے جارھی تھی کہ ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیرودھائی قبرستان کےقریب ملزم کے موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب رہے۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...
    سری نگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل حفاظتی اقدامات میں اضافہ اور پابندیوں میں مزید سختی کر دی گئی ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی کل وادی کے دورے پر آئیں گے جہاں وہ ضلع گاند ر بل کے علاقے سونہ مرگ میں 6.4 کلومیٹر لمبی زیڈ موڈسرنگ کا افتتاح کریں گے۔ سونہ مرگ میں بڑی تعداد میں بھارتی فوج، پیر ا ملٹری فورس اور پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جہاں مسلسل فوجی گشت بھی جاری ہے۔
    امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے جس کے بعد آگ بجھانے کی کوششوں میں جیل میں قید قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ کیلی فورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں ہونے والی آتشزدگی سے اب  تک 150 ارب ڈالر کے قریب نقصان ہوا ہے جب کہ 35 ہزار ایکڑ سے زائد علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ آتشزدگی روکنے کے لیے قیدیوں کا استعمال امریکی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں میں ہزاروں دوسرے پیشہ ور فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ ایک ہزار کے قریب قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ کیلی فورنیا کی ریاست میں قیدیوں سے کسی قدرتی آفت...
    ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر کشمیریوں کو درپیش کئی چیلنجز کو دور نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے بجلی بھارتی ریاستوں راجستھان اور اترپردیش کو فراہم کی جا رہی ہے جس سے کشمیریوں کو بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر...
    سرگودھا(صباح نیوز)پرانی دشمنی پر ویگو ڈالے میں سوار جدید اسلحہ لیس ملزمان کی جانب سے عدالت سے واپسی پر آتے ہوئے کار سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور11راہ گیروں بھی زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اہل تشیع کا ذاکر بھی شامل ہے ۔ ملزمان نے اس قدر اندھا دھند فائرنگ کی کہ پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
    بھارتی بولر یوزویندر چاہل کی بیوی سے طلاق کی خبروں کے درمیان شیکھر دھون نے ایک ویڈیو شیئر کر کے کہانی کو ختم کردیا۔ شیکھر دھون نے طلاق کی زیر گردش خبروں اور تبصروں پر ردعمل دینے کیلیے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس کے بعد یوزویندر اور اہلیہ دھنا شری ورما کی طلاق کی اصل صورت حال سامنے آگئی۔ شیکھر دھون نے ایئرپورٹ سے ہوٹل جاتے وقت ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس کا آغاز انہوں نے کسی بھی ویب سائٹ کی کلک بائیٹ کی طرح کیا۔ دھون نے ویڈیو میں کہا کہ ’یوزی (یوزویندر) کا ہوا پردہ فاش، یہ دیکھیے یوزی یہاں قلی بنا ہوا ہے‘۔ شیکھر نے پیچھے ساتھ آنے والی دھنا شری کی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے کہا...
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب سرگودھا میں ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا جبکہ 3 راہگیر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خوشاب روڈ سبھروال کالونی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ سرگودھا: بس اُلٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 10زخمیسرگودھا میں مٹھہ معصوم بائی پاس کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 1 گھنٹے سے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے، ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔جاں بحق چاروں افراد عدالت سے واپس گھر جارہے تھے۔