Jang News:
2025-04-13@16:32:55 GMT

22 بھارتی ماہی گیروں کو آج کراچی کی جیل سے رہا کیا جائے گا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

22 بھارتی ماہی گیروں کو آج کراچی کی جیل سے رہا کیا جائے گا

فوٹو فائل

کراچی کی لانڈھی جیل ملیر میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج صبح رہا کرکے لاہور روانہ کیا جائے گا جنہیں ممکنہ طور پر واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو صبح 9 بجے ملیر لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا جائے گا جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے توسط سے بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا۔

جیل حکام کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ سے احکامات موصول ہوگئے ہیں۔ ماہی گیروں کی کراچی سے لاہور کے واہگہ بارڈر تک منتقلی کے اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔

ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ان ماہی گیروں کو گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستانی سمندر میں غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار کے الزام میں پاکستانی اتھارٹیز نے گرفتار کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایدھی فاؤنڈیشن ماہی گیروں کو کیا جائے گا

پڑھیں:

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کا بھارتی ویب سائٹ پر اعتراف

اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کا اعتراف بھارتی آفیشل ویب سائٹ نے بھی کر لیا۔

بھارت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ارشد ندیم کی اولمپک جیت کو نہ صرف سراہا بلکہ ان کی ویڈیو کو نوجوانوں کے لیے ایک موٹیویشنل مواد کے طور پر پیش کیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں کامیابی کے سفر کو ایک مثال قرار دیا، جس میں انہوں نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں ناکامی کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ ویڈیو میں ارشد کی محنت اور لگن کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

ارشد ندیم جن کا تعلق میاں چنوں سے ہے پاکستان کے پہلے جیولین تھرو ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مستقل کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں جبکہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں انہوں نے سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔

ارشد ندیم کی کارکردگی نے نہ صرف پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا بلکہ وہ نوجوانوں کے لیے محنت، لگن اور ثابت قدمی کی مثال بن گئے ہیں جس پر بھارت جیسا روایتی حریف ملک بھی ان کی کارکردگی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کا بھارتی ویب سائٹ پر اعتراف
  • فواد خان کی حمایت؛ سشمیتاسین کا پاکستانی فلم میں کام کرنے کا بھی عندیہ
  • سشمیتاسین کی فواد خان کی حمایت؛ اداکارہ کا پاکستانی فلم میں کام کرنے کا عندیہ
  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
  • بھارتی فوجیوں نے کشتواڑ میں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے
  • ہاکس بے مشرف کٹ قبرستان کے قریب سے انسانی ہڈیاں برآمد
  • ناک کی لونگ نے قتل کا معمہ حل کر دیا؛ بھارتی بزنس مین بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار
  • بھارتی فوج کا ڈرون جموں ایئر بیس پر گر کر تباہ
  • بیساکھی تقریبات، ریکارڈ 6 ہزار سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے