بھارتی ٹیم کو دھچکا، بالنگ کوچ اچانک ایونٹ چھوڑ کر دبئی سے بھارت پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بمبئی (نیوزڈیسک) چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے ایک روز قبل بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنے مورکل ٹیم کو دبئی میں چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنے مورکل کو اپنے والد کی موت کی وجہ سے دبئی سے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں، مورکل 15 فروری کو بھارتی ٹیم اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے ہمراہ دبئی پہنچے تھے جہاں گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا تھا۔
فاسٹ بولنگ کوچ کی واپسی کے شیڈول سے متعلق فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلادیش کیخلاف دبئی میں کھیلے گی، بعدازاں ہائی وولٹیج مقابلے میں انہیں 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کا چیلنج درپیش ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی ٹیم
پڑھیں:
کراچی: گارڈن مصالحہ کالونی میں پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی
کراچی کے علاقے گارڈن مصالحہ کالونی میں پولیس کی ایک گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا جب گارڈن تھانے سے منسلک پولیس کی گاڑی علاقے میں گشت کے دوران اچانک شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔