پشاور میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پشاور میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ فائرنگ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں کی گئی۔ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ رات گئے پیش آیا، مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے
کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت نے ٹی ٹی پی کے چار کمانڈرز کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
خیبر پختونخوا حکومت نے ٹی ٹی پی کے چار کمانڈرز کے سروں کی قیمت مقرر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار کمانڈرز کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے، جن میں کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت سب سے زیادہ 10 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے ثضلع کرم کے بیگان گاؤں سے تعلق رکھنے والے کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت دیگر کمانڈرز، مفتی نور ولی محسود، خالد خراسانی اور شاہد عمر کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ مقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے کاظم کی گرفتاری یا خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو اپنی سخت پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کی عکاسی کرتا ہے، جس کے تحت مطلوب افراد کی سرکوبی کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔