امریکا میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ، پولیس طلب کرلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ایک طرف بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو امریکا سے ملک بدری کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں بھارت میں احتجاج کی لہر سی اٹھی ہے اور دوسری طرف امریکی شہر سیاٹل میں بھارتی سفارتی مشن کے عملے نے بتایا ہے کہ جمعہ کو اُسے غیر معمولی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا جب چند افراد نے کام کے اوقات کے بعد سفارتی مشن کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی۔
ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی نژاد امریکی سیاست دان شما ساونت کو ویزا دینے سے انکار کیا گیا۔ اُس کے شوہر کو البتہ ویزا دے دیا گیا۔ شما ساونت بھارت میں اپنی بیمار ماں سے ملنے کے لیے ویزا لینا چاہتی تھیں۔
امریکی شہر سیاٹل میں واقع بھارتی سفارتی مشن (قونصلیٹ) کے ترجمان نے بتایا کہ دفتر کے اوقاتِ کار کے بعد بھی کچھ لوگوں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس کوشش کو ناکام بنانے کے لیے عمارت کے سیکیورٹی اسٹاف نے مروجہ طریق کار کے مطابق اُنہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران عمارت کے سامنے چند افراد نے جمع ہوکر احتجاج کیا۔ قونصلیٹ نے اس معاملے پر اپنا بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا ہے۔ ایکس پوسٹ میں قونصلیٹ نے لکھا ہے کہ ویزا نہ دیے جانے پر شما ساونت کے ساتھ آئے ہوئے لوگوں نے امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کو طلب کرکے صورتِ حال کو کنٹرول کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی کوشش کی
پڑھیں:
بھارتی پولیس کا کارنامہ: چور کی جگہ جج کے خلاف وارنٹ جاری کرادیئے
فیروز آباد، اترپردیش: بھارت میں پولیس کی ایک سنگین غلطی نے سب کو حیران کر دیا، جب چوری کے ایک مقدمے میں اصل ملزم کی جگہ عدالت کے جج کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ریاست اترپردیش کے شہر فیروزآباد میں ایک چوری کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم راج کمار کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم پولیس کی جانب سے تیار کردہ وارنٹ میں غلطی سے جج نغمہ خان کا نام شامل کر دیا گیا۔
جب جج نے اپنا نام وارنٹ میں دیکھا تو فوری طور پر متعلقہ پولیس اہلکار کو معطل کر دیا اور اس سنگین غفلت پر انکوائری کا حکم بھی جاری کیا۔ اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سب انسپکٹر کو فوری طور پر پولیس لائنز بھیج دیا۔
یہ واقعہ بھارتی عدالتی نظام اور پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔