چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کو تینوں شعبوں میں پرفارمنس دکھانی ہوگی:شاہد آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کو تینوں شعبوں میں پرفارمنس دکھانی ہوگی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ساری ٹیمیں تیاری سے آئی ہیں پاکستان کو سخت محنت کرنا ہوگی،دعا ہے کہ پاکستان ہر میچ جیت کر فائنل کھیلے،بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے تھا، بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا پاکستان کو چاہیے بھارت سے جیتے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ان فٹ صائم ایوب کی کمی محسوس ہو گی،اب صائم ایوب کو بھلا کر ساری ٹیم کو سپورٹ کریں،صائم ایوب کی کمی کا اب تذکرہ نہیں کرناچاہیے،جو سکواڈ میں کھلاڑی شامل ہیں ان کی بات کرنی چاہیے،چمپئینز ٹرافی کے سکواڈ میں ایک دو کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض ہے لیکن نام نہیں لونگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی؛ ہمارا جھنڈا کیوں نہیں لگایا، بھارت کو نیا اعتراض
بھارتی صحافی و سوشل میڈیا ایکسپرٹس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر بپھر گئے۔
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جس کیلئے بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے جھنڈے لگائے جھت پر لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' لکھ دیا گیا، انتہا پسند آگ بگولہ
ادھر چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اب افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا جھنڈا نہ ہونے پر تنقید کررہا ہے۔
بھارت کی جانب سے اسٹیڈیمز کے حوالے سے منفی خبریں، سیکیورٹی کا جواز بناکر دورہ نہ کرنے سمیت مختلف محاذوں پر پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی چھیننے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ کا بلیک میں ٹکٹ کتنے کا فروخت ہورہا ہے؟
اب جب ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں تو انڈین میڈیا شور کررہا ہے کہ بھارت کا پرچم کیوں نہیں لگایا؟ جس پر شائقین نے جواب دیا ہے کہ جو ٹیم ایونٹ کیلئے پاکستان نہیں آرہی ہے اسکا جھنڈا کسے لگایا جائے یہ سیکیورٹی کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' لکھ دیا گیا، انتہا پسند آگ بگولہ
ایک صارف کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس کو صرف پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا گیا ہے اور اب بھارت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔