بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تصدیق کی ہے کہ جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے ہیں، جسپریت بمراہ کمر کی انجری کا شکار ہیں اور تاحال فٹ نہیں ہوسکے۔
جسپریت بمراہ کی جگہ 23 سالہ فاسٹ باؤلر ہرشیت رانا کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔سلیکشن میں ایک اور حیران کن تبدیلی کرتے ہوئے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کو بھی فائنل اسکواڈ سے باہر کرکے ان کی جگہ 33 سالہ اسپنر ورون چکرا ورتھی کو شامل کر لیا گیا۔
بھارتی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہردیپ یادو شامی، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جدیجا، ورون چکرا ورتھی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جسپریت بمراہ سے باہر
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 سے قبل بابراعظم انجری کا شکار: پشاور زلمی کو دھچکا لگ گیا
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے اسلام آباد میں ہونے والے تربیتی سیشن کے دوران انہیں گیند پاؤں پر لگ گئی جس کے بعد وہ واضح طور پر تکلیف میں دکھائی دیے اور لنگڑا کر ڈریسنگ روم کی طرف روانہ ہوئے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے بابراعظم کو چلنے میں دشواری ہو رہی تھی جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے پشاور زلمی کی جانب سے تاحال بابراعظم کی انجری پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم کرکٹ حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ ان کی عدم موجودگی ٹیم کی حکمت عملی کو متاثر کر سکتی ہے پشاور زلمی کو پی ایس ایل 10 کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اترنا ہے یہ مقابلہ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا اور شائقین کرکٹ کو اس بات کا انتظار ہے کہ آیا بابراعظم فٹ ہو کر ٹیم کی قیادت کریں گے یا نہیں