بنگلورو(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر بنگلورو میں چرچ اسٹریٹ پر نامور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کا اسٹریٹ کانسرٹ مقامی پولیس نے رکوا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈ شیرن کی ٹیم نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسٹریٹ پرفامنس کیلئے انتظامیہ سے اجازت لی تھی جس کے بعد ہم نے مداحوں کی لئے مختصر پروگرام منعقد کیا۔

تاہم بنگلورو پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈ شیرن کی ٹیم نے ہم سے اجازت مانگی تھی لیکن ہم نے نہیں دی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ گلوکار ایڈ شیرن اپنا سپر ہٹ گانا ”شیپ آف یو“ گانا شروع کرتے ہی ہیں کہ تھوڑی دیر بعد وہاں پولیس رکاوٹ ڈالنے آپہنچتی ہے، پولیس کی جانب سے آلات کو سوئچ آف کردیا جاتا ہے جبکہ ایڈ شیران اپنے آنکھوں کے سامنے یہ سب کچھ ہوتا دیکھ رہے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Karnataka Portfolio (@karnatakaportfolio_)


ایڈ شیرن اس وقت بھارت میں کنسرٹ کے دورے پر ہیں۔ وہ بھارتی شہر حیدرآباد اور چنئی میں پرفارم کر چکے ہیں۔ چنئی میں، ان کے ساتھ مشہور موسیقار اے آر رحمان نے بھی اسٹیج پر شمولیت اختیار کی جنہوں نے ایک ساتھ کلاسک گانا بھی پیش کیا۔

اپنے کنسرٹ سے قبل ایڈ شیرن نے مشہور موسیقار اے آر رحمان اور ان کے بیٹے سے ملاقات بھی کی تھی۔ رحمان نے ان کی ملاقات کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔

ایڈ شیرن آج رات بھارتی ریاست کرناٹک میں پرفارم کریں گے۔ اس کے بعد وہ شیلانگ اور دہلی این سی آر میں پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔
مزیدپڑھیں:علی امین گنڈا پور نے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا عندیہ دے دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایڈ شیرن

پڑھیں:

بھارت،سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا 15 سالہ طالب علم گرفتار

بھارت کے شہر نوئیڈا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے 15 سالہ طالب علم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے 4 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی ای میل بھیجی تھیں۔
بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ طالب علم نے اپنی لوکیشن چھپانے کےلیے وی پی این کا استعمال کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے اسکول نہ جانے کےلیے بم تھریٹ کی ای میلز کی تھیں، 15 سال کے طالب علم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: پولیس نے ایڈ شیرن کی اسٹریٹ پرفارمنس روک دی
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل، علی ظفر پرفارم کرینگے
  • بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہو نےپر بھارتی بورڈ کو تنقید
  • 2 نامور اداکاراؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، مگر کیوں؟
  • ملک بدر بھارتی امریکی فوجی طیارے میں وطن واپس بھیج دیے گئے
  • برطانیہ اور یورپ کے متعدد شہروں میں اسٹریٹ کرائمز بڑھنے لگے
  • امریکا سے بھارت کے مزید 487 شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کردیا جائے گا
  • بھارت میں سزا پوری کرنے والے پانچ پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے
  • بھارت،سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا 15 سالہ طالب علم گرفتار