اسلام آباد (آئی این پی )   پاک فضائیہ کی اونچی اڑان کے باعث بھارتی فضائیہ پریشان ہوگئی، پاک فضائیہ میں ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس کی شمولیت سے بھارت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔دفاعی ماہرین نے نیکسٹ جنریشن پاک فضائیہ کو خطرہ قرار دے دیا، بھارت کو اب 2 فرنٹ نہیں 3.5 فرنٹ وار لڑنا ہو گی، جے 35 کے بعد ٹی ایف ایکس کی پاک فضائیہ میں شمولیت کا بھارت کے پاس کوئی توڑ نہیں۔میجر جنرل (ر) بخشی نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی فضائیہ شدید بحرن کا شکار ہو چکی ہے، 2030 میں چین کے پاس 1 ہزار ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس ہوں گے، بھارت کو ہر حال میں اپنا ففتھ جنریشن فائٹر بنانا ہوگا۔انکا کہنا ہے کہ امریکہ بھارت کو ایف 35 دینے کے لئے تیار نہیں،  امریکہ بھارت کو وہ ایف 16 دینا چاہتا ہے جو کئی دہائیاں پہلے پاکستان کو دیے، اسپیس پاور ہونے کے باوجود بھارت ففتھ جنریشن جیٹ نہیں بنا سکتا۔میجر جنرل (ر ) بخشی نے مزید کہا کہ ففتھ جنریشن تو دور بھارت کا تو فور پوائنٹ جنریشن پر پہیہ جام ہو چکا ہے، جو بائیڈن نے بھارت کی پیٹھ میں چھری گھونپی،  امریکہ بھارت کے 1 ارب ڈالر ڈکار گیا،  بھارت کے تیجس اور ففتھ جنرینش جیٹس کے لئے انجن کا بحران ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ بھارت کی بھارت کو

پڑھیں:

بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں لائٹیں بند ہونے کا معاملہ، ذمہ دار کون؟

بھارتی ریاست اوڈیشا کی حکومت نے اوڈیشا کرکٹ ایسوسی ایشن (او سی اے) سے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران فلڈ لائٹ بند ہوجانے پر وضاحت طلب کرلی۔

اتوار کے روز کٹک میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فلڈ لائٹس بند ہوجانے کی وجہ سے کھیل کو 35 منٹ کے لیے روکنا پڑا تھا۔

مسئلہ بھارت کی اننگز کے ساتویں اوور کے دوران پیش آیا جب چھ ٹاورز میں سے ایک جلنے بجھنے کے بعد مکمل طور پر بند ہوگیا۔ اس وقت کریز پر کپتان روہت شرما اور شبھمن گِل موجود تھے جو لائٹیں بند ہونے کی صورت میں واپس ڈگ آؤٹ میں جا کر بیٹھ گئے۔

اوڈیشا کے محکمہ کھیل کی جانب سے 10 فروری بروز پیر کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ اس مسئلے کی وجہ سے کھیل میں 30 منٹ تعطل آیا جس سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو تکلیف پہنچی۔ لہٰذا ایسوسی ایشن کو یہ ختم دیا جاتا ہے کہ پیش آنے والے اس مسئلے کی تفصیلی وضاحت کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے تاکہ مستقبل میں ایسے وقوعات سے بچا جا سکے۔

پیش آنے والے اس واقعے کی مبیبہ وجہ ٹاور سے جڑے ایک جنریٹر کو قرار دی گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئینز ٹرافی؛ کیا بھارتی ٹیم وارم اَپ میچز نہیں کھیلے گی؟
  • فرانس: بھارت سے راکٹ لانچر خریداری بات چیت میں اہم پیش رفت
  • پاک فضائیہ کی اسلام اباد کی فضائی حدود میں تربیتی مشق
  • بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں لائٹیں بند ہونے کا معاملہ، ذمہ دار کون؟
  • بھارتی فضائیہ کو لڑاکا طیارے تیجس فراہم کرنے کا مرحلہ آگیا
  • چیمپیئنز ٹرافی؛ جسپریت بمراہ کی بھارتی اسکواڈ میں شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت
  • ہمارا اعلان پرامن پاکستان ادارے میں بڑی تیزی سے لوگ شمولیت کر رہے ہیں ،تسلیم راجپوت
  • آئرش باکسر جان کونی مقابلے کے دوران دماغ میں چوٹ لگنے سے جاں بحق
  • ہائے اس زود پشیماں کا پشیماںہونا