بغض یا کچھ اور؟ سابق کرکٹر نے پاکستان کو ہی ٹاپ 4 سے باہر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بھارت کے سابق کرکٹر و 2011 ورلڈکپ وننگ ٹیم کے رکن ظہیر خان نے میزبان پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی ٹاپ فور ٹیموں سے باہر کرکے توجہ حاصل کرلی۔
مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نے بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو ٹاپ 4 ٹیموں میں جگہ دی جبکہ میزبان پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو باہر نکال دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں باآسانی سے پہنچ جائے گی۔
مزید پڑھیں: کون سی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی؟ شعیب اختر نے بتادیا
پاکستان کو ٹاپ فور میں نہ رکھنےکی وجہ بتاتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مستقل کرکٹ نہیں کھیل رہا اور اسکواڈ میں واپس آنے والے فارم میں نہیں، اس لیے انکی ٹاپ فور میں شمولیت مشکل ہے۔
ادھر ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئین اور میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر شائقین کرکٹ نے ظہیر خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کو منتخب کرکے اپنے ہندستانی ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے بتادیا
دوسری جانب پاکستان کو میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کیخلاف سہ ملکی سیریز میں حصہ لینا ہے جس کا پہلا میچ کل 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کو
پڑھیں:
بابراعظم سے اداکارہ نے کھلے عام ’’محبت ‘‘کا اظہار کردیا
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے کھلےعام محبت کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی کے شو مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ دعا زہرہ نے اقرار کیا کہ وہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم سے پیار کرتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں پاکستانی ٹیم میں بابراعظم پر زبردست کرش ہے اور میں اس پر کی جانے والی ٹرولنگ کو ناپسند کرتی ہوں۔زہرہ نے ناقدین پر زور دیا کہ وہ سابق کپتان کی تذلیل کرنے سے گریز کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی دوسرے کرکٹر میں دلچسپی نہیں ہے۔
گزشتہ برس شوبز انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا لائیو سیشن رکھا تھا جس پر ایک مداح نے سوال کیا تھا کہ اگر آپ بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟۔ اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ مداح کے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ “میں معذرت ہی کروں گی”۔اس جواب پر سابق کپتان کے فینز آگ بگولہ ہوگئے تھے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا کافی ٹرول کیا گیا تھا۔دوسری جانب چیمئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل سابق کپتان بابراعظم ناقص فارم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔